کراچی ( رفعت سلیم ) کراچی کے حلقے این اے 246 لیاری بہار کالونی میں واقع پولنگ اسٹیشن میں ایک مشکوک شخص نے داخلے کی کوشش کی، جسے حراست میں لے لیا گیا۔ایس پی لیاری افتخار لودھی کے مطابق مشکوک شخص نشے کی حالت میں تھا، جو خود کو پولیس اہلکار بتا رہا تھا افتخار لودھی نے بتایا کہ مشکوک شخص کو چاکیواڑا تھانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مذکورہ پولنگ اسٹیشن میں 20 منٹ کے لیے پولنگ کا عمل روکا گیا۔
Post a Comment