HAR KHABAR

Articles by "COLUMNS"
۔پاکستان میں پانی کا بحران آچکا !!! مانے یا نا مانے پانی پر جنگوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔۔۔!!! anjuman e tajran anp apc army BALOCHISTAN ASSEMBLY BIKE RACING bollywood Business COLUMNS CPEC cricket CRIME election FBR FIA FPCCI hockey imran khan international interpol ISPR judicial kashmir KPK KPK ASSEMBLY lahore latest news LCCI local local news mma mqm multan N.R.O NA124 NAB national NATIONAL ASSEMBLY NEPRA oil pakistan PIA PIAF pmln POLICE Political news ppp PRESIDENT PRIME MINISTER psp PTI punjab PUNJAB ASSEMBLY RAILWAY rangers rawalpindi showbiz SINDH SINDH ASSEMBLY social issues sports STOCK EXCHANGE SUPREME COURT TECNOLOGY thailand world آزاد امدوار محمد عظیم قصوری کے ساتھ گفتگو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل، سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد گرفتار احتساب عدالت فیصلے کی تفصیلات دیکھ رہے ہیں جلد واپسی کا فیصلہ کیا جائیگا، نواز شریف اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش دھماکا، 19 افراد ہلاک اُلتر پیک پر پھنسے 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا، ایک کی لاش گلگت منتقل الیکشن سے دستبردار ہونے کا وقت ختم، مخدوم جاوید ہاشمی سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں،انتخابی امیدواروں اور پولنگ ایجنٹوں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری الیکشن کمیشن کا اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگران وفاقی اور صوبائی وزرا کو کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے (ن) لیگی امیدوار رانا اقبال پر مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا امریکہ میں تارکین وطن کے حق میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید مظاہرہ بلاول بھٹو کو الیکشن ضابطہ کی خلاف ورزی پر نوٹس آگیا پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنا معیشت کے لئے بری خبر ہے ۔فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا گیا، پیاف پاکستان میں کان کنی و معدنیات کے بہت ذخائر موجود ہیں،ریجنل چئیرمین ایف پی سی سی آئی چوہدری عرفان یوسف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر لاہور چیمبر کی سخت تنقید، فوری واپسی کا مطالبہ تھائی لینڈ میں نئے امیگریشن قوانین کا اطلاق، پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع، صدر نے آرڈیننس پر دستخط کردیے ٹیکس ایمنسٹی کی تاریخ میں اضافہ خوش آئند۔ عوام بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ رحمت اللہ جاوید چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ کھلی عدالت میں ججز کی تضحیک کریں ‘ جسٹس شوکت صدیقی چین خواجہ خاور رشید زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے،راجہ وسیم حسن سنجے دت خود پر بننے والی فلم دیکھ کر رو پڑے سندھ حکومت جاتے جاتے شرجیل میمن کو نواز گئی سیاست میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوں، چوہدری نثار صنعتی شعبہ کو ریلیف دینے کے لئے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے: پیاف عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، پاکستانی نظام میں 10خامیوں کی نشاندہی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دو دن سے بجلی بند،لیسکوگھوڑے بیچ کر سو گیا۔ کچھ لوگ کالا باغ ڈیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں. اسفند یار ایک بار پھر کالا باغ ڈیم کے خلاف پھٹ پڑے گیلپ پاکستان، پلس کنسلٹنٹ اور آئی پی او آرکے الیکشن سروے کے نتائج جاری لیاری میں بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ، مظاہرین کی پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی. میاں محمد ادریس کو لائنز کلب انٹرنیشنل کا ڈائریکٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں نگران حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرول 7 روپے 54 پیسے اور ڈیزل 14 روپے مہنگا نگران وزیراعلی پنجاب کی قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف فتح پر مبارکباد نواز شریف اور مریم کا ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ، ذرائع وزیراعلیٰ سندھ سب سے امیر اوروزیراعلیٰ بلوچستان سب سے غریب نکلے

سری لنکا ( رفعت سلیم ) انسانوں کی داد گیری تو الگ بات ہے لیکن سری لنکا میں بھوکے ہاتھی کی دادا گیری نے دیکھنے والوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔سری لنکا میں بھوک سے تنگ ایک ہاتھی نے بڑے رعب سے ایک بس کو روکا اور کھانے پر ہاتھ صاف کرنے کی ٹھان لی۔بس کو روکتے ہی ہاتھی نے ڈرائیور کی نشست والی کھڑکی سے اپنی سونڈ کو اندر داخل کیا اور سامان ٹٹولنے لگا جس سے ڈرائیوز سمیت کچھ مسافر گھبرا گئے۔لیکن دلچسپ بات یہ کہ ہاتھی نے سامان بس میں کسی بھی مسافر کو نقصان نہیں پہنچایا اور اپنی بھوک مٹانے کے لیے کیلے اٹھالیے۔

