دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اوپنر فخر زمان کامیابی کی منازل طے کررہے ہیں۔وہ اپنے ون ڈے کیریئر میں ایک اور اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔پاکستانی اوپنر فخر زمان کیریئر میں پہلی بارآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بیسویں نمبر پر آگئے ہیں۔وہ پہلی بار ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ بیس بیٹسمینوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اتوار کو جاری ہونے والی رینکنگز کے مطابق وہ بابر اعظم کے بعد دوسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں جو بیس صفِ اول کے بیٹسمینوں میں شامل ہیں۔زمبابوے کو پانچوں میچوں میں ہرانے کے باوجود پاکستانی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں پانچویں پوزیشن ہی برقرار ہے۔
Post a Comment