HAR KHABAR

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو 108 اور مسلم لیگ (ن) کو 69 نشستوں پر برتری حاصل


لاهور ( رفعت سلیم ) قومی اسمبلی کی 272 میں سے 267 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو 108 اور مسلم لیگ (ن) کو 69 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد  انتخابی نتائج موصول ہورہے ہیں، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی 38، متحدہ مجلس عمل کو 11 اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 6 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔اسی طرح ایم کیو ایم پاکستان 6، بی این پی مینگل 4، مسلم لیگ (ق)4، عوامی مسلم لیگ اور اے این پی کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے، قومی اسمبلی کی 24 نشستوں پر 19امیدواروں کو بھی برتری حاصل ہے۔پنجاب اسمبلی:آخری اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی کی 131، تحریک انصاف کو  112، 36 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے جب کہ پیپلز پارٹی کو 4 اور متحدہ مجلس عمل کو ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔سندھ اسمبلی:پیپلز پارٹی کو 55، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو 10، تحریک انصاف کو 10اور ایم کیو ایم کو 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی:تحریک انصاف کو 36، عوامی نیشنل پارٹی 3، متحدہ مجلس عمل و 5، مسلم لیگ (ن) کو تین اور 5 آزاد امیدواروں کو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔بلوچستان اسمبلی:صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کو 5 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جب کہ متحدہ مجلس عمل کو 4 اور تحریک انصاف کو بھی 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔این اے 129 لاہور سے تحریک انصاف کے علیم خان 42 ہزار 309 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق بہت تھوڑے فرق 42 ہزار 223 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 53 اسلام آباد2 سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 52160 ووٹ لےکر آگے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہد خاقان عباسی 23220 ووٹ لےکر پیچھے ہیںاین اے 78 نارووال2 سے مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال 53221 ووٹ لے کر آگے اور تحریک انصاف کے ابرار الحق 26189 ووٹ لےکر پیچھے

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget