پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس سردار اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے مشتاق غنی 81 ووٹ لے کر اسپیکرمنتخب ہوئے اور انہوں نے اپوزیشن کے لائق محمد خان کو شکست دی۔عام انتخابات میں مشتاق غنی اپنے آبائی علاقے ایبٹ آباد کے حلقے پی کے 39 ایبٹ آباد 4 سے کامیاب ہوئے ہیں اور وہ 2013 میں بھی اسی نشست سے اسمبلی پہنچے تھے۔خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے گزشہ دور حکومت میں مشتاق غنی وزیر اطلاعات اور وزیر ہائر ایجوکیشن تھے۔
Post a Comment