HAR KHABAR

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے اور کاروبار زندگی معطل ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاو ¿ن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا جب کہ بھارت مخالف احتجاج روکنے کے لیے قابض انتظامیہ نے وادی کو فوجی چھاو ¿نی میں تبدیل کردیا۔حریت رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد سری نگر سمیت وادی بھر میں تمام چھوٹی بڑی دکانیں، بازار اور اسکولز بند ہیں جب کہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔دوسری جانب وادی میں بھارتی فوج، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کردی گئی ہے اور بلند عمارتوں پر شارپ شوٹر بھی تعینات ہیں۔عوام کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں جب کہ حکام نے مقبوضہ وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔

Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget