HAR KHABAR

لائن آف کنٹرول پر 65 سالہ کشمیری کی شہادت پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 65 سالہ کشمیری شہری شہید ہو گیا۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈنہ سیکٹر کے گاﺅں موجی میں ایک 65 سالہ کشمیری شہری شہید ہوگیا۔تاہم پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے اشتعال انگیزی پر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج کیا گیا اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget