لاہور (منور بھٹی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر کاشف انور نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے سیکیورٹی اور کولیشن سپورٹ فنڈ کی مدمیں پاکستان کی امداد میں کٹوتی کرنے سے ہمیں پریشان نہیں ہونا چاہیے۔اب ہمیں خود اپنے پا ﺅ ں پر کھڑا ہونا ہوگا۔ ہمار ی یہ عادت رہی ہے کی ہم دوسروں سے ہی مدد لیتے رہے ہیں ہم نے غیروں کے آگے ہی ہاتھ پھیلایا ہے۔ جب تک دوسری قومیں ہماری امداد بند نہیں کریں گی تب تک ہم اپنے پاﺅ ں پر کھڑے نہیں ہونگے۔ہمیں اپنے اخراجات کم کرنے ہونگے۔ہمیں اپنی تمام آسائیشوں اور فضول خرچیوں کو ختم کرنا ہو گا ہمیں غیر ملکی اشیاءپر انحصار کم کرنا ہو گا۔تھوڑی سختیاں ہمیں برداشت کرنی پڑیں گی۔آنے والے وقت میں ہمارے لئے اسی میں بہتری ہے۔ہمیں خود کفیل ہونا ہو گا ،ہمیں اپنی انڈسٹری کی بہتری کے لئے خود اقدامات کرنے ہونگے۔ہمیں بحیثیت قوم اللہ پر بھروسہ اور اپنے اوپر یقین رکھنا ہو گا۔کاشف انور نے چین اور سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کی نئی جمہوری حکومت کو معاشی معاملات میں تعاون کی یقین دہانی پر کہا کہ ہمارا ملک اس وقت بد ترین معاشی صورتحال سے دوچار ہے اگر ہمارے دوست ممالک ہمیں آسان اقساط پر قرض فراہم کرتے ہیں اور اگر ہم اس رقم کو ملک کی بہتری اور صنعت کو فروغ دینے کے لئے استعمال کریں تو ملک کی معیشت میں بہتری آسکتی ہے۔
Post a Comment