لاهور ( رفعت سلیم )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف نے اُن کے خلاف کالعدم تنظيموں سے اتحاد کیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمیں سوچنا چاہیے کہ اس طرح سے دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہيں۔ کراچی سےپشاورتک عوام نے والہانہ استقبال کیا اور انتخابی ریلی کے دوران ملک میں مثبت سیاست کی امید پیدا ہوئی ہے، ہماری جمہوریت میں ایشوز کی سیاست اور مثبت سیاست کی جگہ ہے۔ الیکشن جیتیں یا ہاریں، پیپلز پارٹی ہمیشہ وفاق کی سیاست کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔ بی بی کا وعدہ نبھانا ان کا مشن ہے اور وہ اس مشن کو جاری رکھیں گے۔


لاهور ( رفعت سلیم )عمران خان کا ووٹ اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 میں رجسٹرڈ ہے اور چیئرمین تحریک انصاف اپنا ووٹ اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز ڈھوک جیلانی پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کریں گے۔عمران خان کا شماریاتی بلاک کوڈ 501010450 اور سلسلہ نمبر 478 ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی اپنا ووٹ کاسٹ کر کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ بھی کریں گے اور پھر لاہور کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ خان عام انتخابات کے نتائج زمان پارک لاہور میں سنیں گے۔

نئی دلی( رفعت سلیم) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ایوان زیریں میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف لوک سبھا (ایوان زیریں) میں تلگو دیشم پارٹی ( ٹی ڈی پی ) کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی جس پر حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس سمیت دیگر کی حمایت حاصل ہے۔553کے ایوان میں تحریک عدم اعتماد منظور کرنے کے لیے 268 ووٹ درکار ہیں جب کہ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو 312 کی عددی حیثیت حاصل ہے جس کی وجہ سے حکومتی کیمپ میں بظاہر کوئی پریشانی نظر نہیں آتی تاہم بے جے پی رہنماؤں نے اراکین کو ایوان میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ آج کا دن بھارت کی پارلیمانی جمہوریت کا اہم ترین دن ہے۔  انہیں یقین ہے کہ ان کے حامی اراکین اسمبلی آج ایوان میں بحث کے دوران جامع، تعمیری اور خلل سے پاک بحث کریں گے، بھارتی عوام ہمیں بہت قریب سے دیکھیں گے۔ایوان زیریں کے آج ہونے والے اجلاس کے دوران کانگریس کی جانب تحریک عدم اعتماد کے تحت ریاست آندھرا پردیش کو خصوصی حیثیت نہ دینے، نچلی ذات کے لیے امتیازی قوانین ختم نہ کرنے، گائے کی ذبیحہ اور اقلیتوں کے قتل اور خواتین کے ساتھ بڑھتے زیادتی کے واقعات زیر بحث لائے جائیں گے۔ جب کہ ایوان زیریں میں حکومتی اتحاد کے پاس تحریک کو ناکام بنانے کی اکثریت موجود ہے جس میں انتہا پسند ہندو تنظیم (بی جے پی) کے رہنما شیو سینا بھی شامل ہیں اور مودی سرکار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندر بابو نائیڈو کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ہار جیت نہیں بلکہ اصل مقصد نریندر مودی کو بےنقاب کرنا ہے، وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک تاریخی موقع ہے۔

اسلام آباد( رفعت سلیم): ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے فوج کے 3 لاکھ 71 ہزار اور پولیس کے 4 لاکھ 49 ہزار 465 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر 2،2 فوجی جوان تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پولیس اہلکاروں میں سے پنجاب اور اسلام آباد میں 2 لاکھ 2100 اور سندھ میں ایک لاکھ 599 اہلکار تعینات کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 87 ہزار 269 اور بلوچستان میں 59 ہزار 497 پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 16 لاکھ کے قریب انتخابی عملہ خدمات سر انجام دے گا جن میں سے 85 ہزار 307 پریزائیڈنگ افسران ڈیوٹی دیں گے جب کہ 5 لاکھ 10 ہزار 356 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور 2 لاکھ 55 ہزار 178 پولنگ افسران 25 جولائی کو ڈیوٹی انجام دیں گے۔الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں 48 ہزار 610 پریزائیڈنگ افسران اور 2 لاکھ 81 ہزار 62 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران جب کہ ایک لاکھ 40 ہزار 534 پولنگ افسر تعینات ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں 17 ہزار 747 پریذائیڈنگ افسر، ایک لاکھ 22 ہزار 204 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر اور 61 ہزار 102 پولنگ افسر ڈیوٹی دیں گے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اور فاٹا میں 14 ہزار 530 پریزائیڈنگ افسر، 83 ہزار 692 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر اور 41 ہزار 846 پولنگ افسر خدمات انجام دیں گے۔اسی طرح بلوچستان میں 4 ہزار 420 پریزائیڈنگ افسر، 23 ہزار 398 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر اور 11 ہزار 699 پولنگ افسر تعینات ہوں گے۔2 ہزار سے زائد ڈی آر اوز اور آر اوز تعینات ہوں گےالیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 131 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں، قومی اسمبلی کے لیے 272 ریٹرننگ افسر اور 600 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر ہوں گے جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے لیے 577 ریٹرننگ افسر اور ایک ہزار 140 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر تعینات کیے جارہے ہیں۔ ملک بھر میں ڈی آر اوز اور آر اوز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 720 ہے۔

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget