کوئٹہ ( رفعت سلیم ) کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں تعمیر نو کمپلیکس میں واقع پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا مبینہ طور پر خودکش تھا۔زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا، جہاں چند کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔
Post a Comment