لارڈز(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز جیمز اینڈرسن کی تباہ کن بولنگ کے باعث بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 107 رنز پر آو ¿ٹ ہو گئی۔لارڈز کے تاریخی گراو ¿نڈ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے روز بارش اور خراب موسم کے باعث کھیل نہ ہو سکا۔دوسرے روز بھی خراب موسم کے باعث کھیل تاخیر سے شروع ہوا لیکن کھیل کے آغاز سے ہی بھارتی سورما انگلش بولرز کی سوئنگ ہوتی گیندوں کے سامنے بے بس نظر آئے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 20 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آو ¿ٹ کیا۔کرس ووکس کے حصے میں دو جب کہ اسٹورٹ براڈ اور سیم کرن نے ایک ایک بھارتی کھلاڑی کا شکار کیا اور یوں پوری بھارتی ٹیم محض 36.2 اوور میں 107 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
Post a Comment