سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ کم ہو گئے جس کی وجہ امریکا میں خام تیل کا ذخیرہ بڑھنا اور خام تیل کی طلب میں کمی ہے۔سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں بدھ کو نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت ستمبر کے لئے برنٹ کروڈ کی سپلائی12 سینٹ کی کمی کے ساتھ72.34 ڈالر فی بیرل اور امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی سپلائی23 سینٹ کی کمی کے ساتھ66.81 ڈالر فی بیرل طے پائی۔
Post a Comment