HAR KHABAR

Articles by "ISPR"
۔پاکستان میں پانی کا بحران آچکا !!! مانے یا نا مانے پانی پر جنگوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔۔۔!!! anjuman e tajran anp apc army BALOCHISTAN ASSEMBLY BIKE RACING bollywood Business COLUMNS CPEC cricket CRIME election FBR FIA FPCCI hockey imran khan international interpol ISPR judicial kashmir KPK KPK ASSEMBLY lahore latest news LCCI local local news mma mqm multan N.R.O NA124 NAB national NATIONAL ASSEMBLY NEPRA oil pakistan PIA PIAF pmln POLICE Political news ppp PRESIDENT PRIME MINISTER psp PTI punjab PUNJAB ASSEMBLY RAILWAY rangers rawalpindi showbiz SINDH SINDH ASSEMBLY social issues sports STOCK EXCHANGE SUPREME COURT TECNOLOGY thailand world آزاد امدوار محمد عظیم قصوری کے ساتھ گفتگو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل، سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد گرفتار احتساب عدالت فیصلے کی تفصیلات دیکھ رہے ہیں جلد واپسی کا فیصلہ کیا جائیگا، نواز شریف اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش دھماکا، 19 افراد ہلاک اُلتر پیک پر پھنسے 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا، ایک کی لاش گلگت منتقل الیکشن سے دستبردار ہونے کا وقت ختم، مخدوم جاوید ہاشمی سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں،انتخابی امیدواروں اور پولنگ ایجنٹوں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری الیکشن کمیشن کا اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگران وفاقی اور صوبائی وزرا کو کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے (ن) لیگی امیدوار رانا اقبال پر مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا امریکہ میں تارکین وطن کے حق میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید مظاہرہ بلاول بھٹو کو الیکشن ضابطہ کی خلاف ورزی پر نوٹس آگیا پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنا معیشت کے لئے بری خبر ہے ۔فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا گیا، پیاف پاکستان میں کان کنی و معدنیات کے بہت ذخائر موجود ہیں،ریجنل چئیرمین ایف پی سی سی آئی چوہدری عرفان یوسف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر لاہور چیمبر کی سخت تنقید، فوری واپسی کا مطالبہ تھائی لینڈ میں نئے امیگریشن قوانین کا اطلاق، پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع، صدر نے آرڈیننس پر دستخط کردیے ٹیکس ایمنسٹی کی تاریخ میں اضافہ خوش آئند۔ عوام بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ رحمت اللہ جاوید چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ کھلی عدالت میں ججز کی تضحیک کریں ‘ جسٹس شوکت صدیقی چین خواجہ خاور رشید زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے،راجہ وسیم حسن سنجے دت خود پر بننے والی فلم دیکھ کر رو پڑے سندھ حکومت جاتے جاتے شرجیل میمن کو نواز گئی سیاست میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوں، چوہدری نثار صنعتی شعبہ کو ریلیف دینے کے لئے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے: پیاف عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، پاکستانی نظام میں 10خامیوں کی نشاندہی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دو دن سے بجلی بند،لیسکوگھوڑے بیچ کر سو گیا۔ کچھ لوگ کالا باغ ڈیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں. اسفند یار ایک بار پھر کالا باغ ڈیم کے خلاف پھٹ پڑے گیلپ پاکستان، پلس کنسلٹنٹ اور آئی پی او آرکے الیکشن سروے کے نتائج جاری لیاری میں بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ، مظاہرین کی پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی. میاں محمد ادریس کو لائنز کلب انٹرنیشنل کا ڈائریکٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں نگران حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرول 7 روپے 54 پیسے اور ڈیزل 14 روپے مہنگا نگران وزیراعلی پنجاب کی قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف فتح پر مبارکباد نواز شریف اور مریم کا ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ، ذرائع وزیراعلیٰ سندھ سب سے امیر اوروزیراعلیٰ بلوچستان سب سے غریب نکلے


راولپنڈی( رفعت سلیم) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بٹگرام میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران حادثے میں پاک فوج کے مزید 5 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق این اے 12 بٹگرام میں انتخابی مواد کی فراہمی کے بعد واپس آنے والی گاڑی 250 فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دھرتی کے 5 مزید بیٹے وطن پر قربان ہوگئے۔ قوم کے 5 بیٹوں نے فرض کی راہ میں جانیں قربان کیں اور فرض کی راہ میں دی گئی قربانی سے بڑی قربانی کوئی نہیں۔الیکشن ڈیوٹی کے دوران دہشت گردوں کے حملے اور گاڑی کو حادثے میں شہید جوانوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 271 کے پولنگ عملے کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر پاک ایران سرحد کے قریب دشتک کے علاقے میں حملہ کیا گیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی کانوائے پر زمان ماؤنٹین رینج کے علاقے میں الیکشن کے عمل کو متاثر کرنے کے لیے حملہ کیا گیا تھا لیکن سیکیورٹی فورسز نے حملے کو ناکام بنا کر پولنگ عملے کو ان کے مقام تک پہنچانا یقینی بنایا۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار شہید ہوئے جن کی شناخت سپاہی عمران، سپاہی جہانزیب اور سپاہی اکمل کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ حملے میں پولنگ ٹیم کے اسکول ٹیچر سیف اللہ بھی شہید ہوئے۔


راولپنڈی( رفعت سلیم) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے پاک فوج کے جوانوں کو محبت دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں قوم کی جانب سے جوانوں کو پھول پیش کرنے اور محبت دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ آج دنیا نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے عوام کی محبت دیکھ لی اور عوام نے بدنیتی پر مبنی ہر قسم کاپراپیگنڈا مسترد کردیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاک فوج عوام کی غیر متزلزل حمایت کی وجہ سے مضبوط ہے اور ہماری زندگیاں پاکستان اور اس کے عوام کے لیے وقف ہیں۔ ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں عوام کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو پھول پیش کیے گئے جب کہ متعدد مقامات پر ان پر گل پاشی کی گئی۔


راولپنڈی( رفعت سلیم) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے ریاستی اداروں پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈی جیآئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جج نے عدلیہ اور سیکیورٹی ایجنسیوں سمیت ملک کے اہم اداروں پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ملکی اداروں کے وقار اور تکریم کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ اپنا کردار ادا کرے۔




راولپنڈی ( رفعت سلیم )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مسلح افواج کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں معاونت کے لیے بلایا ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت فوج کو بلایا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر مزید لکھا کہ مسلح افواج پاکستانی عوام کو پُرامن ماحول میں ان کا جمہوری حق دینے کے لیے اپنے فرائض بھرپور طریقے سے انجام دے گی۔

راولپنڈی( رفعت سلیم) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج  الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے اندر رہتے ہوئے عام انتخابات میں معاونت کرے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر راولپنڈی کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے موقع پر آرمی چیف کو آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو معاونت کے پلان پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ عوام کو جمہوری حق کے آزادانہ استعمال کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کی تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے اندر رہتے ہوئے معاونت کرے گی

راولپنڈی( رفعت سلیم) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف شہروں سے متعلق جھوٹے تھریٹ الرٹس گردش کر رہے ہیں۔آئی ایس پی آر نے کسی بھی شہر سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کرنے کی تردید کی اور کہا کہ کسی شہر سے متعلق کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیا، اس طرح کا پروپیگنڈا خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہری اس قسم کی جعلی کالز اور پروپیگنڈے پر نظر رکھیں اور تصدیق شدہ خبر کے لیے آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد(رفعت سلیم) ہائیکورٹ نے نوازشریف، مریم اور محمد صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمےکا ریکارڈ طلب کرلیا جب کہ سابق وزیراعظم کی دیگر دو ریفرنسز کی دوسری عدالت منتقلی کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ اپیلوں کی سماعت کررہا ہے، عدالت نے تینوں درخواستوں کی علیحدہ علیحدہ سماعت کی۔سماعت کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفر الحق، پرویز رشید اور بیرسٹرظفراللہ عدالت میں موجود عدالت نے پہلے نوازشریف کی جانب سے فلیگ شپ اور العزیزیہ کے ریفرنسز کی دوسری عدالت میں منتقلی کی اپیل مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل کا آغاز کیا اور احتساب عدالت کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔سماعت کے آغاز پر جسٹس محسن اختر نے خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ ریفرنسز کی کیا اسٹیج ہے؟ بار ثبوت آپ پر شفٹ کردیا گیا؟ یہ جج کا تعصب تھا؟خواجہ حارث نے کہا کہ جج کے تعصب یا پرسنل گرج کی بات نہیں، جج ایک ریفرنس میں اپنی رائے قائم کرکے فائنڈنگ دے چکے ہیں، فیئرٹرائل کے لیے مناسب یہی ہے کہ دیگر دو ریفرنسز وہ نہ سنیں، دیگردو ریفرنسز میں واجد ضیاء پر جرح کررہا ہوں، وہ دونوں ریفرنسز میں مشترکہ گواہ ہیں۔جسٹس گل حسن اورنگزیب نے خواجہ حارث سے سوال کیا کہ باقی دو ریفرنسز پر کیا رائے دی گئی ہے؟ کیا فیصلے میں دیگر ریفرنسز پر کوئی فائنڈنگ دی گئی ہے؟ ریفرنسز منتقلی کی درخواست پر فیصلے تک حکم امتناع دینے کی درخواست مستردخواجہ حارث نے بتایا کہ یہ کیس نہیں ہے، وہ ایک کیس میں اپنی مکمل رائے دے چکے ہیں، جج محمد بشیر دیگر دو ریفرنسز کو نہیں سن سکتے۔عدالت نے نوازشریف کی ریفرنسز منتقلی کی درخواست سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل قابل سماعت قرار دے دی۔تاہم عدالت نے نوازشریف کی جانب سے فیصلے تک حکم امتناع دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نیب کونوٹس جاری کردیئے اور درخواست کی مزید سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔
سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعتاس کے بعد عدالت نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت شروع کی اور خواجہ حارث نے دلائل کا آغاز کیا۔سماعت کےآغازپر جسٹس گل حسن نے خواجہ حارث سے سوال کیا کہ نیب لندن فلیٹس کی قیمت بتانے میں ناکام رہا؟ اس پر انہوں نے جواب دیا جی ہاں ایسا ہی ہے۔نوازشریف کے وکیل نے استدعا کی کہ اپیل کے فیصلے تک سزائیں معطل کی جائیں جس پر جسٹس محسن کیانی نے ریمارکس دیئے کہ سزا معطلی پر بھی نوٹس جاری کردیتے ہیں۔خواجہ حارث نے بتایا کہ فیصلے میں لکھا ہے کہ عام طور پر بچے والدین کے زیر کفالت ہوتے ہیں، دوران جرح واجد ضیاء نے تسلیم کیا کہ بچے نوازشریف کے زیرکفالت ہونے کے ثبوت نہیں ملے، نواز شریف کو یہ نوٹس ہی نہیں دیا گیا کہ کیا بچے اس کے زیر کفالت تھے یا نہیں۔نوازشریف کے وکیل نے کہا کہ بے نامی دار کی تعریف نیب آرڈیننس میں کردی گئی ہے، ان کے مؤکل پر فرد جرم عائد کی گئی کہ اثاثے بے نامی دارکے نام تھے، کسی گواہ نے نہیں کہا کہ بچے نواز شریف کے بے نامی دار ہیں۔جسٹس محسن نے سوال کیا کہ ٹائٹل دستاویزات ریکارڈ پر آئیں؟ خواجہ حارث نے بتایا کہ جی اندستاویزات میں نوازشریف کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہوتا، واجد ضیاء سے پوچھا انہوں نے کہا نوازشریف کاکوئی براہ راست تعلق ثابت نہیں ہوا، کمپنیزکے کنٹرول سے متعلق بھی انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا تعلق ثابت نہیں ہوتاجسٹس محسن نے سوال کیا کہ شواہد کی کڑی مسنگ ہے؟ اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ جی سربالکل۔جسٹس محسن نے مزید سوال کیا کہ بچوں کے میڈیا پر انٹرویوز سے متعلق کیا کہتے ہیں؟ خواجہ حارث نے جواب دیا کہ بچوں کے انٹرویوزکے علاوہ نواز شریف نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کبھی ان اثاثوں کی ملکیت تسلیم نہیں کی۔جسٹس گل حسن نے سوال کیا کہ کس نے ٹیکس ادا کیا؟ مورگیج کا اصول کیا تھا؟ جسٹس محسن نے پوچھا کہ آپ یہ تسلیم نہیں کرتے؟ خواجہ حارث نے جسٹس محسن کے سوال پر جواب دیا کہ جی ہاں بالکل۔جسٹس محسن نے کہا کہ سارے معلوم ذرائع ریکارڈ پر آگئے ہیں، خواجہ حارث نے کہا کہ سارے معلوم ذرائع ریکارڈ پر نہیں آئے، یہ ایک الگ دلچسپ کہانی ہے، جرح کے دوران واجد ضیاء نےمنی فلوچارٹ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔جسٹس محسن نے سوال کیا کہ مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ کا معاملہ کیا ہے؟ اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ اس بارے میں امجد پرویز بتائیں گے۔مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل شروع کیے تو جسٹس گل حسن نے سوال کیا کہ کیا مریم نواز پر بینیفشل آنر کا الزام ہے؟ انہوں نے بتایا کہ جی مریم نواز پر بینیفشل آنر ہونےکا ہی الزام ہے، انہیں 2012 میں موزیک فونسیکا کو لکھے گئے دو خطوط کی بنیاد پر سزا دی گئی، موزیک فونسیکا کے ان خطوط کا متن استغاثہ ثابت کرنے میں ناکام رہا، کیلیبری فونٹ سے متعلق صرف رابرٹ ریڈلے کی رپورٹ ہے، ماہر کی رائے ایک کمزور ثبوت ہوتا ہے۔امجد پرویز نے اپنے دلائل میں کہا کہ کیپٹن صفدر کو غیر مصدقہ شہادت پر جیل بھیج دیا گیا، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اسی ایک الزام پر صفدر کو جیل بھیجا گیا ہے؟ امجد پرویز نے کہا کہ جی سر، کیپٹن (ر) صفدر کو غیر مصدقہ شہادت پر جیل بھیج دیا گیا جس کے بعد ججز نے مشاورت کی۔جسٹس کیانی نے سوال کیا کہ کیا عدالت میں یہ انٹرویوز چائے گئے تھے؟ امجد پرویز نے بتایا کہ کوئی انٹرویو پورا سنا گیا اور نہ ہی پڑھا گیا ہے، جو یہ انٹرویوز لے کر آئے تھے وہ بھی ان کے متن سے آگاہ نہیں تھے، ٹرائل کورٹ نے انٹرویوز کو ریکارڈ کاحصہ بنائے بغیر سماعت کی اور فیصلہ دیا، محمد صفدر کے خلاف صرف ایک لائن کا فیصلہ ہے۔عدالت نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے وکلا کے دلائل پر سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔عدالت نے تفتیشی افسر، نیب اور پراسیکیوٹر نیب کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا  ہے۔سزاؤں کے خلاف اپیل میں استدعاگزشتہ روز تینوں مجرمان کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دائر کی گئیں جس کے بعد رجسٹرار آفس نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں مارکنگ کے لیے چیف جسٹس آفس بھجوائیں اور سماعت آج کے لیے مقرر کی گئی۔ہائیکورٹ میں دائر اپیلوں میں احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور اپیل پر فیصلہ آنے تک سزا معطل کر کے مجرموں کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔اپیلوں کے متن کے مطابق احتساب عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے کئے بغیر سزا سنائی جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بری کیا جائے۔استغاثہ الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا اس لیے شک کا فائدہ ملزم کو ہوتا ہے، اپیل کا متناپیلوں میں کہا گیا ہے کہ ضمنی ریفرنس اور عبوری ریفرنس کے الزامات میں تضاد تھا، صفائی کے بیان میں بتا دیا تھا کہ استغاثہ الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا اس لیے شک کا فائدہ ملزم کو ہوتا ہے اس لیے سزا سنا کر احتساب عدالت کے جج قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔اڈیالہ جیل میں قید تینوں مجرموں کی جانب سے دائر اپیلوں میں کہا گیا کہ واجد ضیاء کے بیان کی بنیاد پر سزا سنائی گئی جو تفتیشی افسر تھے لیکن انہیں بہت سے حقائق کا علم ہی نہیں تھا، واجد ضیاء کا بیان ناقابل قبول اور غیر متعلقہ شہادت ہے۔اپیلوں میں کہا گیا ہے کہ کہ واجد ضیاء ایسی دستاویز نہیں پیش کرسکتے جس کے وہ گواہ نہ ہوں اور ان کی گواہی محض سنی سنائی باتوں پر مبنی ہے۔
اپیلوں میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف نے کبھی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا اور استغاثہ نواز شریف کے اپارٹمنٹس کے مالک ہونے کے ثبوت پیش نہیں کرسکا جب کہ استغاثہ نے بھی تسلیم کیا کہ نواز شریف کے فلیٹس کے مالک ہونے کے کوئی ثبوت نہیں۔اپیل کے مطابق کرپشن اور بدعنوانی سے متعلق نیب آرڈیننس کی سیکشن 9 اے 5 کے تحت الزام ثابت نہیں ہوا، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی قیمت خرید بتائے بغیر سزا دینے کا جواز نہیں تھا جب کہ ضمنی ریفرنس میں نیا الزام لگایا گیا اور نواز شریف کو اسی ریفرنس کی بنیاد پر سزا سنائی گئی۔اپیلوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضمنی ریفنس میں نواز شریف پر دوبارہ فرد جرم عائد کی جانی چاہیے تھی لیکن ایسا کیے بغیر سزا سنائی گئی اور احتساب عدالت نے شواہد کے بغیر فیصلہ سنایا۔اپیل میں استدعا کی گئی ہے نواز شریف کو سزا دینے کا کوئی قانونی جواز نہ تھا اس لیے ان کے خلاف غیر قانونی فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

کوٹه( رفعت سلیم) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی کو پاکستان کا سپاہی قرار دیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سراج رئیسانی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے سراج رئیسانی کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں مستونگ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔آرمی چیف سی ایم ایچ میں مستونگ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کر رہے ہیں  آرمی چیف نے سراج رئیسانی کو ’پاکستان کا سپاہی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک محب وطن پاکستانی کھو دیا ہے جسے ہمیشہ پاکستان کے لیے خدمات کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا۔آرمی چیف نے سراج رئیسانی کے خاندان کی تین نسلوں کی قربانیوں کو بھی تسلیم کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی تک امن کی منزل حاصل نہیں کی ہے لیکن ہم کامیابی سے اپنی منزل کے قریب ہوتے جا رہے ہیں۔بحیثیت قوم ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنج کا مقابلہ کر  رہے ہیں اور ہم انہیں شکست دیں گے


لاهور ( رفعت سلیم) پاکستان  مسلم لیگ( ن) نے کارکنوں کی گرفتاریوں اور لاک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مسلم لیگ (ن )کے سینکڑوں کارکنوں کی پکڑ دھکڑاور لاک ڈاؤن غیر جمہوری اور پری پول دھاندلی کے مترادف اورالیکشن چوری کرنے کی کوشش ہے،گرفتاریوں اورلاک ڈاؤن کا واحد مقصد محاذ آرائی اور  مسلم لیگ (ن)  کی انتخابی مہم کو سبوتاژ کرنا ہے،،لاہور  سمیت دیگر شہروں میں جس طرح کنٹینر لگائے گئے ہیں ، اب صرف کرفیوکی کسر باقی رہ گئی ہے۔
 مسلم لیگ (ن)  کی مرکزی میڈیا کمیٹی اور  سینیٹ  کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر  مشاہد حسین  سید ، سابق  وزیر اطلاعات  و نشریات  پرویز رشید  اور مسلم لیگ( ن) سندھ  کے صدر شاہ محمد شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ایسے ہتھکنڈے استعمال نہ کرے جس سے  انتخابات  متنازعہ ہو جائیں ۔


سیاستدانوں کی قسمت کا فیصلہ عوامی  عدالت  کو کرنے دیں۔دو ہرا معیار رکھیں گے تو شکوک و شبہات پیدا ہونگے اور اداروں پر سوال اٹھیں گے۔  آصف زرداری  اور  فریال تالپور  کو احتساب کیلئے  انتخابات  کے بعد تک رعایت مل سکتی ہے تو  نواز شریف  کو کیوں نہیں؟  نواز شریف  وفاق کی علامت ہے۔ سیاست اور  پارلیمنٹ  بندوق کے تابع نہیں بلکہ بندوق سیاست کے تابع ہے ، بندوق سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہے۔ ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں ہو رہی ہیں جبکہ لاڈلہ جلسے کر رہا ہے۔اگر اس  الیکشن  کے نتائج بھی تسلیم نہ کیے گئے تو 70 ء کی طرح وفاق کو  نقصان  پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ن لیگی رہنماؤں نے کہا کہ ہم اپنے قائد میاں محمد  نواز شریف  کے استقبال کے لیے جا رہے ہیں جو مکمل پر امن ہو گا ہماری طرف سے کسی قسم کا تشدد یا  احتجاج  نہیں ہو گا۔ سینیٹر  مشاہد حسین  سیدنے کہا کہ  لاہور  میں 10ہزار  پولیس  اہلکار اور  ائیرپورٹ  پر 2ہزار  رینجرز  اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے یہ انتظامیہ کی سراسر نالائقی ہے۔
انتظامیہ کا اولین فرض سیاسی کارکنوں اور انتخابی امیدواروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ناکہ پکڑ دھکڑ کرنا۔ پکڑ دھکڑ اور رکاوٹوں کے باوجود پورے  پاکستان  سے لوگ  نواز شریف  کا خوش آمدید کہنے کے لیے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  نگران حکومت  دہشتگردی روکنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ خیبر پختونخوا میں دو سیاسی رہنماؤں پر دہشتگرد حملے انتظامیہ کی نالائقی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
سینیٹر  مشاہد حسین  کا کہنا تھا کہ  آصف زرداری  اور  فریال تالپور  کے ساتھ جو ہوا وہ بھی غلط تھا ۔ سیاستدانوں کا احتساب کرنا عوام کا حق ہے اورعوام 25 جولائی کو اپنایہ حق استعمال کرلیں گے۔ انتظامیہ نالائقی چھوڑ ے اور ماضی کی غلطیاں نہ دہرائے۔ پکڑ دھکڑ اور لاک ڈاؤن جیسے منفی ہتھکنڈے  الیکشن  چوری کرنے کیلئے کیے جا رہے ہیں لیکن ہمارے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں اور ہماری اخلاقی فتح ہو چکی ہے۔مشاہد حسین  نے کہا کہ مخالفین کا خیال تھا کہ میاں صاحب واپس نہیں آئیں گے لیکن ان کی خوش فہمیاں ختم ہو گئی ہیں کیونکہ  نواز شریف  صاحب  ووٹ  کی عزت اور آئین اورعوام کی بالا دستی کے لیے وطن واپس آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب  عدالت  کے عجلت میں دیے جانے والے فیصلے کا مقصد اسے ہمارے خلاف استعمال کرنا تھا۔ اس سے پہلے  پاناما  کیس کا فیصلہ بھی ایسا ہی دیا گیا جس کے بارے میں خود  عمران خان  نے بھی کہا کہ کمزور فیصلہ تھا۔سینیٹر  مشاہد حسین  کا کہنا تھا کہ فیصلہ سازشی لوگ نہیں کرتے ، فیصلہ 25 جولائی کو  پاکستان  کے عوام کریں گے ۔لاک ڈاؤن غیر جمہوری، غیر آئینی اور دھاندلی کرنے کے مترادف ہے ۔ ہمارے خلاف کی جانے والی کارروائیاں  الیکشن  چوری کرنے کی کوشش ہے۔ ہم صرف اپنے قائد میاں محمد  نواز شریف  کو خوش آمدید کہنے جا رہے ہیں۔ ہمارے کسی کارکن نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ۔اگر ہمارا کوئی کارکن قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو پکڑیں ورنہ خوامخواہ اگر کوئی چائے بھی پی رہا ہے تو اسے بھی پکڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف دہشتگردی کی روک تھام میں  نگران حکومت  مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ دوسری طرف حکومت کو صرف ہمارے کارکنوں کا خوف ہے اس لیے وہ کسی قیمت پربھی انہیں روکنا چاہ رہے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق  وزیر اطلاعات  و نشریات  پرویز رشید  نے کہا کہ انصاف جب سب کو ایک نظر سے نہ دیکھے تو مذاق بن جاتا ہے، جنہوں نے انصاف کی بالا دستی اور تحفظ کرنا تھا انہوں نے ہی اسکا گلا گھونٹ دیا۔کسی کو اب یہ گلہ نہیں ہو نا چاہیے کہ سیاستدانوں نے انصاف کو متنازعہ بنایا بلکہ انہوں نے متنازعہ بنایا جنہوں نے اس کا تحفظ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدوار  قمر الاسلام  راجہ کے ساتھ نیب اور طرح کاسلوک کرتا ہے جبکہ دیگر سیاسی رہنماؤں کیساتھ اور طرح کا برتاؤ کیا جاتا ہے۔ جو رعایت  آصف زرداری  اور فریال کو دی گئی وہ  قمر الاسلام  راجہ کو بھی ملنی چاہیے تھی۔جب دو ہرا معیار رکھیں گے تو شکوک و شبہات پیدا ہونگے اور اداروں پر انگلیاں اٹھیں گے،اس کی ماضی میں بھی بے تحاشہ مثالیں موجود ہیں۔  نواز شریف  نے فیصلہ موخر کرنے کی درخواست کی لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔اگر  زرداری  اور  فریال تالپور  کو احتساب کیلئے  انتخابات  کے بعد تک رعایت مل سکتی ہے تو  نواز شریف  کو کیوں نہیں؟

اسلام آباد ( رفعت سلیم )آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجودہ کا  اے این پی  کے رہنما ہارون بلور کی شہادت پر اظہارافسوس،،آرمی چیف  کا کہنا ہے کہ ہم پرامن مستحکم  پاکستان  کے لیے کوشاں ہیں۔تفصیلات کے مطابق  آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجودہ نے بلور خاندان اور  اے این پی  سے اظہار افسوس کیا ہے۔۔آئی ایس پی آر  کے مطابق جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ ہارون بلوراور معصوم شہریوں پر گھناؤنا دہشتگرد  حملہ  قابل مذمت ہے۔
ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ہم پر امن اور مستحکم  پاکستان  چاہتے ہیں۔ہم ملک کو عدم استحکام کا نشانہ بنانے والی قوتوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ہماری جنگ ان قوتوں کے خلاف ہے جن سے پر امن  پاکستان  برداشت نہیں ہو رہا۔ یاد رہے کہ گذشتہ رات پشاورکے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں خوفناک خود کش  بم دھماکہ  ہوا۔دھماکہ اسٹیج کے قریب ہوا ۔ دھماکے کے نتیجے میں  اے این پی  رہنما ہارون بلور سمیت 20 افراد  شہید  جبکہ 62 سے زائد افراد  زخمی  ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیکٹا (نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی) نے عام  انتخابات  2018ء سے قبل ملک کی کئی سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنائے جانے کے خدشے کا اظہار کیا تھا اور ساتھ ہی  پولیس  اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا تھا۔ الیکشن  کے حوالے سے نیکٹا نے 12خطرات سے آگاہی کے مراسلے صوبوں اوردیگرمتعلقہ حکام کو ارسال کیے ۔ یہ مراسلے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے حوالے سے تھے جبکہ 6 مراسلے مختلف شخصیات کے حوالے سے جاری کیے گئے ۔ نیکٹا کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا کہ  الیکشن  کے دوران سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ مراسلوں میں متعلقہ حکام کو ان کی حفاظت کے لیے بہترین اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ کسی قسم کا نا خوشگوار واقعہ پیش آنے سے روکا جا سکے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی نے خفیہ اداروں کی دو رپورٹس پر  الیکشن  سے قبل اور  الیکشن  کے دوران دہشتگردی کے واقعات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سکیورٹی الرٹ جاری کیے تھے ۔ یہ مراسلے تمام وفاقی ، صوبائی اور متعلقہ اداروں کو ارسال کیے گئے جن میں کہا گیا تھا کہ عام  انتخابات  میں 18 کے قریب شخصیات کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے۔


لاہور( رفعت سلیم) ::پاکستان  مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق  وزیراعظم  محمد  نواز شریف  نے وطن واپس آنے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ  ووٹ  کی عزت کی قیمت ہتھکڑی یاجیل ہے توواپس آرہاہوں،نئی نسلوں کی آزادی اور غیرت کا جھنڈا اٹھایا ہے،عوام  میرا  ساتھ دیں،عوام 25جولائی کوووٹ سے خوف کی زنجیروں کوتوڑ دیں،انشاء اللہ  الیکشن  فتح یاب ہوگیانہوں نے احتساب  عدالت  کے فیصلے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ آپ واپس نہ آؤ حالات معمول پرآجائیں گے۔لیکن میں نے اپنے یا اپنی بیٹی کیلئے نہیں سوچا۔اس سازش میں شریک افراد کون ہیں۔قوم ان کامحاسبہ کرے گی۔بلکہ ان کے سیاسی مہروں کا بھی جوان کے آلہ  کار  بنتے ہیں ان کا بھی محاسبہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے صرف 109پیشیاں نہیں بلکہ  غداری  کے فتوے بھی لگے۔کوئی پھانسی چڑھتا ہے کسی کوہتھ کڑیاں لگتی ہیں، کسی کووزارت عظمیٰ سے نکال باہر کیاجاتا ہے۔
کسی کوغدار قراردیاجاتا ہے۔سیاسی مذہبی پارٹیوں سے دھرنے کروائے جاتے ہیں۔میڈیاکوجبراً خاموش اور اخبارات کوروکا جاتا ہے، صحافیوں کوتشدد کانشانہ بنایا جاتا ہے۔بلکہ کچھ سال قبل مار کردریامیں لاش پھینک دی گئی۔ان کے اداروں کونقصان اور سیاسی جماعتوں کی توڑ پھوڑ کی جاتی ہے۔وفاداریاں تبدیل اور انتخابی امیدوار نااہل کروائے جاتے ہیں،نیب کواس گھناؤنے  کاروبار  کا آلہ  کار  بنایا جاتا ہے پھر استعمال کیاجاتا ہے۔
ن لیگ کے امیدواروں کونشان چھینے جاتے ہیں۔۔بلوچستان  میں سینٹ کا چیئرمین بنا دیا جاتا ہے۔میرے خلاف سزا  کرپشن  پر نہیں ہے۔میڈیا میں فیصلے میں لکھا ہے کہ استغاثہ کہتا ہے کہ کوئی  کرپشن  کاالزام ثابت نہیں کرسکی۔۔کرپشن  ، سرکاری خزانے کی لوٹ مار یا خرد برد نہیں، یہ سزا مجھے  پاکستان  کی 70سالہ تاریخ کارخ موڑنے کے جرم میں دی گئی ہے۔دو سال  عدالت  می مقدمہ چلنے اور آج کے فیصلے میں بھی یہ نہیں بتایا گیا کہ میں نے کس کی اور کب چوری کی؟ اور کس کے خزانے سے چوری کی ہے۔
یہ سوال پوچھے جارہے ہیں اور پوچھے جاتے رہیں گے۔یہ سزائیں میراراستہ نہیں روک سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے سامنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ جب تک پاکستانی اس زنجیر سے آزاد نہیں ہوجاتے جب ان کوحق بات کہنے پرجکڑ دیاجاتاہے۔چند جج اور چند جرنیل ملکر اس ملک پرمسلط کردیتے ہیں۔ جب تک عوام کوان کاحق حکمرانی اور  ووٹ  کوعزت نہیں مل جاتی میں یہ جدوجہد جاری رکھوں گا۔
انگریزوں سے آزادی کے بعد مٹھی بھرلوگوں کی غلامی میں آجائیں ۔ایسے لوگ جوآئین کا حلف اٹھا کرمسلط ہوجاتے ہیں۔آج کافیصلہ میری جدوجہد کاحصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ ستر سالہ تاریخ سے دیکھ رہاہوں ۔میں اس جدوجہد کے تسلسل کیلئے  پاکستان  واپس آرہا ہوں۔میں  جیل  میں بھی اس جدوجہد پرقائم رہوں گا۔عوام  میرا  ساتھ دیں۔میں نے آنے والی نسلوں کی آزادی اور غیرت کا جھنڈا اٹھایا ہے
انہوں نے کہاکہ 25جولائی کوووٹ کے ذریعے ان خوف کی زنجیروں کوتوڑ دو۔میں ہرووٹرزسپورٹرزکے جذبے کی دل سے قدر کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ سلام کرتا ہوں ورکروں نے  میرا  ساتھ دیا اورحوصلہ بڑھایا۔ان بدترین حالات میں بھی مسلم لیگ ن لیڈ کررہی ہے۔انشاء اللہ 2018ء کے  الیکشن  فتح یاب ہوگی۔انہوں نے کہاکہ میں  ووٹ  کی عزت کیلئے اور اگر اس کی قیمت زنجیر،ہتھکڑی یا  جیل  ہے تومیں یہ قیمت چکانے کیلئے آرہاہوں۔
نوازشریف نے کہا کہ میری اہلیہ کی طبیعت انتہائی خرا ب ہے قوم سے اپیل ہے کہ ان کیلئے دعا کریں ۔اہلیہ کی طبعیت بہتر ہوتے ہی وطن واپس آجاؤں گا۔خواہش ہے کہ وطن واپسی سے پہلے  کلثوم نواز  سے میری گفتگو ہوجائے۔روز اسی امید سے اسپتال آتا ہوں کہ میری ان سے بات ہوجائے۔لیکن پھر واپس چلاجاتا ہوں۔وہ میری شریک حیات ہیں ہمارا 47سال کا ساتھ ہے۔









تحریر ۔۔ ایچ آر قادری


آج کل سوشل میڈیا پرشیئر کی گئی ویڈیوز میں پاکستان کے تقریباً تمام شہروں سے پانی کی کمی کے باعث بچوں، بوڑھوں، خواتین کو ہاتھوں میں بوتلیں اور برتن لئے صبح سویرے سے رات گئے تک پانی کی تلاش میں بھٹکتے دیکھ کر دل خون کے آنسوں روتا ہے۔ یقین جانئے پانی کے مسائل کی سنگینی اور حالات کو دیکھتے ہوئے مستقبل قریب کا سوچ کر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ ساﺅتھ افریقہ کے ترقی یافتہ شہر کیپ ٹاﺅن کے باسیوں کو کہا گیا کہ زیر زمین پانی ختم ہورہا ہے پانی ضائع نا کریں۔ لیکن مہنگے گھر، گھروں کے آنگن میں سوئمنگ پولزمیں روزانہ دس پندرہ دفعہ پانی کی تبدیلی، مہنگی گاڑیوں کو روانہ دھویا نا جائے تو امراءکو سکون قلب حاصل نہیں ہوتا تھا ،،شائد یہی وجہ تھی کہ اب کیپ ٹاﺅن میں لیٹرین استعمال کرکے اسی استعمال شدہ پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جاتا ہے اور اس سے ضروریات زندگی کو پورا کیا جاتا ہے۔یعنی اسے پیا بھی جاتا ہے،، کیپ ٹاﺅن میں ہوٹلوں میں برتن کی جگہ ڈسپوزایبل پلیٹیں اور سامان مہیا کیا جاتا ہے تاکہ پانی بچایا جاسکے۔ آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ قوم کس کرب سے گزرہی ہے تو گوگل پر جاکر کیپ ٹاﺅن میں پانی کے حوالے سے سرچ کریں، نا صرف کیپ ٹاﺅن بلکہ باقی دنیا کا احوال بھی دیکھ لی جئے، سسکتے بلکتے پیاسے ہونٹ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ یقین جانئے آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔ وہ لوگ پانی کے حصول کیلئے قتل و غارت گری پر اتر آئے ہیں اور وہاں باقاعدہ قانون پاس کردیا گیا ہے کہ جو پانی ضائع کرتے ہوئے پایا گیا اسے جیل جانا پڑے گا یا پانی پر لڑائی جھگڑا کرنے والے افراد بھی جیل جائینگے۔ مانے یا نا مانے پانی پر جنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔ اب بات کرلیتے ہیں وطن عزیز پاکستان کی ۔کچھ رپورٹس اور حقائق قارئین کی نظر کرنا چاہوتا ہوں کہ پانی سے اب تک پاکستان میں کن کن مسائل کا سامنا ہے اور آئندہ کیا مسائل درپیش ہونے والے ہیں۔پہلے پہل وطن عزیز پاکستان میںہاتھوں میں بوتلیں، کین، بالٹیاں لئے بچے، خواتین، بزرگ کسی گاﺅں یا دور دراز علاقوں میں کم و بیش نظر آتے تھے، پھر یہ سلسلہ شہروں میں آہستہ آہستہ دیکھنے میں آیا، اب ہر گلی کوچے چوراہے پر وقوع پذیر ہے۔ 
پاکستان کے مختلف اداروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو پانی کی شدید قلت کے بحران کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ڈیموں میں صرف 30 دن پانی زخیرہ کرنے کی صلاحیت رہ گئی ہے اور کروڑوں شہری زہریلا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ یوںماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔زرعی ملک ہونے کے ناطے پانی کی بوند بوند پاکستان کیلئے اہم ہے لیکن یہاں تو پانی کی قلت خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی، شہروں کی طرف نقل مکانی، موسمیاتی تبدیلیوں اور حکومتوں کی کوتاہیوں نے پاکستان کو پانی کی شدید قلت کے شکار 33 ممالک کی طرف دھکیل دیا ہے۔ پاکستان کے تین بڑے آبی زخائر منگلا، تربیلہ اور چشمہ میں صرف 30 دن کا پانی زخیرہ کرنے کی صلاحیت رہ گئی ہے۔ملکی دریاوں میں آنے والے پانی میں سے 28 ملین ہیکٹر فٹ پانی ضائع ہو کر سمندر میں چلا جاتا ہے۔عالمی معیار کے مطابق کم از کم 120 دن کا پانی زخیرہ کرنے کی صلاحیت ہونی چاہئے جبکہ ترقی یافتہ ممالک ایک سے دو سال کیلئے پانی زخیرہ کر رہے ہیں۔ پاکستان میں دریاوں کا صرف 10 فیصد پانی ہی زخیرہ ہو پاتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق 5 کروڑ پاکستانی آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ زیر زمین پانی میں آرسینک نامی زہر اور آلودگی شامل ہونے سے خطرناک بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں۔پاکستان کے اکثریتی علاقوں میں پانی زیرزمین 1000 فٹ نیچے چلا گیا ہے۔ رہی سہی کسران علاقوں میں بارشوں کی قلت نے پوری کر د ی ہے۔پاکستان میں سالانہ 500 ملی میٹر جبکہ بھارت میں 1000 ملی میٹر بارش ہوتی ہے۔ پاکستان میں شہریوں کو فی کس 1017 کیوبک میٹر جبکہ بھارت میں 1600 کیوبک میٹر پانی دستیاب ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت اور افغانستان کے آبی منصوبے پاکستان کیلئے خطرناک ہیں۔ پاکستانی دریاو ¿ں چناب اور جہلم پر بھارت نے بگلیہاراورکشن گنگا جیسے ڈیم بنا لیئے ہیں جبکہ افغانستان دریائے کابل پرہائیڈرو پاور منصوبے تعمیر کر رہا ہے۔بدقسمتی یہ ہے کہ پاکستان آج تک اپنی واٹر پالیسی کا اعلان نہیں کر سکا۔ پہلی واٹر پالیسی کا مسودہ 2003 میں تیار کیا گیا جو تاحال مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کا منتظر ہے۔ پانی کے حوالے سے صورتحال اس رپورٹ سے بھی ذیادہ تشویشناک ہے۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ اگر ہم توانائی بحران سے نکل بھی گئے تو خوراک کے بحران کی طرف جار ہے ہیں جس سے نکلنا بہت مشکل ہو گا۔ہمارے دریاو ¿ں میں 144 ملین ہیکٹر فٹ پانی آتا ہے جس میں سے صرف 13.8 ملین ہیکٹر فٹ پانی ذخیرہ ہوتا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ سالوں میں آنے والے سیلابوں کی وجہ سے 38 ارب ڈالر کے نقصانات ہوئے ہیں۔ ہمارے پانی کے ذخائر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتے جارہے ہیں جن کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سال پاکستان میں ربیع کی فصل کے لیے 20 فیصد پانی کم ہونے کا امکان ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اچانک سیلاب یا خشک سالی بھی ہو سکتی ہے جس سے نمٹنے کیلئے ڈیمز کا ہونا ناگزیر ہے۔
مشاہداتی رپورٹس کے مطابق وطن عزیز میںایسے کئی افراد موجود ہیں جو سمجھتے ہیں کہ پانی کی قلت اور ہمارے مستقبل پر اس کے اثرات کے متعلق باتوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ ایسے افرادکا کہنا ہے کہ پاکستان میں 7,259 برفانی دریاو ¿ں (جن میں 2,066 مکعب کلومیٹر برف موجود ہے) پر مشتمل اور 11,780 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے پہاڑی سلسلے، یعنی ہمالیہ، ہندوکش اور قراقرم، کی موجودگی کی وجہ سے اس ملک میں پانی کی مقدار لامحدود ہے۔ یہ برفانی دریائیں دریائے سندھ اور اس کے 11.2 لاکھ مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے بیسن کو پانی فراہم کرتے ہیں، جس کا 47 فیصد حصہ پاکستان میں، 39 فیصد حصہ بھارت میں، آٹھ فیصد حصہ چین میں اور چھ فیصد حصہ افغانستان میں موجودہے۔
تاہم پاکستان میں پانی کی قلت، وسائل کی کمی حتی کہ آلودگی کی شکل میں پانی کی کشیدگی کی علامات ہر جگہ موجود ہیں۔ یہ صورتحال ماحولیاتی تبدیلی کے علاوہ پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی ملک میں 2025ءتک پانی کی قلت کے متعلق پیشن گوئی کی وجہ سے مزید غیر یقینی ہو جاتی ہے۔پاکستان میں پانی کی سالانہ دستیابی 1,017 مکعب میٹرز فی کس ہے، اور جلد ہی 1,000 مکعب میٹرز تک پہنچ جائے گی، جو اس بات کی علامت ہے کہ اس ملک میں پانی کی شدید کمی ہے۔ پانی کے متعلق تحقیق کرنے والی حکومتی ایجنسی پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز (Pakistan Council of Research in Water Resources - PCRWR) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 1990ءہی میں ‘پانی کی کشیدگی’ کی صورتحال پیدا ہونا شروع ہوچکی تھی، اور 2005ءمیں ‘پانی کی کمی’ کی نوبت آگئی تھی۔آبی ماہرین کہتے ہیں کہ پاکستان میں پانی کی کمی ہو رہی ہے تو ہم عام طور پر فالکن مارک واٹر سٹریس انڈیکیٹر (Falkenmark Water Stress Indicator) کا حوالہ دے رہے ہوتے ہیں جس کے ذریعے فی کس دستیاب قابل تجدید پانی کے حجم کی پیمائش کی جاتی ہے۔ پاکستان میں پانی کی تنگی کی وجہ حجم میں کمی نہیں بلکہ آبادی میں اضافہ ہے۔حالیہ مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 20.77 کروڑ ہے، اور اگر یہ اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو2047ءمیں، یعنی پاکستان کی100 ویں سالگرہ تک ،39.5 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔ اس تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے پانی کی مانگ میں بھی تیزی سے اضافہ ہوجائے گا۔ 2015ءمیں جاری ہونے والی آئی ایم ایف کی ایک رپورٹ کے مطابق، پانی کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کا 2025ءتک 27.4 کروڑ ایکڑ فٹ تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ پانی کی فراہمی 19.1 کروڑ ایکڑ فٹ ہی رہے گی، جس کی وجہ سے مانگ اور فراہمی میں تقریباً8.3 کروڑ ایکڑ فٹ تک کا فرق ہوگا۔
کراچی میں رہائشیوں کو جو تھوڑا بہت پانی ملتا ہے وہ سطح کا پانی ہے، جبکہ لاہور میں زمینی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ آب اندوخت (aquifer) کو جس رفتار سے خالی کیا جارہا ہے، اسے اس رفتار سے دوبارہ بھرا نہیں جارہا۔ اس میں سے پانچ سے ساڑھے پانچ کروڑ ایکڑ فٹ پانی نکالا جاتا ہے، لیکن صرف چار سے ساڑھے چار کروڑ ایکڑ فٹ پانی دوبارہ بھرا جاتا ہے۔ اس کی تصدیق ناسا کے زیر قیادت ایک مطالعے کے ذریعے بھی ہوچکی ہے۔ محققین نے 2003ءاور 2013ءکے درمیان دنیا کے سب سے بڑے 37 آب اندوختوں پر تحقیق کی، جس کے ذریعے انہیں معلوم ہوا کہ دریائے سندھ کا بیسن کشیدگی کے لحاظ سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے، اور اسے دوبارہ بھرے بغیر خالی کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ، اسے ورلڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ (World Resource Institute) کے پانی کی کشیدگی کے انڈیکس میں بھی شامل کیا گیا ہے۔لاہور کی 1.1 کروڑ کی آبادی کو روزانہ 12.9 لاکھ ایکڑ فٹ زمینی پانی فراہم کیا جاتا ہے جو دستی پمپس، موٹر پمپس اور ٹیوب ویلز کے ذریعے نکالا جاتا ہے۔ 1960ءمیں پنجاب میں تقریباً 20,000 ٹیوب ویلز تھے، لیکن آج، آبی ماہرین کے مطابق، ٹیوب ویلز کی تعداد دس لاکھ سے بھی زیادہ ہے!
کراچی واٹر بورڈ کے مطابق شہر کی 1.5 کروڑ کی آبادی کی پانی کی یومیہ مانگ 110 کروڑ گیلن ہے، لیکن اسے صرف 45 سے 48 کروڑ گیلن کے درمیان پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ پچاس فیصد سے زیادہ کی اس کمی کو پورا کرنے کے لیے، یہاں غیر قانونی طور پر ہائیڈرنٹس چلانے والے گروپس موجود ہیں، جو رہائشیوں کو پانی مہیا کرکے خوب منافع کمارہے ہیں۔آنے والے کئی سالوں میں ‘انتشار’ میں اضافہ ہوگا اور اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹینکر مالکان سے بھی زیادہ مکار ‘مافیا’ اٹھ کھڑا ہوگا۔ دیہی سندھ میں صورتحال کچھ خاص بہتر نہیں ہے، جہاں نہروں کے اختتام کے قریب موجود چھوٹے کسانوں کی زمین تک پانی نہیں پہنچتا جس کی وجہ سے ان کے لیے کاشت بہت مشکل ہوجاتی ہے۔ انہیں بمشکل جو پانی ملتا ہے وہ سمندری پانی ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ان کی زمین ناقابل کاشت بن جاتی ہے۔ جن افراد کی زمینیں برلب نہر واقع ہیں، ان کے اکثر اوقات سیاسی تعلقات بھی ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے لیے محکمہ آبپاشی کو متاثر کرنا، قوانین کو نظرانداز کرنا اور پانی کا رخ اپنی زمین کی طرف موڑنا ممکن ہو جاتا ہے۔
ڈبلیوڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق لاہور میں زمینی پانی کی سطح میں ہر سال 2.5 سے 3 فٹ تک کی کمی ہوتی ہے، اور اب یہ شرح خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ شہر کے مرکزی حصے میں پانی 130 فٹ سے نیچے آگیا ہے اور گلبرگ کے علاقے میں تقریباً147 فٹ نیچے چلا گیا ہے۔ اگر زیرزمین پانی کو محفوظ نہ کیا گیا اور پانی نکالنے کی موجودہ شرح برقرار رہی تو 2025ءتک زیادہ تر علاقوں میں پانی 230 فٹ نیچے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ کوئی بھی شخص کسی بھی گہرائی پر، کوئی بھی گنجائش رکھنے والا ٹیوب ویل لگا کر جتنا چاہے پانی نکال سکتا ہے۔ تاہم یہ صورتحال جلد ہی تبدیل ہونے والی ہے۔ صوبائی حکومت کے محکمہ آبپاشی نے اس قیمتی وسیلے کے بے در یغ استعمال کی روک تھام کے لیے پنجاب گراﺅنڈ واٹرپروٹیکشن، ریگولیشن اور ڈویلپمنٹ ایکٹ (Punjab Groundwater Protection, Regulation and Development2017 Act) تیار کیا ہے اور اس وقت مختلف اداروں سے مشاورت کا مرحلہ جاری ہے۔ اس ایکٹ کے نافذ ہوجانے کے بعد تجارتی اور صنعتی اداروں کو زمینی پانی نکالنے کے لیے اجازت حاصل کرنی پڑے گی۔ بلدیاتی پانی کے انتظام کے لیے 2014ءمیں پنجاب میونسپل واٹر ایکٹ متعارف کرایا گیا تھا لیکن اب تک اس کو نافذ نہیں کیا جا سکا۔مسئلے کا تعلق صرف زیر زمین پانی کی مقدار کم ہونے سے نہیں ہے بلکہ اس کی صنعتی اور گھریلو فضلے کی وجہ سے آلودہ ہونے سے بھی ہے۔پچھلے سال سائنس ایڈوانسز (Science Advances) میں شائع ہونے والی ایک تحقیق نے پورے پاکستان سے تقریباً بارہ سو زمینی پانی کے نمونے کے تجزیے کے بعد بتایا کہ چھ کروڑ افراد کو مہلک آرسینک کا خطرہ لاحق ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے پینے کے پانی میں آرسینک کی جو حد مقرر کی ہے، وہ 10 مائیکرو گرام فی لیٹر پانی ہے، لیکن پاکستان کی حکومت کا کہنا ہے کہ 50 مائیکروگرام فی لیٹر پانی قابل قبول ہے۔ اس تحقیق میں بتایا گیا ہے “آرسینک کا بہت زیادہ تناسب ، یعنی تقریباً 200 مائیکروگرام فی لیٹر خصوصی طور پر ملک کے جنوبی حصے میں پایا جاتا ہے”اور تنبیہہ کی ہے کہ آرسینک والے پانی کا باقاعدگی سے استعمال جلد کے امراض، پھیپھڑوں کے کینسر اور دل کی بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے۔اس سال کے شروع میں، پنجاب حکومت نے تمام 36 اضلاع میں کارروائی کا آغاز کیا اور ہزاروں ایکڑ پر پھیلے ہوئے گندے صنعتی پانی اور فضلے سے سیراب ہونے والی کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا۔ آگے چل کر ان کسانوں کو صرف غیرخوردنی فصلیں، جیسے کہ بانس، پھول اور گھر میں ا گائے جانے والے پودوں کی کاشت کی اجازت دی جائے گی۔
آبی وسائل کی پالیسی کے ماہر اور تربیت اور معلومات کے اشتراک کے لیے قائم کردہ بین الحکومتی مرکز برائے اجتماعی ترقی پہاڑ (International Center for Integrated Mountain Development - ICIMOD) کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کی سب سے زیادہ ضرورت شعبہ زراعت کو ہوتی ہے۔ماہرین نے بتایا ”تقریباً 95 فیصد تازہ پانی زراعت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے باوجود بھی پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جن میں زرعی پیداوار سب سے کم ہے۔“ فصلوں کو بہت زیادہ پانی دینے کے باوجود پاکستان کی فی ایکڑ پیداوار بہت کم ہے۔ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے مطابق ملک میں پانی کی فی یونٹ پیداوار 0.13 کلوگرام فی مکعب میٹر ہے، جو پورے قطعے میں سب سے کم ہے۔ اس کے برعکس بھارت میں پیداوار کی شرح 0.39 کلوگرام فی مکعب میٹر اور چین میں 0.82 کلوگرام فی مکعب میٹر ہے۔ ”پاکستان نے اپنے آبپاشی کے علاقے کو (برطانوی سامراج کے زمانے سے) بڑھانے کا آغاز کیا لیکن پھر وقت کے ساتھ ساتھ ان قطعوں سے مزید فائدہ اٹھانے کے بجائے، زیادہ زمین کو سیراب کرنے کی کوشش کی۔ماہرین نے کچھی کینال پراجیکٹ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا بھی مقصد زیادہ زمین کو سیراب کرنا ہے۔ماہرین کہتے ہیں ”زراعت کے پانی کو دیگر سماجی اور اقتصادی شعبوں میں پانی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے استعمال کرنا ریاست کا بہت بڑا چیلنج ہے۔ لیکن یہ آسان نہیں ہے کیونکہ اس میں پانی کے بہتر انتظام اور سائنسی علوم میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی اور اس سب کے لیے عزم کے علاوہ وسائل کی بھی ضرورت ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے کئی ممالک ہیں جن میں پاکستان کے مقابلے میں کم پانی ہونے کے باوجود جی ڈی پی اور معیار زندگی بہت بہتر ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فالکلینڈ واٹر سٹریس انڈیکٹر کے پیمانے کے ذریعے پانی کی قلت کی پیمائش کے قطع نظر اچھا معیار زندگی ممکن ہے۔ان ممالک میں بہتر معیار زندگی معیشت میں زراعت کا تناسب کم کرنے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں ایسے کئی ممالک ہیں، لیکن ماہرین نے پاکستان کے ساتھ موازنے کے لیے مصر کا انتخاب کیا۔ ماہرین کہتے ہیں ”مصر میں پانی کی دستیابی کا کوٹہ کم ہوتے ہوتے سالانہ بنیاد پر 666 مکعب میٹر ہوگیا ہے، یعنی کہ 43 سال میں 60 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔ اس کے باوجود مصر میں 2016ءمیں جی ڈی پی 3,685 ڈالر فی کس تھا، جبکہ پاکستان میں صرف 1,441 ڈالر رہا۔ مصر کی معیشت میں زراعت کا حصہ محض دس فیصد ہے۔“اسرائیل صحرا کے بیچوں بیچ واقع ہے، لیکن وہ بھی صحیح ٹیکنالوجی، اقتصادی وسائل اور سیاسی عزم کے بل بوتے پر اپنی زمین کے تقریبا 40 فیصد حصے کو فضلے کے پانی سے سیراب کرنے کی صلاحیت پیدا کرچکے ہیں۔ ہم ان کے شفدان ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ فیسلیٹی (Shafdan Wastewater Treatment Facility) سے سبق سیکھ سکتے ہیں۔ اس پراجیکٹ کے ذریعے جنوبی اسرائیل میں واقع صحرائے نقب کو سالانہ 14 کروڑ مکعب میٹر پانی فراہم کرکے 50,000 ایکڑ زمین کو سیراب کیا جاتا ہے۔
اقتصادیات کا ایک بنیادی اصول یہ ہے کہ جب کوئی چیز کم ہو جائے اور اس کی مانگ بڑھ جائے تو اس کی قیمت وصول کی جاتی ہے۔ آج پانی کی قیمت لگانے کو قابل قبول سمجھا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس مسئلے کا حل یہی ہے۔ اگر پانی کو موثر طور پر استعمال کرنا ہے تو اس کی قیمت کا تعین کرنا بہت ضروری ہے۔موجودہ پانی کے وسائل کی بدانتظامی کے علاوہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے بارش کے پیٹرن کی تبدیلی اور ذخائر میں سرمایہ کاری ناکافی ہونے کے باعث پاکستان میں شدید سیلاب، قحط سالی اور قدرتی آفات کے اضافے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔
ماہرین کے نزدیک ہر سطح پر پانی کے ذخائر کے ذریعے پانی کی بچت کرکے قلت کے مسائل کافی حد تک حل کیے جاسکتے ہیں۔ہم اس وقت دستیاب سطح کے پانی میں سے آٹھ فیصد سے بھی کم پانی ذخیرہ کر رہے ہیں۔ دریائی نظام کی ماحولیاتی بہاو ¿ کی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد ہم اضافی پانی کو بغیر استعمال کیے سمندر میں ضائع کردیتے ہیں، جبکہ ہمیں ایک دیرپا نظام آبپاشی کے قیام کے لیے تقریباً 40 فیصد پانی ذخیرہ کرنا چاہئے، پورا سال ہمارے دریاو ¿ں میں پانی کی فراہمی ناہموار رہتی ہے، جس کی وجہ سے ہر سطح پر مناسب ذخیرے کی عدم فراہمی کی صورت میں پانی کے وسائل کا تسلی بخش انتظام ناممکن ہوجاتا ہے۔ اس طرح دریاو ¿ں کے نچلے حصوں میں، جہاں سال کے تین مہینے 75 سے 80 فیصد پانی دستیاب ہوتا ہے، لیکن باقی نو مہینے پانی دستیاب نہیں ہوتا، ڈیلٹا کے سوکھنے کا بہانہ ختم ہوجائے گا۔ پانی کے ذخائر کے ذریعے پانی کی بچت کے اصول پر عمل کرنے کی وجہ سے ڈیلٹا کا تحفظ اور سمندری پانی کے داخلے کی روک تھام ممکن ہے۔ ذخیرہ ہونے والے پانی کے بہتر انتظام اور برابری کے اصولوں کے تحت پورا سال یا حسب ضرورت خارج کیا جاسکتا ہے۔
1976ءمیں دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم کی تعمیر کے بعد اب تک کوئی نیا بند تعمیر نہیں کیا گیا ۔ آج دریائے سندھ کے بیسن کے دونوں بڑے ذخائر، یعنی تربیلا ڈیم اور منگلا ڈیم (جسے دریائے جہلم پر 1961ئ اور 1967ءکے درمیان تعمیر کیا گیا تھا)، پاکستان میں سالانہ بنیاد پر گزرنے والے 4.5 کروڑ ایکڑ فٹ پانی میں سے صرف 1.4 کروڑ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرتے ہیں، اور وہ بھی صرف 30 روز کے لیے، جبکہ بین الاقوامی معیاروں کے مطابق یہ میعاد 120 دن ہونی چاہیئے۔تاہم زیادہ انفراسٹرکچر قائم کرنے کی حکمت عملی ہمیشہ ہی سے مقبول رہی ہے، اور یہ شاید ضروری بھی ہے، لیکن اس کے باوجود پاکستان کو اپنے موجودہ پانی کے انتظام کو بہتر بنا کر انفراسٹرکچر میں بہتری لانے کی بھی ضرورت ہے۔ حکومتی اداروں میں پانی کے شعبے کو بہتر بنانے کی صلاحیت محدود ہے، لیکن انہیں ٹھیک کرنے کی متعدد کوششیں اور سرمایہ کاری ناکام رہی ہے ۔ پانی کے انتظام کے لیے نجی شعبے کی مداخلت از حد ضروری ہے ”ہمیں مزید اختراعی حل نکالنا ہوگا۔ سہولیات کی تقسیم کرکے غیرریاستی شعبوں کے ہاتھ میں دے کر ان مسائل کے حل کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔
اس وقت حکومتوں تمام اداروں اور وطن عزیز کے باسیوں کو اس اہم مسئلے کی سنگینی کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ یہ آسان مسئلہ ہرگز نہیں ہے جس کا حل ایک دو دنوں یا ہفتوں میں نکل سکتا ہے۔ اگر خدا نخواستہ پانی کے معاملات اسی طرح فراموش کئے جاتے رہے تو پاکستان میں سب سے پہلے قحط سالی ڈیرے ڈالے گی، بجلی بحران کھڑا ہوگا، انڈسٹری بند ہوجائیگی۔جس دن گھر میں پانی نا آرہا ہو معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوجاتے ہیں۔ اندازہ کریں اگر مستقل طور پر نہانے یا دیگر استعمال تو درکنار پینے کیلئے پانی دستیاب نا ہو تو کیا ہوگا۔ یہ سب کو سوچنا ہے۔ مجھے بھی، آپ کو بھی، حکومتوں کو بھی، اداروں کو بھی، ہم صرف حقائق سے آگاہ کرسکتے ہیں اور کررہے ہیں۔امید ہے اس معاملے کی نزاکت کو سمجھ کر اس پر جلد از جلد ایمرجنسی کے طور پر کام کیا جائیگا۔ اگلی تحریر کے ساتھ دوبارہ حاضر ہوں گا۔ اللہ حافظ

June 26, 2018

تحریر۔۔ ایچ آر قادری 


پاک آرمی کاآفیسر بن کر لوگوں کی پرنسل انفارمیشن بینک اکاﺅنٹس نمبر ز اور دیگر حساس معلومات حاصل کرکے لوٹ مار کرنے والا گینگ تاحال سرگرم ہے ،گزشتہ دنوں ایف آئی اے کی جانب سے ایک کارروائی کی گئی جس میں پانچ سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا جوآرمی آفیسر بن کر لوگوں سے ان کی معلومات حاصل کرتے تھے اور بینک اکاﺅنٹس تک رسائی حاصل کرکے ان کا صفایا کردیتے تھے۔ ملزمان کا طریقہ واردات اتنا خوفناک تھا کہ لوگوں کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ انہیں دہشتگرد تنظیموں سے تعلق کا کہہ کر متعلقہ شخص اور اس کے خاندان کو ذہنی اذیت کا شکار کر دیتے تھے جس کی بدولت متعدد خاندان اپنی جمع پونجی لٹا بیٹھے ہیں۔بلا شبہ پاک آرمی نے مشکل ترین حالات میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا اس کے ساتھ ساتھ دیگر عوامی نوعیت کے مسائل میں بھی پاک آرمی پیش پیش رہی سی پیک منصوبے اور اسی طرح مردم شماری کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے شدید گرمی میں بھی اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے کر سالوں سے مردم شماری کے تعطل معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا۔ جرم کی دلدل میں دھنسے ہوئے بدنما کردار کے مالک جرائم پیشہ عناصر نے پاک آرمی کا نام استعمال کرکے لوگوں کو لوٹنے کا عمل شروع کیا چونکہ عوام پاک فوج پر سب سے زیادہ بھروسہ کرتے ہیں اسی بھروسے کو غلط استعمال کرتے ہوئے پاک فوج کو بدنام کرنے کی ناکام سازش تاحال کی جارہی ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران گرفتار ملزموں سے انکشاف ہوا کہ سادہ لوح عام شہریوں کے ساتھ فراڈ کا مرتکب یہ گروہ ملک بھر میں پھیلا ہوا ہے جیسا کہ بے نظیر انکم سپورٹ ، موبائل لوڈ، انعامی رقم اور دیگر لالچ دے کر اسی طرح کے گروہ سرگرم رہے ہیں اور کئی خاندانوں کی جمع پونجی ہڑپ چکے ہیں۔ سادہ لوح عوام کو کبھی مارکیٹنگ کمپنی کے نام پر لوٹا جاتا ہے کبھی انعامی رقم کے لالچ میں اور کبھی پلاٹ کا جھانسہ دے کر لوٹ مار کی جاتی ہے۔


 یہاں کچھ میرے قریبی دوستوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات جن کا میں براہ راست گواہ اور مجرموں کے خلاف کارروائی کروانے کی کوشش بھی کرچکا ہوں قارئین کی نظر کرنا چاہتا ہوں ۔ میرے ایک دوست نے کال کرکے بتایا کہ اسے ایک سنگین مسئلہ درپیش ہے۔ ملاقات کے دوران اس نے بتایا کہ اسے کسی آرمی آفیسر کی کالز آرہی ہیں۔ پہلے پہل آرمی آفیسر نے مردم شماری کے نام پر معلومات لیں اس کے بعد مسلسل کالز کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ فون کرنے والے عناصر جوکہ خود کو آرمی آفیسر کہہ رہا تھا اس نے کہا کہ آپ کالعدم تنظیموں کی مدد کرتے ہیں اس لئے آپ کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے آپ کالعدم تنظیموں کو فنڈنگ کررہے ہیں اور جس اکاﺅنٹس سے آپ فنڈنگ کررہے ہیں ان کی ڈیٹیل ہمارے پاس موجود ہے اور اس شخص نے مختلف بینک اکاﺅنٹس کے نمبرز بتائے جبکہ میں نے اس چیز کا انکار کیا کہ ایسا کچھ نہیں ہے میں سونے کے زیورات بنانے کی ایک دکان پر سالہا سال سے کام کررہا ہوں اور گھر سے دکان اور دکان سے گھر تک آتا جاتا ہوں اس کے علاوہ کسی سے کوئی ملاقات یا تعلق نہیں ہے۔ فون کرنے والے شخص نے مجھ سے میرے اکاﺅنٹس کے نمبرز مانگے چونکہ اس شخص کی جانب سے جب کالعدم تنظیموں کے حوالے سے ذکر کیا گیا تو اس بات کا علم میرے گھر والوں کو ہوچکا تھا میری والدہ جو پہلے سے بیمار تھیں اس معاملے کا سن کر ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی اورانہیں ہسپتال داخل کروانا پڑا۔ اب دن رات ہسپتال اور گھر کے چکر لگانے میں تمام فیملی مصروف ہوچکی تھی۔ اس تمام معاملے کو تقریباً ایک ہفتہ گزر چکا تھا اور آرمی آفیسر بن کر کالز کرنے والے شخص کے مسلسل فون آرہے تھے حتی کہ میں نے نمبر اٹھانا چھوڑ دیا تو ان کی جانب سے نمبرز بدل بدل کر کالز کی جاتی رہی۔ اسی اثناءمیں ہسپتال سے پتہ چلا کہ والدہ کو کینسر ہوچکا ہے اور آخری سٹیج ہے جبکہ آرمی آفیسر بن کر کال کرنے والے نے ڈرایا کہ اگر ہم سے تعاون نہیں کیا تو جلد پوری خاندان کو گرفتار کرلیا جائیگا اور پھانسی پر چڑھنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ اس شخص کی جانب سے مسلسل بینک اکاﺅنٹس نمبرز مانگے جارہے تھے اور میرے بنک اکاﺅنٹس میں 7 لاکھ روپے موجود تھے جوکہ والدہ کی بیماری کیلئے بچا کر رکھے تھے۔ اس معاملے کا سن کر پہلے ہی والدہ کی طبیعت بگڑ چکی تھی اور تمام اہل خانہ بھی شدید کرب و اذیت میں مبتلا تھے۔ ایک دن اس نے مجھے کال کی اور میں نے اسے سمجھایا کہ آرمی آفیسر کبھی بھی عام پبلک کو کالز کرکے انفارمیشن حاصل نہیں کرتی۔ اس کیلئے مختلف طریقہ کار ہیں جبکہ اگر کوئی ایسا معاملہ ہوتا بھی تو پولیس یا سی ٹی ڈی اس معاملے کی چھان بین کرتی اور جو لوگ ایسے کسی معاملے میں شامل بھی ہوں تو ان کے خلاف دیگر محکمے کارروائی کرتے ہیں لیکن اس کے چہرے کا ڈر اور خوف بتا رہا تھا کہ ملزمان اپنے منصوبے میں کامیاب ہوتے نظر آرہے ہیں۔ میں نے اپنے دوست سے پوچھا کہ اس معاملے کا حل کیا سوچا ہے تو اس نے بتایا کہ میرے پاس جتنے پیسے ہیں میں ان کو دے دوں گا اور وہ میرے کزنز اور دیگر فیملی ممبرز کے اکاﺅنٹس نمبرز اور ان سے بھی پیسوں کا تقاضہ کررہے ہیں اس معاملے کو لیکر زیادہ پریشان ہوں ۔ اس دوست کو میں نے صبح کا ٹائم دیا چونکہ اس وہ مجھے رات گئے ملنے آیا تھا چونکہ میں آرمی، رینجرز ایف آئی اے کا تاحال بیٹ رپورٹر ہوں اس معاملے کو بخوبی جانتا تھا اور جب میرا دوست مجھے ملنے آیا تھا اس وقت رات کا ٹائم تھا میں آئی ایس پی آر لاہور کے میرے دوستوں کو کالز کرکے معاملے کے حوالے سے نہیں پوچھ سکتا تھا لہذا صبح کا ٹائم طے پایا۔ صبح میں ایف آئی اے چلا گیا جہاں اس معاملے کے حوالے سے ذکر ہوان اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے بھی معلوم ہوا تو موقع جان کر اس معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کی۔

 
 ایف آئی اے حکام سے معلوم ہوا کہ ایسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلا ہوتا ہے۔ جو ملزم گرفتار کئے گئے ہیں وہ صرف ایک شہر سے ہیں باقی تمام شہروں میں اپنا نیٹ ورک چلا رہے ہیں اگر بات کی جائے ان جیسے نیٹ ورک کی تو بتاتا چلوں کہ موبائل تک رسائی، بینک اکاﺅنٹس تک رسائی، فیس بک کے ذریعے بلیک میلنگ، مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذریعے بلیک میلنگ اور حساس معلومات کے ذریعے بلیک میلنگ کی ہزاروں درخواستیں اس وقت ایف آئی اے حکام کو موصول ہوچکی ہیں اور یہ معاملات وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے چلے جارہے ہیں۔ میں نے اپنے دوست کو اس معاملے کے حوالے سے آگاہ کیا کہ یہ معاملہ سراسر فراڈ اور جعلسازی پر مبنی تھا اور اس کی فیملی کو سمجھایا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ اس کے بعد میرے دوست اور اس کی فیملی کے مرجھائے چہرے مطمئن نظر آئے۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ ہے جسے مختصراً بیان کرتا ہوں کہ خاتون کی کال آئی کہ میں ایزی لوڈ کی دکان پر کھڑی ہوں اور میں نے والد، بھائیوں اور رشتہ داروں سے ادھار لیکر ڈیڑھ لاکھ روپے اکھٹے کئے ہیں اور گھر لینے کیلئے کسی کمپنی کو بھیج رہی ہوں۔ میں نے اسی فوری منع کیا اور اس کی لوکیشن پوچھ کر فوری طورپر وہاں پہنچ گیا۔ معلومات لینے پر پتہ چلا کہ ایسے ہی کسی ایک نوسر باز گروپ نے دس مرلے مکان کا جھانسہ دیکر اور سستے داموں قرعہ اندازی کے نام پر پیسہ بٹورنے کا جال بن رکھا ہے۔ میں نے اس خاتون سے کہا کہ کس نمبرز سے کالز آرہی ہیں۔ نمبرز جاننے کے بعد میں نے اس نمبر پر پہلے خاتون سے کال کروائی کہ میرا بھائی آپ کو رقم بھیجے گا اسے باقی کارروائی سمجھا دیں۔ میں نے بغیر اپنی پہنچان چھپا کر اس شخص سے بات کی جس سے میری بات ہورہی تھی وہ آواز سے پڑھا لکھا معلوم ہورہا تھا اور اسے مارکیٹنگ کے حوالے سے کافی تجربہ کار لگ رہا تھا۔ میں نا جانوں کی گردان پر عمل کرتے ہوئے اسے کافی معلومات اکٹھی کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ پھر اس کے دیگر نمبروں تک رسائی بھی حاصل کرلی۔ پھر ان کو اپنی 
پہنچان کرواکر پوچھا کہاں آنا ہے ۔ اس بعد وہ تمام نمبرز بند ہوگئے ۔ 


بحرحال اپنے تجربات کی روشنی میں اپنے قارئین کو بتانا چاہتا ہوں کہ رپورٹنگ کے دوران روزانہ متعدد معاملات سے پالا پڑتا ہے۔ اس میں تقریباً تمام معاملات سادہ لوح عوام کو لوٹنے کیلئے رچے ہوتے ہیں ۔ نوکریوں کے نام پر اخباروں میں اشتہار دیا جاتا ہے پھر ایک آفس میں بلا کر پیسے لیکر دفتر بدل دیا جاتا ہے۔ کمیٹی کے نام پر پیسے اکھٹے کئے جاتے ہیں اور یہ لوگ ہر معروف چوک چوراہے پر پائے جاتے اور پیسے لیکر رفو چکر ہوجاتے ہیں۔ پلاٹ پر ٹاور لگانے کا جھانسہ دیکر پلاٹ ہڑپ کرلیا جاتا ہے۔فیس بک پر ویڈیو کال کرکے دوستی کے بعد نازیبا ویڈیوز بنائی جاتی ہیں اور پیسے بٹورے جاتے ہیں۔ پچھلے دنوں ایک شخص ایف آئی اے نے گرفتار کیا جو اپنی وزارت بنا کر بیٹھا ہوا تھا وزارت شمسی توانائی۔۔۔میرے اوسان اس وقت خطا ہوئے جب پتہ چلا کہ اسے حکومت نے مکان بھی دے رکھا ہے اور اس وقت مختلف شہروں کے ڈی سی اوز اسی سکیورٹی کی مد میں نفری گاڑی، اور رہائش فراہم کرتے رہے ہیں اور وہ کئی سال سے یہ نوسر بازی جاری رکھے ہوئے تھا۔ قسطوں پر سامان دینے کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے آج بھی ہر بازار میں بیٹھے ہیں۔ سود پر قرضہ دینے کا لالچ دے کر کئی خاندانوں کو اجاڑنے والے لوگ تاحال اپنا کاروبار دھڑلے سے کررہے ہیں اور اسی طرح کا ایک معاملہ تھانے میں میرے سامنے آیا وہاں وہ ان نوسربازوں کی چال چلن دیکھ کر لگ رہا تھا کہ تھانہ ان کی ملکیت ہے جبکہ تھانے کا عملہ ان کے پروٹوکول میں مصروف تھا چائے پانی پیش کیا جارہا تھا اور جس شخص نے قرضہ لیا تھا اس کے مطابق اس نے جو رقم لی تھی وہ کب کی واپس کردی ہے حتی کہ رقم کے بعد ایک سال گزچکا ہے اب بھی رقم دے رہا ہوں اور جان نہیں چھوٹ رہی اور نا ہی چھوٹ سکتی تھی چونکہ ہمارا تھانوں کا نظام ابھی تک بدلا نہیں ابھی بھی تھانوں میں موجود کالی بھیڑیں عوام کے ٹیکسوں کی تنخواہ پر پل کر عوام کو دھتکارتے ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کو اپنا آقا مانتے ہیں اور جرائم کو تقویت دینے میں کردار انہیں کا ہے۔ 


مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے عوام میں آج بھی شعور کی بہت کمی ہے۔ ادارے تو موجود ہیں لیکن اداروں میں بیٹھے عملہ کی لاپرواہی نظر اندازی کے باعث لوگوں کا اداروں پر بھروسہ نہیں ہے۔ اب بہتری آرہی ہے لیکن یہ بہتری نا ہونے کے برابر ہے۔ کسی بھی شہر، گاﺅں یا صوبے میں عوام کی بھلائی میں مرکزی کردار پولیس کا ہے لیکن اس کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔ اس لئے لوگ ان کے پاس جانے سے اپنی جمع پونجی لٹوانا بہتر سمجھتے ہیں۔ عوام میں شعور بیدار کرنے میں میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے لیکن میڈیا ریٹنگ کے چکروں میں چوبیس گھنٹے تمام چینلز پر ایک ہی سیاسی چہرے اور گالم گلوچ کا کلچر متعارف کروانے میں بہت زیادہ مصروف ہے۔ ترقی یافتہ ممالک اپنے اداروں کی بنیاد پر ترقی کرتے ہیں ۔ اس وقت چیف جسٹس آف پاکستان جناب ثاقب نثار صاحب صحت سے لیکر ڈیم بنانے تک اور عوامی معاملہ موبائل فون کے لوڈ پر ٹیکس کی کٹوتی تک ہر معاملہ میں عوام کو ریلیف دے رہے ہیں جس پر میں اور پوری قوم ان کو سلیوٹ کرتی ہے اور وہ ہمارے حقیقی معنوں میں ہیرو ہیں ۔ یہ دیگر عوامی نوعیت کے اداروں اور حکومتوں کا کام ہے لیکن ان کو پیسہ اکھٹا کرنے کا موقع چاہئے چاہے مرے ہوئے شخص کے کفن سے کیوں نا پیسہ اکھٹا کرنا ہو وہاں سے بھی پیسہ اکھٹا کیا جائیگا چونکہ اگر پیسہ نہیں ہوگا تو وزیروں مشیروں کے پروٹوکول کیلئے پیسہ کہاں سے آئے گا ان کے کھانے کیلئے پیسہ کہاں سے آئے گا۔ ان کے بیرون ممالک کے دوروں ، عالیشان رہائش گاہوں، پیرس اور دبئی میں ان کی بیگمات اور بچوں کی شاپنگ کا پیسہ کہاں سے آئے گا۔ بیرون ممالک میں کھربوں کی جائیدادیں بنانے کیلئے پیسہ کہاں سے آئے گا۔ حتی کہ ان کے گھر کے یوٹیلٹی بلز کیلئے پیسہ عوام نے ہی تو دینا ہے اگر نا دیا تو جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔ آج تک مفاد عامہ کے قوانین میں ترمیم نہیں ہوئی ایک سڑک بنانے میں اربوں کے اشتہارات چلا دیئے جاتے ہیں لیکن عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی پیدا کرنے کیلئے ایک اشتہار پر چند لاکھ نہیں خرچے جاسکتے۔ یہ سسٹم ہے اور ہم اس کا حصہ ہیں۔ بدلنا کس نے میں بھی سوچ رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں آپ سوچ لی جئے اور دیکھیں کیا کرنا ہے۔اگلی تحریر کے ساتھ دوبارہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوتا ہوں اگر کوئی اس طرح کی کال کرے مجھ سے رابطہ کرلیں یا کسی متعلقہ ادارے سے رابطہ کرلیا کریں اپنی محنت کی کمائی کو ان نوسر بازوں فراڈیوں کے حوالے مت کریں ۔ اللہ حافظ

June 25, 2018

لاہور (نیوز 6رپورٹ)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ مسلح افواج کے افسران کے نام سے جعلی فون کالز کی جارہی ہیں اور بعض افراد پاک افواج کے نمائندے بن کر لوگوں کی معلومات اکٹھا کررہے ہیں۔عوامی آگاہی کے لیے جاری ہونے والے اعلامیے میں ا?ئی ایس پی ا?ر کا کہنا تھا کہ جعلی فون کالز پر مردم شماری کی معلومات کے بہانے لوگوں سے شناختی کارڈ نمبر اور بینک اکاو ¿نٹ کی تفصیلات مانگی جارہی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ عوام سے گزارش ہے کہ ایسی کسی کال کا جواب نہ دیں اور کال آنے کی صورت میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 1135 یا 1125 پر فوری رپورٹ کریں۔اس سے قبل رواں سال جنوری میں بھی آئی ایس پی آر نے اسی طرح کی وارننگ جاری کی تھی۔
 پاک فوج نے عوام کوجعلی اہلکاروں کی وارداتوں سے آگاہ کیا ہے کہ کچھ افراد مسلح افواج کے اہلکار بن کرعوام کوکالزکررہے ہیں، فون کالز میں مردم شماری کیلئے شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیل پوچھی جارہی ہے، عوام ذاتی معلومات شیئر نہ کریں، جعلی کالزکی اطلاع یواے این 1135اور 1125پرکی جائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ملک بھر کی عوام کو اپنے پیغام میں آگاہ کیا ہے کہ کچھ افراد مسلح افواج کے اہلکار بن کرعوام کوکالزکررہے ہیں۔فون کالزکے دوران عوام سے مردم شماری تصدیق کے نام پرمعلومات لی جارہی ہیں۔کالز میں شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیل پوچھی جارہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ مسلح افواج کی جانب سے ایسی کوئی کالز نہیں کی جارہی ہیں۔عوام کوخبردار کیا جاتا ہے کہ ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کی جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج نے مردم شماری کے تناظر میں تصدیق کرنے کی کوئی مہم شروع نہیں کی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ عوام جعلی اہلکاروں سے ہوشیار رہیں۔جعلی ٹیلیفون کالز آنے کی صورت میں پاک فوج کواطلاع دی جائے۔عوام یواے این 1135اور 1125پرکال کرکے آگاہ کریں۔دریں اثناں ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی سلامتی اور انتخابات کے انعقاد کیلئے سکیورٹی صورتحال پربات چیت کی گئی۔اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کودورہ کابل پراعتماد میں لیا۔آرمی چیف نے افغان صدر اور دیگراعلیٰ حکام سے ہونے والی ملاقاتوں پربھی نگراں وزیراعظم کوبریفنگ بھی دی۔ملاقات میں عام انتخابات کیلئے سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک نے کہا کہ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے فوج کاکردار اہم ہوگا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یقین دہانی کروائی کہ فوج انتخابات میں سکیورٹی انتظامات کو ممکن بنانے کی ہرممکن کوشش کرے گی

June 25, 2018 1
اسلام آباد(نیوز 6 رپورٹ ) الیکشن کمیشن پاکستان نے عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے تینوں درخواستیں مسترد کر دیں۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سید سردار رضا نے کہا کہ فاٹا کی حلقہ بندیاں ہم نے خود کی ہیں، فاٹا اور اسلام آباد کی حلقہ بندی کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات 2018ئ کیلئے پولنگ اسکیم کو حتمی شکل آج دی جائے گی۔۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران پولنگ اسکیم الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے جس میں حلقے کے ووٹرز اور پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات ہوں گی۔اس اسکیم میں حساس، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز، پولنگ بوتھس اور عملے کی تفصیلات بھی ہوں گی، پولنگ اسکیم کی تفصیلات ملنے پر ہی الیکشن کمیشن پولنگ اسکیم ویب سائٹ پر جاری کرے گا۔سماعت کے دوران وکیل کامران مرتضیٰ نے اپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے، ملک میں الیکشن ایک ہی دن کرائے جائیں۔کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ایک دن الیکشن کرانےکا مقصد یہ ہے کہ کوئی اثر انداز نہ ہو، لیکن ضمنی انتخاب کی مثالیں موجود ہیں جس کی حکومت ہو وہی ضمنی انتخاب جیتتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر بغیر بحث کے آئینی ترمیم ہوگی تو ایسے ہی مسائل پیدا ہوں گے، فاٹا والوں کا ایک آئینی حق ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کومنتخب کریں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فاٹا میں نئی حلقہ بندیاں ہوئیں ہیں، فاٹا اور اسلام آباد کی ایک حلقہ بندی کمیٹی تشکیل دی تھی۔اس موقع پر الیکشن کمیشن کی ممبر کے پی کے مسز ارشاد قیصر نے کہا کہ فاٹا کی قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب ہونے جارہا ہے۔متحدہ قبائل پارٹی کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جولائی میں سخت گرمی پڑے گی ٹرن آو ¿ٹ بہت کم ہو گا، پورے ملک میں الیکشن ہو رہا ہے صرف فاٹا کو محروم کرنا آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہو گی، دو یا تین ماہ تک عام انتخابات میں تاخیر کی جائے تاکہ پورے ملک میں ایک ساتھ الیکشن ہوں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر ہم الیکشن سردیوں میں لے جائیں تو سرد علاقوں والے لوگ نہیں نکل سکیں گے۔۔الیکشن کمیشن نے دلائل کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے متحدہ قبائل پارٹی کی عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔ بعدازاں متحدہ قبائل پارٹی کے وائس چیئرمین حبیب نور نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔علاوہ ازیں عام انتخابات 2018 کے ساتھ ہی فاٹا میں بھی الیکشن کرانے کے لیے اسلام آباد میں احتجاج ہوا جس میں بڑی تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی۔ مظاہرین نے الیکشن کمیشن جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے نادرہ چوک پر رکاوٹیں لگا کر الیکشن کمیشن جانے والے راستے سیل کر دیئے اور مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ مظاہرین نے 2019 ئ میں فاٹا میں الیکشن نامنظور کے نعرے لگائے۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ فاٹا میں جنرل الیکشن 2018 کے ساتھ ہی الیکشن کرائے جائیں۔


MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget