HAR KHABAR

Articles by "ppp"
۔پاکستان میں پانی کا بحران آچکا !!! مانے یا نا مانے پانی پر جنگوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔۔۔!!! anjuman e tajran anp apc army BALOCHISTAN ASSEMBLY BIKE RACING bollywood Business COLUMNS CPEC cricket CRIME election FBR FIA FPCCI hockey imran khan international interpol ISPR judicial kashmir KPK KPK ASSEMBLY lahore latest news LCCI local local news mma mqm multan N.R.O NA124 NAB national NATIONAL ASSEMBLY NEPRA oil pakistan PIA PIAF pmln POLICE Political news ppp PRESIDENT PRIME MINISTER psp PTI punjab PUNJAB ASSEMBLY RAILWAY rangers rawalpindi showbiz SINDH SINDH ASSEMBLY social issues sports STOCK EXCHANGE SUPREME COURT TECNOLOGY thailand world آزاد امدوار محمد عظیم قصوری کے ساتھ گفتگو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل، سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد گرفتار احتساب عدالت فیصلے کی تفصیلات دیکھ رہے ہیں جلد واپسی کا فیصلہ کیا جائیگا، نواز شریف اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش دھماکا، 19 افراد ہلاک اُلتر پیک پر پھنسے 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا، ایک کی لاش گلگت منتقل الیکشن سے دستبردار ہونے کا وقت ختم، مخدوم جاوید ہاشمی سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں،انتخابی امیدواروں اور پولنگ ایجنٹوں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری الیکشن کمیشن کا اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگران وفاقی اور صوبائی وزرا کو کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے (ن) لیگی امیدوار رانا اقبال پر مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا امریکہ میں تارکین وطن کے حق میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید مظاہرہ بلاول بھٹو کو الیکشن ضابطہ کی خلاف ورزی پر نوٹس آگیا پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنا معیشت کے لئے بری خبر ہے ۔فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا گیا، پیاف پاکستان میں کان کنی و معدنیات کے بہت ذخائر موجود ہیں،ریجنل چئیرمین ایف پی سی سی آئی چوہدری عرفان یوسف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر لاہور چیمبر کی سخت تنقید، فوری واپسی کا مطالبہ تھائی لینڈ میں نئے امیگریشن قوانین کا اطلاق، پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع، صدر نے آرڈیننس پر دستخط کردیے ٹیکس ایمنسٹی کی تاریخ میں اضافہ خوش آئند۔ عوام بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ رحمت اللہ جاوید چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ کھلی عدالت میں ججز کی تضحیک کریں ‘ جسٹس شوکت صدیقی چین خواجہ خاور رشید زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے،راجہ وسیم حسن سنجے دت خود پر بننے والی فلم دیکھ کر رو پڑے سندھ حکومت جاتے جاتے شرجیل میمن کو نواز گئی سیاست میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوں، چوہدری نثار صنعتی شعبہ کو ریلیف دینے کے لئے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے: پیاف عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، پاکستانی نظام میں 10خامیوں کی نشاندہی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دو دن سے بجلی بند،لیسکوگھوڑے بیچ کر سو گیا۔ کچھ لوگ کالا باغ ڈیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں. اسفند یار ایک بار پھر کالا باغ ڈیم کے خلاف پھٹ پڑے گیلپ پاکستان، پلس کنسلٹنٹ اور آئی پی او آرکے الیکشن سروے کے نتائج جاری لیاری میں بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ، مظاہرین کی پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی. میاں محمد ادریس کو لائنز کلب انٹرنیشنل کا ڈائریکٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں نگران حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرول 7 روپے 54 پیسے اور ڈیزل 14 روپے مہنگا نگران وزیراعلی پنجاب کی قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف فتح پر مبارکباد نواز شریف اور مریم کا ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ، ذرائع وزیراعلیٰ سندھ سب سے امیر اوروزیراعلیٰ بلوچستان سب سے غریب نکلے

August 04, 2018 , ,
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو آج طلب کررکھا ہے تاہم فریال تالپور نے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف آئی اے بے نامی اکاو ¿نٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں، اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے الیکشن سے قبل سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا تاہم دونوں شخصیات کی قانونی ٹیم پیش ہوئی تھی جب کہ سپریم کورٹ نے اسی کیس میں ایف آئی اے کو ہدایت کی تھی کہ دونوں شخصیات کو الیکشن تک نہ بلایا جائے۔ایف آئی اے کی جانب سے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو یکم اگست کو نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں انہیں 4 اگست کو جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اسلام آباد( رفعت سلیم): انتخابی نتائج پر تحفظات کے باوجود پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے اسمبلیوں سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے عام انتخابات میں بڑی جماعتوں کی جانب سے بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے الزامات لگائے جارہے ہیں تاہم آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے وفود کی ملاقات آج ہوگی۔ دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ معاملات کو اسمبلیوں میں لے کر جائیں گے جب کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی آج سیاسی رہنماوں سے ملاقات بھی کرے گی۔پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو بتا دیا کہ پیپلز پارٹی انتخابی نتائج پر تحفظات کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لڑنا چاہتی ہے۔خورشید شاہ کے مطابق پیپلز پارٹی کی کمیٹی میں نوید قمر، یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کی کمیٹی میں شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق شامل ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کمیٹیاں مشترکہ طور پر ایم ایم اے کی قیادت کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی اور ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ تمام جماعتوں کو اسمبلیوں سے حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ واپس لینے پر قائل کیا جائے گا۔

کراچی( رفعت سلیم) سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور سابق رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے لیے مزید 15 دن کی مہلت مانگ لی جبکہ آصف زرداری آج پیش نہ ہوئے۔ ایف آئی اے بے نامی اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں، اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔آصف زرداری اور فریال تالپور کو آج کمرشل بینکنگ سرکل میں طلب کیا گیا تھا اور متوقع طور پر جے آئی ٹی نے دونوں سے پوچھ گچھ کرنی تھی۔فریال تالپور کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کمپنی نے درخواست جمع کرائی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عبوری چالان میں ان کی موکلہ کو غیرقانونی طور پر مفرور ظاہر کیا گیا۔درخواست کے مطابق فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں مصروف ہیں، لہذا ایف آئی اے جےآئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے کوئی اور تاریخ دی جائے۔







اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 251، پنجاب کے 289، سندھ کے 118، خیبرپختونخوا کے 95 اور بلوچستان کے 45 حلقوں کے نتائج جاری کردیئے، جن کے مطابق قومی اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف، سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) جبکہ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کو برتری حاصل ہے۔قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی 108، مسلم لیگ (ن) 62، پیپلز پارٹی 42، 12 آزاد امیدوار، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے ) 11، پاکستان مسلم لیگ 5، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان 4، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 2 اور عوامی مسلم لیگ، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انسانیت کو ایک ایک نشست حاصل ہوئی۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 19، پنجاب کے 6، سندھ کے 11،خیبرپختونخوا کے 2 اور بلوچستان کے 5 حلقوں کے نتائج جاری نہیں کیے گئے۔عام انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن ا?و ¿ٹ تقریباً 55 فیصد رہا تاہم اس حوالے سے سرکاری طور پر اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔


کراچی( رفعت سلیم) سندھ اسمبلی کی 130 جنرل نشستوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو 74 نشستوں پر برتری حاصل ہے جس کے بعد یہ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اورصوبے میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔سندھ اسمبلی کے ایوان میں مجموعی نشستوں کی تعداد 168 ہے جس میں 29 نشستیں خواتین جب کہ 9 نشستیں اقلیتوں کے لیے مخصوص ہیں۔کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے 68 نشستیں درکار ہیں اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 74 نشستوں کے ساتھ  مضبوط پوزیشن میں ہے اور مسلسل تیسری مرتبہ آئندہ پانچ سال کے لیے صوبے میں حکومت بنائے گی۔دیگر جماعتوں میں تحریک انصاف نے 18، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 12، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 11، مسلم لیگ ن اور متحدہ مجلس عمل نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔خواتین اور اقلیتی نشستوں کو کامیاب سیاسی جماعتوں کے درمیان انہیں حاصل کامیابی کے تناسب سے تقسیم کیا جائے گا جس کے بعد پیپلز پارٹی ایوان میں مکمل طور پر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔


لاهور ( رفعت سلیم ) قومی اسمبلی کی 272 میں سے 267 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو 108 اور مسلم لیگ (ن) کو 69 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد  انتخابی نتائج موصول ہورہے ہیں، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی 38، متحدہ مجلس عمل کو 11 اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 6 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔اسی طرح ایم کیو ایم پاکستان 6، بی این پی مینگل 4، مسلم لیگ (ق)4، عوامی مسلم لیگ اور اے این پی کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے، قومی اسمبلی کی 24 نشستوں پر 19امیدواروں کو بھی برتری حاصل ہے۔پنجاب اسمبلی:آخری اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی کی 131، تحریک انصاف کو  112، 36 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے جب کہ پیپلز پارٹی کو 4 اور متحدہ مجلس عمل کو ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔سندھ اسمبلی:پیپلز پارٹی کو 55، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو 10، تحریک انصاف کو 10اور ایم کیو ایم کو 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی:تحریک انصاف کو 36، عوامی نیشنل پارٹی 3، متحدہ مجلس عمل و 5، مسلم لیگ (ن) کو تین اور 5 آزاد امیدواروں کو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔بلوچستان اسمبلی:صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کو 5 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جب کہ متحدہ مجلس عمل کو 4 اور تحریک انصاف کو بھی 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔این اے 129 لاہور سے تحریک انصاف کے علیم خان 42 ہزار 309 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق بہت تھوڑے فرق 42 ہزار 223 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 53 اسلام آباد2 سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 52160 ووٹ لےکر آگے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہد خاقان عباسی 23220 ووٹ لےکر پیچھے ہیںاین اے 78 نارووال2 سے مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال 53221 ووٹ لے کر آگے اور تحریک انصاف کے ابرار الحق 26189 ووٹ لےکر پیچھے

قومی اسمبلی کی 272 میں سے 267 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو 107 اور مسلم لیگ (ن) کو 70 نشستوں پر برتری حاصل ہےپولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد انتخابی نتائج موصول ہورہے ہیں، پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی 39، متحدہ مجلس عمل کو 9 اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 6 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔اسی طرح ایم کیو ایم پاکستان 6، بی این پی مینگل 4، مسلم لیگ (ق)4، عوامی مسلم لیگ اور اے این پی کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے، قومی اسمبلی کی 24 نشستوں پر 24 آزاد امیدواروں کو بھی برتری حاصل ہے۔پنجاب اسمبلی:آخری اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی کی 131، تحریک انصاف کو  112، 36 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے جب کہ پیپلز پارٹی کو 4 اور متحدہ مجلس عمل کو ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔سندھ اسمبلی:پیپلز پارٹی کو 55، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو 10، تحریک انصاف کو 10اور ایم کیو ایم کو 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی:تحریک انصاف کو 36، عوامی نیشنل پارٹی 3، متحدہ مجلس عمل کو 5، مسلم لیگ (ن) کو تین اور 5 آزاد امیدواروں کو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔بلوچستان اسمبلی:صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کو 5 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جب کہ متحدہ مجلس عمل کو 4 اور تحریک انصاف کو بھی 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

کراچی( رفعت سلیم) : پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی عام انتخابات کی شفافیت پر تحفظات ظاہر کردیے۔رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی اور شیری رحمان نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اور نگران حکومت شفاف انتخابات کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔رضا ربانی نے کہا کہ لیاری میں بھی پیپلزپارٹی کے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکالا جارہا ہے، پولنگ ختم ہونے کے بعد سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو نکالا جا رہا ہے۔

کراچی ( رفعت سلیم )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آدھی رات ہوگئی لیکن میرےکسی حلقےکا سرکاری نتیجہ نہیں ملا، ہمارے امیدوار ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز سے پولنگ ایجنٹس کو نکالنے کی شکایت کر رہے ہیں اور یہ صورتحال ناقابل معافی اور افسوسناک ہے۔

لاهور ( رفعت سلیم ) ملک بھر سے عام انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی 98 اور مسلم لیگ (ن) کو 62 نشستوں پر برتری

لاهور ( رفعت سلیم ) ملک بھر میں عام انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو 85 اور مسلم لیگ (ن) کو 59 پر برتری حاصل ہے۔پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد جیو نیوز کو انتخابی نتائج موصول ہورہے ہیں، اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی پیپلز پارٹی کو 28، 24 نشستوں پر آزاد امیدواروں اور 7 نشستوں پر متحدہ مجلس عمل کو برتری حاصل ہے۔اسی طرح متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو 5، جی ڈی اے 8، بی این پی 5، مسلم لیگ (ق) کو 3 اور عوامی نیشنل پارٹی کو 2 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

لاهور ( رفعت سلبم ) قومی اسمبلی کی نشستوں پر اب تک کی اطلاعات کے مطابق 23 نشستوں پر آزاد امیدواروں اور 10 نشستوں پر متحدہ مجلس عمل برتری حاصل ہے۔اسی طرح متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو 5، جی ڈی اے 8، بی این پی 5، مسلم لیگ (ق) کو 3 اور عوامی نیشنل پارٹی کو 2 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔پنجاب اسمبلی:آخری اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی کی 59، مسلم لیگ (ن) کو 45 اور 16 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے جب کہ پیپلز پارٹی کو 2 اور متحدہ مجلس عمل کو ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔سندھ اسمبلی:پیپلز پارٹی کو 35، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو 10، تحریک انصاف کو 9 اور ایم کیو ایم کو ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی:تحریک انصاف کو 17، عوامی نیشنل پارٹی 4، متحدہ مجلس عمل کو 3، مسلم لیگ (ن) کو تین اور 3 آزاد امیدواروں کو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔بلوچستان اسمبلی:
صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کو 5 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جب کہ متحدہ مجلس عمل کو 4 اور تحریک انصاف کو بھی 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔










لاهور ( رفعت سلیم ) ملک بھر میں عام انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو 75 اور مسلم لیگ (ن) کو 51 پر برتری حاصل ہے۔پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد انتخابی نتائج موصول ہورہے ہیں، اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 75 نشستوں پر تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے جب کہ (ن) لیگ کو 51 اور پیپلز پارٹی کو 27 نشستوں پر اب تک کی اطلاعات کے مطابق سبقت حاصل ہے۔قومی اسمبلی کی نشستوں پر اب تک کی اطلاعات کے مطابق 23 نشستوں پر آزاد امیدواروں اور 11 نشستوں پر متحدہ مجلس عمل برتری حاصل ہے۔اسی طرح متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو 5، جی ڈی اے 8، بی این پی 5، مسلم لیگ (ق) کو 3 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔آخری اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی کی 45، مسلم لیگ (ن) کو 42 اور 14 نشستوں پر آزاد امیدواروں پر برتری حاصل ہے۔پیپلز پارٹی کو 31، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو 8ور تحریک انصاف کو 6 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔
تحریک انصاف کو 13، متحدہ مجلس عمل کو 2، عوامی نیشنل پارٹی کو 2 اور 2 آزاد امیدواروں کو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کو 6 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جب کہ متحدہ مجلس عمل کو 4 اور تحریک انصاف کو بھی 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

تهر پارکر ( رفعت سلیم )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ تمام قوتیں جو سمجھتی تھیں کہ بھٹو اور بے نظیر کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی ختم ہوگئی ، ملک بھر میں کامیاب ریلیاں ان قوتوں کو جواب ہے۔تھرپارکر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے خلاف کٹھ پتلی اتحاد بنائے جاتے ہيں لیکن عوام نے ہمیشہ انہیں شکست دی، جیالے مشرف، ضیاء اور لاشوں سے نہیں ڈرتے۔بلاول نے کہا کہ ہم جمہوریت پسند ہیں اور جمہوریت کا دفاع کریں گے۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا ڈیرہ مراد جمالی میں کل ہونے ولا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہےرہنما پی پی میر صادق عمرانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا جلسہ سیکیورٹی خدشات کی بناء پر منسوخ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اور الیکشن کمیشن نے جلسے کی اجازت نہیں دی، جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget