HAR KHABAR

پی سی بی ایوارڈزشو میں نوجوان کھلاڑیوں نے سینئرز کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سالانہ ایوارڈز میں زیادہ تر ایوارڈز نوجوان کھلاڑیوں نے جیت کر میدان مار لیا، شعیب ملک، یاسر شاہ، محمد عامر اور محمد حفیظ کے حصے میں کچھ نہ آیا۔دھ کی شب مقامی ہوٹل میں ہونے والے ایوارڈز میں سابق کھلاڑیوں شاہد آفریدی اور دیگر نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔امتیاز احمد اسپرٹ ایوارڈ پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو دس لاکھ روپے کے ساتھ ملا۔ انہوں نے اپنا اعزاز چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے وصول کیا۔سال کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑی فاسٹ بولر محمد عباس منتخب ہوئے۔ ان کو رواں سال ٹیسٹ میچز میں 27 وکٹیں حاصل کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔سال کے بہترین ون ڈے کھلاڑی حسن علی، سال کے بہترین ٹی ٹوئینٹی کھلاڑی بابر اعظم، بہترین خواتین ون ڈے کھلاڑی ثناءمیر، بہترین ٹی ٹوئنٹی خواتین کھلاڑی جویریہ خان قرار پائیں۔سال کے بہترین ایمرجنگ کھلاڑی فہیم اشرف اور بہترین ایمرجنگ خواتین کرکٹر ڈائنا بیگ قرار پائیں۔ان تمام کھلاڑیوں کو چھ چھ لاکھ روپے بھی ملے۔سال کے بہترین ڈومیسٹک بیٹسمین شان مسعود، سال کے بہترین ڈومیسٹک بولر اعزاز چیمہ اور بہترین وکٹ کیپر کامران اکمل قرار پائے۔

Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget