HAR KHABAR

زعیم قادری مخلص کارکن بہت تلخ باتیں کی ہیں، غلطی کا احساس ہو جائے تو گلے لگانے کیلئے تیار ہوں ‘ صدر (ن) لیگ

  1. لاہور(نیوز 6 رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب ومسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق اور رانا مشہود احمد نے ملاقات کر کے ناراض رہنما زعیم حسین قادری سے ہونے والی ملاقات بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے لندن سے وطن واپس آتے ہی سیاسی سر گرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔شہباز شریف نے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پارٹی رہنماﺅں سے تفصیلی مشاورت کی۔ علاوہ ازیں سعد رفیق اور رانا مشہود نے شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی سے ناراض رہنما زعیم حسین قادری سے تحفظات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کے دوران زعیم حسین قادری کی انتہائی سخت پریس کانفرنس کے باوجود برد باری اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ زعیم قادری مخلص کارکن اور مشکل وقت کے ساتھی ہیں۔ میرے دل میں ان کے لئے نرم گوشہ ہے ، بیشک انہوںنے پریس کانفرنس میں بہت تلخ باتیں کی ہیں لیکن اگر انہیں اپنی غلطی کا احساس ہو جائے تو گلے لگانے کے لئے تیار ہوں۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget