اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جانب سے کامیابی ملنے کے بعد صوبوں کے گورنرز کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔گزشتہ روز تحریک انصاف نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب اور شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کی منظوری دی تھی اور اب گورنر سندھ کے لیے عمران اسماعیل کی بھی منظوری دے دی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی پارٹی چیئرمین عمران خان نے باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ بعد ازاں نامزد گورنر عمران اسماعیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گورنر نامزد ہونے پر اللہ کے بعد عمران خان کا شکر گزار ہوں، مجھے گورنر کی بہت بڑی ذمہ داری سونپی جارہی ہے اور سندھ میں سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔
Post a Comment