لاهور ( رفعت سلیم ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ بند کمروں میں دھاندلی ہورہی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمیں نتائج نہیں دیئے جارہے جس پر شدید تحفظات ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن نتائج پر تحفظات کا اظہار کردیا انہوں نے کہا کہ پولنگ ایجنٹ کا آئینی قانونی حق ہوتا ہے کہ جب رزلٹ بن رہے ہوں وہ پولنگ اسٹیشن کے اندر بیٹھے لیکن مختلف پولنگ اسٹیشنز سے ہمارے کارکنوں کو نکالا گیا ہے اور فارم 45 بھی نہیں دیا جارہا مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کئی حلقوں کے نتیجے روک لیے گئے ہیں، پولنگ ایجنٹوں کو نکال کر بند کمروں میں تبدیلی کی جارہی ہے جب کہ بند کمروں میں جو بھی تبدیلی کی جارہی ہے اس کا حساب سب لوگوں کو دینا پڑے گا۔
Post a Comment