HAR KHABAR

راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔راولپنڈی میں گزشتہ رات 206 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد شہر میں رین ایمرجنسی نافذکر دی گئی۔ وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے اور کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔واسا کی ٹیمیں نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح 15 فٹ تک بلند ہونے کے بعد اب بتدریج کم ہورہی ہے جب کہ گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح کم ہو کر ساڑھے 6 فٹ ہو گئی ہے۔دوسری جانب راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749 فٹ تک پہنچنے پر اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، واضح رہے کہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد علاقے میں رین الرٹ برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دن کے اوقات میں بارش کا سلسلہ تھمنے کا امکان ہے جب کہ شام اور رات میں بارش کا سلسلہ زور پکڑے گا۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget