HAR KHABAR

حکومت سازی میں تحریک انصاف کا ساتھ دیں گئے ،ایم کیو ایم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے مطابق ایم کیوایم اور پی ٹی آئی میں معاملات طے پاگئے ہیں۔ایم کیوایم کا وفد خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچا جب کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل بھی وفد کے ہمراہ کراچی سے روانہ ہوئے تھے۔ایم کیوایم کے وفد میں خالد مقبول، عامر خان، کنور نوید جمیل اور فیصل سبزواری شامل ہیں، وفد نے عمران خان سے ملاقات سے پہلے جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس میں عارف علوی اور عمران اسماعیل بھی شریک تھے جب کہ اس دوران متحدہ رہنماو ¿ں نے اپنے مطالبات ان کے سامنے رکھے۔ایم کیوایم نے جہانگیر ترین سے ملاقات میں کراچی پیکیج پرمن وعن عمل درآمد کی یقین دہانی مانگی ہے جس میں پانی، انفرااسٹرکچر، صفائی اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر عوامی مسائل کاحل شامل ہے۔ایم کیوایم نے تحریک انصاف سے کراچی سے متعلق ہر قسم کے امور میں اعتماد میں لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں جہانگیر ترین نے بتایا کہ ایم کیوایم سے معاملات طے پاگئے اور تعاون کے حوالےسے معاہدہ ہوگیا ہے۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget