HAR KHABAR

ملک کی وہ واحد اور بڑی سیاسی جماعت جس نے اقتدار میں آتے ہی نئے ڈیمز بنانے کا اعلان کردیا

لاہور(نیوز 6رپورٹ)سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ا?ئندہ اقتدار میں ا?نے کے بعد ڈیم بنانے کی طرف توجہ دے گی ، ڈیموں کی تعمیر سے پانی ذخیرہ کیا جائے گا جس سے ملک میں درپیش پانی کے مسائل حل ہوسکیں گے ، عمرا ن خان کا کوئی ویڑن نہیں اور نہ ہی کوئی کام کیا بس ووٹ لیکر بنی گالہ جا کر بیٹھ جائے گا۔ان خیالا ت کااظہارانہوںنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ پچھلے پانچ سالوں میں مسلم لیگ (ن) کو کام کرنے کا موقع نہیں دیاگیا لیکن جتنا بھی کام کرنے کا موقع ملا اس میں ہم نے کام کیا۔ انہوںنے کہاکہ 2013میں ملک میں بہت لوڈ شیڈنگ تھی ہم نے بجلی کے منصوبے لگائے اور 10ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جس سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آئی ، کراچی میں امن وامان کی صورتحال اتنی خراب تھی وہاں پر آپریشن کر کے وہاں کی صورتحال کو بہتر کیا ، خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ا?ئندہ اقتدار میں ا?نے کے بعد ڈیم بنانے کی طرف توجہ دے گی ، ڈیموں کی تعمیر سے پانی ذخیرہ کیا جائے گا جس سے ملک میں درپیش پانی کے مسائل حل ہوسکیں گے۔انہوںنے کہاکہ جس طرح شہبازشریف نے کام کیا اس طرح 70سالوں میں کام نہیں ہوا۔ا نہوںنے کہاکہ عمرا ن خان کا کوئی ویڑن نہیں اور نہ ہی کوئی کام کیا بس ووٹ لیکر بنی گالہ جا کر بیٹھ جائے گا۔عمران خان ہماری میٹرو ٹرین کو جنگلہ بس کہتے ہیں اور اس کے بعد اب وہ خود میٹرو چلا رہے ہیں۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget