HAR KHABAR

Articles by "CRIME"
۔پاکستان میں پانی کا بحران آچکا !!! مانے یا نا مانے پانی پر جنگوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔۔۔!!! anjuman e tajran anp apc army BALOCHISTAN ASSEMBLY BIKE RACING bollywood Business COLUMNS CPEC cricket CRIME election FBR FIA FPCCI hockey imran khan international interpol ISPR judicial kashmir KPK KPK ASSEMBLY lahore latest news LCCI local local news mma mqm multan N.R.O NA124 NAB national NATIONAL ASSEMBLY NEPRA oil pakistan PIA PIAF pmln POLICE Political news ppp PRESIDENT PRIME MINISTER psp PTI punjab PUNJAB ASSEMBLY RAILWAY rangers rawalpindi showbiz SINDH SINDH ASSEMBLY social issues sports STOCK EXCHANGE SUPREME COURT TECNOLOGY thailand world آزاد امدوار محمد عظیم قصوری کے ساتھ گفتگو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل، سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد گرفتار احتساب عدالت فیصلے کی تفصیلات دیکھ رہے ہیں جلد واپسی کا فیصلہ کیا جائیگا، نواز شریف اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش دھماکا، 19 افراد ہلاک اُلتر پیک پر پھنسے 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا، ایک کی لاش گلگت منتقل الیکشن سے دستبردار ہونے کا وقت ختم، مخدوم جاوید ہاشمی سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں،انتخابی امیدواروں اور پولنگ ایجنٹوں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری الیکشن کمیشن کا اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگران وفاقی اور صوبائی وزرا کو کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے (ن) لیگی امیدوار رانا اقبال پر مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا امریکہ میں تارکین وطن کے حق میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید مظاہرہ بلاول بھٹو کو الیکشن ضابطہ کی خلاف ورزی پر نوٹس آگیا پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنا معیشت کے لئے بری خبر ہے ۔فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا گیا، پیاف پاکستان میں کان کنی و معدنیات کے بہت ذخائر موجود ہیں،ریجنل چئیرمین ایف پی سی سی آئی چوہدری عرفان یوسف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر لاہور چیمبر کی سخت تنقید، فوری واپسی کا مطالبہ تھائی لینڈ میں نئے امیگریشن قوانین کا اطلاق، پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع، صدر نے آرڈیننس پر دستخط کردیے ٹیکس ایمنسٹی کی تاریخ میں اضافہ خوش آئند۔ عوام بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ رحمت اللہ جاوید چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ کھلی عدالت میں ججز کی تضحیک کریں ‘ جسٹس شوکت صدیقی چین خواجہ خاور رشید زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے،راجہ وسیم حسن سنجے دت خود پر بننے والی فلم دیکھ کر رو پڑے سندھ حکومت جاتے جاتے شرجیل میمن کو نواز گئی سیاست میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوں، چوہدری نثار صنعتی شعبہ کو ریلیف دینے کے لئے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے: پیاف عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، پاکستانی نظام میں 10خامیوں کی نشاندہی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دو دن سے بجلی بند،لیسکوگھوڑے بیچ کر سو گیا۔ کچھ لوگ کالا باغ ڈیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں. اسفند یار ایک بار پھر کالا باغ ڈیم کے خلاف پھٹ پڑے گیلپ پاکستان، پلس کنسلٹنٹ اور آئی پی او آرکے الیکشن سروے کے نتائج جاری لیاری میں بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ، مظاہرین کی پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی. میاں محمد ادریس کو لائنز کلب انٹرنیشنل کا ڈائریکٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں نگران حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرول 7 روپے 54 پیسے اور ڈیزل 14 روپے مہنگا نگران وزیراعلی پنجاب کی قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف فتح پر مبارکباد نواز شریف اور مریم کا ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ، ذرائع وزیراعلیٰ سندھ سب سے امیر اوروزیراعلیٰ بلوچستان سب سے غریب نکلے

March 12, 2019
پشاور(نیوز 6) مشال خان قتل کیس کا فیصلہ 16 مارچ کو سُنایا جائے گا، پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمے کی سماعت مکمل ہوگئی۔


پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مشال خان قتل کیس کی سماعت ہوئی جس کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو 16 مارچ کو سنایا جائے گا۔

عدالت میں مشال خان کے والد اور دیگر 46 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ سماعت کے دوران دونوں فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کیے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مشال خان کے والد اور 46 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے اور عدالت نے مشال خان قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چار ملزمان کے خلاف مشال خان قتل کا مقدمہ چل رہا ہے۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ 16 مارچ کو سنانے کا فیصلہ کیا ہے۔


خیال رہے کہ اس سے قبل 7 فروری 2018 کو ایبٹ آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بھی مشال خان قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں فاضل جج نے 58 گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم عمران کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے 5 ملزمان میں سے فضل رازق، مجیب اللہ، اشفاق خان کو عمر قید جب کہ ملزمان مدثر بشیر اور بلال بخش کو عمر قید کے ساتھ ساتھ ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزائیں سنائیں تھیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں 25 دیگر ملزمان کو ہنگامہ آرائی، تشدد، مذہبی منافرت پھیلانے اور مجرمانہ اقدام کے لیے ہو نے والے اجتماع کا حصہ بننے پر 4، 4 سال قید جب کہ 26 افراد کو عدم ثبوت پر بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

August 08, 2018
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں بار بار طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں جب کہ نیب نے دونوں کو انٹرپول کے ذریعے وطن لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔نیب نے حسن اور حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست دے رکھی ہے جس پر نگران کابینہ نے فی الحال کوئی فیصلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو درخواست دی تھی جس میں حسن اور حسین نواز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرکے ان کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا کہا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب کی درخواست پر سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادوں کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے جب کہ ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا گیا ہے جس کے بعد دونوں افراد پاکستانی پاسپورٹ پر دنیا میں کہیں سفر نہیں کرسکیں گے۔

August 05, 2018
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کوزیادتی کے مزید 3 مقدمات میںمجرم ثابت ہونے پر 12 مرتبہ سزائے موت سنادی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 17 فروری کو زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو 4 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی جس کے خلاف اس نے اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کیا تھا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے مجرم کے خلاف مزید 3 مقدمات کا فیصلہ سنایا جس میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو 12 مرتبہ سزائے موت سنائی گئی ہے۔مجرم عمران کو 5 سالہ عائشہ، 8 سالہ لائبہ اور 7 سالہ نور فاطمہ سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔عدالت نے مجرم کو 60 لاکھ روپے جرمانہ اور 30 لاکھ روپے دیت ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

August 05, 2018 ,
دیامر(مانیٹرنگ ڈیسک)داریل میں شرپسندوں نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس میں جج اور ان کے اہلخانہ محفوظ رہے۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے داریل میں مقامی عدالت کے سیشن جج ملک عنایت اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کار میں سوار تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔پولیس کےمطابق فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج ملک عنایت اور ان کے اہلخانہ محفوظ رہے۔

August 04, 2018 , ,
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو آج طلب کررکھا ہے تاہم فریال تالپور نے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف آئی اے بے نامی اکاو ¿نٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں، اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے الیکشن سے قبل سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا تاہم دونوں شخصیات کی قانونی ٹیم پیش ہوئی تھی جب کہ سپریم کورٹ نے اسی کیس میں ایف آئی اے کو ہدایت کی تھی کہ دونوں شخصیات کو الیکشن تک نہ بلایا جائے۔ایف آئی اے کی جانب سے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو یکم اگست کو نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں انہیں 4 اگست کو جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبیعت کی خرابی کے باعث ڈاکٹروں کی ہدایت پر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کے کل مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے اور ان کی آج دوبارہ ای سی جی کی جائے گی جس سے ان کی پہلے سے جاری دوائیں جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز کا پانچ رکنی بورڈ نوازشریف کی صحت کا جائزہ لے رہا ہے جب کہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی میڈکل بورڈ سے رابطے میں ہیں اور اسپتال انتظامیہ کو ان کی پرانی دواو ¿ں کے بارے میں آگاہ کررہے ہیں۔ہسپتال میں جیل خانہ جات پولیس کے ایس پی کی سربراہی میں 10 اہلکار بھی نواز شریف کے ساتھ رہیں گے۔

کراچی( رفعت سلیم) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار کے دیگر دو ساتھیوں کی ضمانتیں منظور کرلیں۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے راؤ انوار کی بریت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو 18 اگست کے لیے نوٹس جاری کردیئےاس کے علاوہ عدالت نے راؤ انوار کے دیگر ساتھیوں اور کیس میں نامزد ملزمان سب انسپکٹر محمد یاسین اور  اے ایس آئی سپرد حسین کی دو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی جب کہ ڈی ایس پی قمر احمد کی درخواست ضمانت پر آئندہ سماعت پر حکم جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی۔دوسری جانب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راؤ انوار نے کہا کہ نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار پولیس والوں کو بلاوجہ پھنسایا گیا ہے، کچھ لوگ ان پولیس والوں سے اپنی مرضی کا بیان لینا چاہتے تھے، وہ بیان ان کو نہیں ملا تو ان کے اوپر بلاوجہ کیس بنا دیا گیا۔

پشاور( رفعت سلیم) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے نواحی گاوں میرہ سوڑیزئی میں بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق محب اللہ اور نور اللہ نامی افراد کے بچوں میں کسی بات پر لڑائی ہوئی جس میں بڑے بھی کود پڑے۔نور اللہ اور اس کے ساتھیوں نے بچوں کی اس لڑائی میں محب اللہ کے گھر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں محب اللہ، راحت اللہ اور عنایت سمیت 6 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔ نور اللہ کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ان کا ایک اپنا ساتھی بھی مارا گیا۔واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا، جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی۔

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید سنا دی گئی۔حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سے اے این ایف اہلکاروں نے گرفتار کر لیا ۔گرمی اور حبس کے باعث حنیف عباسی کی طبیعت خراب ہو گئی۔حنیف عباسی کو عقبی دروازے سے باہر لے جایا گیا۔حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جارہا ہے۔فیصلے کے بعد لیگی کارکن مشتعل ہو گے اور عدالت میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔کیس کے دیگر سات ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر رہا کر دیا گیا ہے۔حنیف عباسی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے نون لیگ کے امیدوار تھے۔


راولپنڈی( رفعت سلیم) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہے۔راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی اور حنیف عباسی کے وکیل تنویر اقبال نے عدالت کی دی ہوئی 12 بجے کی ڈیڈ لائن میں اپنے حتمی دلائل مکمل کیےحنیف عباسی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ جو دوائیں فروخت کی گئیں ان کی بینک ٹرانزکشن موجود ہیں، اے این ایف نے جو ریکارڈ دیا وہ ادھورا تھا، صرف لیبارٹری رپورٹ دی گئی،گولیوں کی پروڈکشن اور ان میں ایفیڈرین کی مقدار کا نہیں بتایا گیا۔وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا اور کہا کہ فیصلہ تین سے چار گھنٹے میں سنایا جائے گا۔ساڑھے تین بجے عدالت کے جج فیصلہ سنانے کے لیے چیمبر میں آئے تو (ن) لیگی کارکنان کا رش لگ گیا جس پر جج نے چیمبر سے کمرہ عدالت میں آئے اور برہمی کا اظہار کیا۔جج نے عدالت میں موجود افراد کو باہر جانے کی ہدایت کی اور عدالتی عملے کو پولیس بنانے کا حکم دیا۔عدالت کے حکم پر انسداد منشیات کی عدالت کے عقبی راستے پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور عدالت کے عقبی راستے پر بکتر بند گاڑی بھی پہنچ گئی ہے، اے این ایف اور پولیس اہلکاروں نے کچہری سے باہر جانے والے راستے کو بھی بند کر دیا ہے۔

کراچی( رفعت سلیم) انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے راؤ انور کے رہائی کے احکامات پر دستخط کیے جانے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو مقدمات میں راؤ نوار کے ریلیز آرڈر جاری کئے تھے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا گیا۔نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی جعلی پولیس مقابلے، دھماکا خیز مواد رکھنے اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں ضمانت ہوچکی ہے۔

July 21, 2018 , ,

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی جعلی پولیس مقابلے، دھماکا خیز مواد رکھنے اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں ضمانت ہوچکی ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کی ایک ضمانت 10 جولائی اور دوسری 20 جولائی کو منظور کی جب کہ 10،10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ملزم کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع کرائے جانے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راؤ انور کی رہائی کے احکامات پر دستخط کردیئے۔عدالت کے دستخط کے بعد جیل حکام کو راؤ انوار کی دونوں مقدمات میں رہائی کا حکم نامہ آج ہی بھیجا جائے گا۔عدالت کی جانب سے راؤ انوار کو جیل بھیجنے کے احکامات کے بعد محکمہ داخلہ نے ان کی رہائش گاہ کو ہی سب جیل قرار دیا تھا۔اب عدالت کی جانب سے راؤ انوار کی رہائی کے احکامات انہیں رہائی ملتے ہی ان کی رہائش گاہ پر تعینات جیل پولیس کے اہلکاروں کو ہٹا لیا جائے گا۔

July 20, 2018 ,

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سمیت اندرون سندھ دہشت گردی کی بڑی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ اور بلوچستان کے علاقے وڈھ میں دہشتگردی کا بیس کمپ بنانے والا القاعدہ کا اہم رکن افغانستان میں مارا گیا۔ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گرد کا نام علی مسعود فریدی عرف معاز تھا، حساس ادارے اور سی ٹی ڈی حکام نے اس کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاز ڈیڑھ سے دوہفتے قبل افغانستان مں فائرنگ مں مارا گیا۔مارے گئے دہشت گرد معاز کا تعلق القاعدہ سے تھا اور وہ تعلیم یافتہ تھا، معاز 5سال قبل گلستان جوہر میں ساتھی کی ہلاکت کے بعد کراچی سے فرار ہوگیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ معاز القاعدہ کے مطلوب دہشت گرد معیدالسلام کی ہلاکت کے بعد فرار ہوا تھا، کراچی سے فرار ہونے کے بعد اس نے بلوچستان میں وڈھ کو اپنا بیس کمپ بنایا تھا۔معاز نے وہاں جنداللہ پاکستان کے نائب ثاقب اور القاعدہ کے حاجی بلوچ کے ساتھ نیٹ ورک بنایا تھا۔وڈھ میں داعش کے سوا تمام کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کا ٹریننگ کیمپ بھی بنایا گیا تھا، وڈھ میں دہشتگردوں کو پناہ دیے جانے کے علاوہ انہیں خود کش جیکٹس اور بارود فراہم کیا جاتا تھا۔دو سال قبل خانپور میں عید الاضحیٰ کے روز ناکام خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، دونوں خودکش حملہ آوروں کو جیکٹس سمیت وڈھ سے بھیجا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق شکارپور دھماکے کی منصوبہ بندی اور دہشتگردوں کو بھی یہیں سے بھیجا گیا تھا۔وڈھ میں آپریشن کے بعد معاز فرار ہوکر افغانستان چلا گیا تھا جبکہ اس کا ساتھی اور انتہائی مطلوب ثاقب حب مں حساس اداروں کی کارروائی میں مارا گیا تھا۔معاز کا پورا خاندان القاعدہ سے وابستہ تھا، اس کے چچا ایک یونیورسٹی میں اسپورٹس ہیڈ تھے جبکہ اس کے بھائی کو گزشتہ دنوں حساس ادارے کی مدد سے پولیس نے گرفتار کیا تھا، ان افراد نے گلشن اقبال میں گھر میں ہی بم بنانے کی فیکٹری بنا رکھی تھی۔

لاهور ( رفعت سلیم )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کو بتایا جاتا رہا ہے کہ عابد باکسر کو کسی نے گرفتار نہیں کیا تاہم گزشتہ سماعت پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم کو دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان لایا جاچکا ہے۔سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر 90 کی دہائی میں خوف کی علامت تھا جو 2007 میں نوکری سے فارغ ہونے کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا ملزم کئی افراد کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارنے میں ملوث بتایا جاتا ہے جبکہ اداکارہ نرگس پر تشدد میں بھی ملوث رہا ہے۔عابد باکسر کے سر کی قیمت تین لاکھ روپے مقرر تھی جسے گزشتہ سال لاہور کے علاقے سمن آباد میں ایک کیبل آپریٹر کے قتل کے الزام میں انٹر پول کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا


پشاورصوبہ( رفعت سلیم) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کے ترجمان جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے بورڈ بازار کے قریب ناصر باغ روڈ پر پیش آیا۔فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا

کراچی (رفعت سلیم) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد 5 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آج محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور انہیں 10 لاکھ روپے زرضمانت مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔راؤ انوار کے علاوہ دیگر 4 ملزمان کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی ہے جس پر ابھی وکلا کے دلائل چل رہے ہیں اور عدالت اس حوالے سے آنے والے دنوں میں فیصلہ کرے گی۔بعد ازاں عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی جب کہ دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 16 جولائی کو ہوگی۔درخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے راؤ انوار نےکہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں ضمانت مل گئی، آج ثابت ہو گیا کہ بے قصور ہوں، مجھے بد نیتی کی بنیاد پرمقدمے میں ڈالا گیا جس میں اٹھانے والوں کا ذکر ہے نہ مارنے والوں کا۔انہوں نےکہا کہ 99 گواہوں میں سے کسی نے میرا نام نہیں لیا، کیس خراب کیا گیا ہے اصل ملزمان بھی بچ جائیں گے۔معطل پولیس افسر کا کہنا تھاکہ میرے ساتھ بھی ویہ کیا گیا جیسا مرتضیٰ بھٹو کیس میں ایک شخص کو پھنسانے کے لیے کیا گیا، استغاثہ یہ معلوم نہیں کرسکا کہ نقیب اللہ کوکب گرفتار کیا گیا۔راؤ انوار نے کہا کہ وقت آنے پر سب بتاؤں گا کس نے مجھے پھنسایا۔1جنوری کو ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے نوجوان نقیب اللہ محسود کو دیگر 3 افراد کے ہمراہ دہشت گرد قرار دے کر مقابلے میں مار دیا تھا۔
بعدازاں 27 سالہ نوجوان نقیب محسود کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس کی تصاویر اور فنکارانہ مصروفیات کے باعث سوشل میڈیا پر خوب لے دے ہوئی اور پاکستانی میڈیا نے بھی اسے ہاتھوں ہاتھ لیا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ن اس معاملے پر آواز اٹھائی اور وزیر داخلہ سندھ کو انکوائری کا حکم دیا۔نقیب اللہ کے والد خان محمد نے واقعے کا مقدمہ درج کرایا تھا جس میں راؤ انوار کو نامزد کیا گیا تھا۔ پولیس کے اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی نے معاملے کی تحقیقات کرکے راؤ انوار کے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیاتھااور نقیب اللہ کو بے گناہ قرار دے کر پولیس افسر کی گرفتاری کی سفارش کی تھی۔تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے ابتدائی رپورٹ میں راؤ انوار کو معطل کرنے کی سفارش کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا کر نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا، جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے اس معاملے پر از خود نوٹس لیا گیا تھا۔
ملزم راؤ انوار کچھ عرصے تک روپوش رہے تاہم 21 مارچ کو وہ اچانک سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے جہاں عدالت نے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

July 06, 2018
لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔طلائی زیورات ،موبائل فون ،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ما ڈل ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے شیر از اور فیملی سے4 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،نو اں کو ٹ کے علا قہ سے با بر اور فیملی سے 5 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،گر ین ٹاون میں عابد اور اس کی فیملی سے2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،جو ہر ٹا ﺅ ن سے ڈاکوفیاض کی فیملی سے 1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،گلشن راوی کے علاقہ سے ڈاکوﺅں نے بشیرسے2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی لو ٹ کر فر ار ہو گئے
۔ڈیفنس اے کے علاقہ سے ڈاکوﺅں نے اصغر اور اس کی فیملی سے3 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،منا واںکے علاقہ سے ڈاکوﺅں نے طا رق اور اس کی فیملی سے1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی۔اقبا ل ٹا ﺅ ن کے علا قہ سے ڈاکوﺅں نے اعجا ز اور فیملی سے2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیوارات چھین لئیے گئے۔ڈیفنس،گلبرگ ،غازی آبادسے کاریں اور لاری اڈانولکھا،فیکٹری ایریا اور باغبانپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget