HAR KHABAR

Articles by "showbiz"
۔پاکستان میں پانی کا بحران آچکا !!! مانے یا نا مانے پانی پر جنگوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔۔۔!!! anjuman e tajran anp apc army BALOCHISTAN ASSEMBLY BIKE RACING bollywood Business COLUMNS CPEC cricket CRIME election FBR FIA FPCCI hockey imran khan international interpol ISPR judicial kashmir KPK KPK ASSEMBLY lahore latest news LCCI local local news mma mqm multan N.R.O NA124 NAB national NATIONAL ASSEMBLY NEPRA oil pakistan PIA PIAF pmln POLICE Political news ppp PRESIDENT PRIME MINISTER psp PTI punjab PUNJAB ASSEMBLY RAILWAY rangers rawalpindi showbiz SINDH SINDH ASSEMBLY social issues sports STOCK EXCHANGE SUPREME COURT TECNOLOGY thailand world آزاد امدوار محمد عظیم قصوری کے ساتھ گفتگو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل، سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد گرفتار احتساب عدالت فیصلے کی تفصیلات دیکھ رہے ہیں جلد واپسی کا فیصلہ کیا جائیگا، نواز شریف اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش دھماکا، 19 افراد ہلاک اُلتر پیک پر پھنسے 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا، ایک کی لاش گلگت منتقل الیکشن سے دستبردار ہونے کا وقت ختم، مخدوم جاوید ہاشمی سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں،انتخابی امیدواروں اور پولنگ ایجنٹوں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری الیکشن کمیشن کا اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگران وفاقی اور صوبائی وزرا کو کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے (ن) لیگی امیدوار رانا اقبال پر مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا امریکہ میں تارکین وطن کے حق میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید مظاہرہ بلاول بھٹو کو الیکشن ضابطہ کی خلاف ورزی پر نوٹس آگیا پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنا معیشت کے لئے بری خبر ہے ۔فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا گیا، پیاف پاکستان میں کان کنی و معدنیات کے بہت ذخائر موجود ہیں،ریجنل چئیرمین ایف پی سی سی آئی چوہدری عرفان یوسف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر لاہور چیمبر کی سخت تنقید، فوری واپسی کا مطالبہ تھائی لینڈ میں نئے امیگریشن قوانین کا اطلاق، پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع، صدر نے آرڈیننس پر دستخط کردیے ٹیکس ایمنسٹی کی تاریخ میں اضافہ خوش آئند۔ عوام بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ رحمت اللہ جاوید چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ کھلی عدالت میں ججز کی تضحیک کریں ‘ جسٹس شوکت صدیقی چین خواجہ خاور رشید زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے،راجہ وسیم حسن سنجے دت خود پر بننے والی فلم دیکھ کر رو پڑے سندھ حکومت جاتے جاتے شرجیل میمن کو نواز گئی سیاست میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوں، چوہدری نثار صنعتی شعبہ کو ریلیف دینے کے لئے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے: پیاف عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، پاکستانی نظام میں 10خامیوں کی نشاندہی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دو دن سے بجلی بند،لیسکوگھوڑے بیچ کر سو گیا۔ کچھ لوگ کالا باغ ڈیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں. اسفند یار ایک بار پھر کالا باغ ڈیم کے خلاف پھٹ پڑے گیلپ پاکستان، پلس کنسلٹنٹ اور آئی پی او آرکے الیکشن سروے کے نتائج جاری لیاری میں بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ، مظاہرین کی پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی. میاں محمد ادریس کو لائنز کلب انٹرنیشنل کا ڈائریکٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں نگران حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرول 7 روپے 54 پیسے اور ڈیزل 14 روپے مہنگا نگران وزیراعلی پنجاب کی قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف فتح پر مبارکباد نواز شریف اور مریم کا ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ، ذرائع وزیراعلیٰ سندھ سب سے امیر اوروزیراعلیٰ بلوچستان سب سے غریب نکلے

ممبئی (شوبز ڈیسک) اکشے کمار کی فلم”گولڈ“نے ریلیز کے پہلے روز 25 کروڑسے زائد کا بزنس کیاہے ۔گزشتہ کئی روز سے اکشے کمار کی فلم ”گولڈ“اور جان ابراہم کی فلم”ستیہ میو جیتے“ کے چرچے بھارتی میڈیا پر جاری تھے کیوں کہ دونوں فلمیں بھارت کی یوم آزادی کے موقع پر ریلیز ہونی تھیں تاہم اکشے کمار نے پہلے روز ہی جان ابراہم کو باکس آفس پر شکست دیدی۔

August 14, 2018
 لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کا نام روشن کرنے میں شوبز شخصیات کا اہم کردار ہے اور پوری قوم کے ساتھ ساتھ ہمارے شوبز اسٹارز بھی آج پاکستان کی آزادی کو 71 سال مکمل ہونے پر جشن منا رہے ہیں۔اس موقع پر شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے پیغامات میں وطن سے محبت کا اظہار کیا۔
عدنان صدیقی اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانسری پر ملی نغمے کی شاندار دھن بجا کر نذرانہ پیش کیا۔
فہد مصطفی اداکار فہد مصطفی نے قومی پرچم کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے حب الوطنی کا اظہار کیا اور قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دی۔ ماہرہ خان پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر پرچم کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارک باد دی۔

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار عامر خان نے متوقع وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے لیے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت اب تک نہیں ملی، اگر دعوت ملتی بھی ہے تو شرکت سے معذرت کرتا ہوں۔اداکار نے کہا کہ وہ ان دنوں پانی فاو ¿نڈیشن کے ایک ایونٹ میں مصروف ہوں جس میں 10 ہزار کے قریب دیہاتی شرکت کریں گے۔

بالی وڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے قریبی دوست اور امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ رواں سال ستمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔گزشتہ سال کے اختتام سے بالی وڈ میں شادیوں کا موسم چل رہا ہے اور 30 سال سے زیادہ عمر والی اداکارائیں بھی پیاگھر سدھار رہی ہیں۔رواں سال 8 مئی کو 33 سالہ سونم کپور نے دہلی کے بزنس مین آنند اہوجا کے ساتھ شادی کی تو وہیں 37 سالہ اداکارہ نیہا دھوپیا نے بھی خاموشی کے ساتھ 10 مئی کو اپنی نئی اننگز کا آغاز کر لیا۔نیہا نے اداکار انگد بیدی سے شادی کی ہے اور وہ خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں لیکن اب 36 سالہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی شادی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔آج کل پریانکا چوپڑا کی امریکی گلوکار نکس جون کے ساتھ معاشقے کی خبریں زیر گردش ہیں لیکن اب جنگلی بلی کی جانب سے سلمان خان کے مدمقابل فلم ’بھارت‘ چھوڑنے کے بعد شادی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

ممبئی( رفعت سلیم) بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ماضی میں عمران خان سے وعدہ کیا تھا کہ جب وہ انتخابات جیت جائیں گے تو وہ اس کا جشن پاکستان آکر منائیں گے۔انتخابات 2013 سے قبل دورہ بھارت کے دوران عمران خان ایک تقریب میں شریک ہوئے جس میں بالی وڈ ستاروں سمیت کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر عمران خان سے سوال و جواب کے دوران بالی وڈ اداکار عامر خان چیئرمین تحریک انصاف کے جوابات سے بے حد متاثر ہوئے اور انہوں نے انہیں مصالحت پسند اور پختہ نظریے کا مالک قرار دیا۔ان کا کہنا تھا  کہ ’میری دعائیں ہیں کہ پاکستان میں ایک ایسی حکو مت آئے جو واقعی پاکستان کے مسائل حل کرسکے، جن کا ارادہ ہو کہ پاکستان میں خوشحالی آئے اور یہ نہ صرف پاکستان کے لیے اچھا ہوگا بلکہ ہمارے لیے بھی اچھا ہوگا‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’میرا دل کہتا ہے کہ آپ کامیاب ہوں گے کیوں کہ آپ کئی سالوں سے محنت کر رہے ہیں، جب آپ نے اپنی جدوجہد شروع کی تھی تو کئی چیلنجز کا سامنا تھا جس پر ڈٹے رہے‘۔  ’جو خواب آپ دیکھ رہے ہیں میری دعائیں ہے کہ آپ کا خواب پورا ہو اور جو نیت لے کر آپ چلیں ہیں اس میں کامیاب ہوں‘۔ عمران خان نے بھی انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پھر آپ کو انتخابات سے قبل پاکستان آنا پڑے گا، جس پر عامر خان نے وعدہ کیا کہ ’میں انتخابات سے پہلے نہیں بلکہ جب آپ جیت جائیں گے تب پاکستان آکر اور اپنے ساتھ بہت سارے ہندوستانی دوستوں کو لاکر آپ کی جیت کا جشن مناؤں گا‘۔عمران خان اور عامر خان کے درمیان یہ مکالمہ 2013 کے انتخابات سے قبل ہوا لیکن 2018 کے انتخابات میں عمران خان کی جماعت نے نہ صرف بڑی کامیابی حاصل کی بلکہ عمران خان ملک کے وزیراعظم بننے کی پوزیشن میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر جہاں عمران خان کی جیت پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے وہیں کچھ صارفین نے 5 سال قبل عامر خان کے وعدے کی ویڈیو شیئر کی اور مطالبہ کیا کہ اب وہ اپنا وعدہ پورا کریں۔پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھی مسٹر پرفیکشنسٹ کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ اب وعدہ پورا کرنے کا وقت آگیا ہے۔








ممبی ( رفعت سلیم ) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کی طرح کنوارے نہیں رہنا چاہتے ہیں اور جلد ہی شادی کریں گے۔سلمان خان اور رنبیر کی سرد جنگ طویل عرصے سے جاری ہے ، یہی وجہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو تقریبات میں نظر انداز کرتے ہیں۔حال ہی میں رنبیر نے سنجے دت کی زندگی پر ریلیز ہونے والی فلم ’سنجو‘ میں مرکزی کردار کیا لیکن سلمان خان نے ان کے کردار پر ڈھکے چھپے انداز میں تنقید کی تھی۔سلمان خان کی تنقید کے جواب میں فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے بیان دیا تھا لیکن اب رنبیر نے بھی سلمان خان پر جملہ کس دیا ہے۔ رنبیر کپور نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ جلد از جلد شادی کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ ان کی فیملی بھی لمبے عرصے سے ان کی شادی کی منتظر ہے۔ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ مجھے سلمان کی طرح کنوارہ نہیں رہنا ہے اور شادی کرنی ہے، سلمان ایک ہی پیدا ہوا ہے اور ان جیسا کوئی نہیں ہے۔

July 18, 2018
لاہور (رپورٹ ۔ نیوز 6) شہنشاہ غزل مہدی حسن کی آج 91ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔مہدی حسن 18 جولائی 1927 کو بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے ’لونا‘ میں موسیقی سے شغف رکھنے والے گھرانے میں پیدا ہوئے، یہی وجہ تھی کہ انہیں بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا۔انہوں نے اپنے والد استاد عظیم خان سے موسیقی و گلوکاری کے تمام رنگ سیکھے اور پہلی مرتبہ 1956 میں ریڈیو پاکستان میں گلوکاری کے جو ہر دکھائے۔شہنشاہ غزل نے پہلی مرتبہ فلم ’شکار‘ کا ایک گانا ’نظر ملتے ہی دل کی بات کا چرچا نہ ہوجائے‘ گایا جس سے خوب داد سمیٹی۔بعد ازاں انہوں نے گیتوں کے ساتھ 1964 میں غزلیں گانا شروع کیں اور پہلی بار معروف اردو شاعر فیض احمد فیض کی غزل ’ گلو میں رنگ بھرے‘ میں اپنی س ±ریلی آواز شامل کی۔مہدی حسن نے اصل شہرت غزلوں سے حاصل کی جس کی وجہ سے انہیں آج شہنشاہ غزل کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ان کی مقبول غزلوں میں ’رنجش ہی سہی‘، ’ایک بس تو ہی نہیں‘، ’یوں زندگی کی راہ میں‘، ’کیسے چھپاو ¿ں راز غم‘، ’دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے‘، ’آج تک یاد ہے وہ پیار کا منظر‘ اور دیگر شامل ہیں۔مہدی حسن نے بھارت کے کئی مقبول گلوکاروں کو موسیقی کے سُر سکھائے۔حکومت پاکستان کی طرف سے مہدی حسن کو موسیقی میں نمایاں کارکردگی پر صدارتی تمغہ امتیاز اور ہلال پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔شہنشاہ غزل کی 91 ویں سالگرہ کے موقع پر انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر دہا اور مہدی حسن کو ڈوڈل کی صورت میں خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔ مہدی حسن شدید علالت کے باعث 13 جون 2012 کو دنیائے فانی سے کوچ کر گئے تھے لیکن ان کی س ±ریلی آواز مداحوں کے کانوں میں آج بھی ان کی یادیں تازہ رکھتی ہے۔ 

July 10, 2018
بالی ووڈ (شوبز رپورٹر ) رانی مکھرجی کا شمار بالی ووڈ کی معروف اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر میں انڈسٹری کو کئی سپرہٹ فلمیں دیں لیکن شادی کے بعد رانی مکھرجی نے کچھ عرصے کیلئے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کی اور تقریباً 4 سال بعد فلم”ہچکی“کے ذریعے فلم نگری میں انٹری کی جو کامیاب رہی لیکن رانی مکھرجی کے قریبی دوست سمجھے جانے والے عامر خان نے یہ فلم دیکھنے کے بعد رانی کو بڈھی کہہ دیا۔معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’میری فلم ’ہچکی‘ دیکھنے کے بعد بہت سے فنکاروں کی جانب سے پزیرائی ملی جب کہ کرن جوہر نے مجھے کہا تھا کہ میں نے اس فلم میں باصلاحیت اور تجربہ کار اداکارہ کی طرح کام کیا اور معروف رائٹر جاوید اختر کو فلم ’ہچکی‘ میں میری اداکاری فلم ’بلیک سے بھی زیادہ پسند آئی۔رانی مکھرجی نے انکشاف کیا کہ فلم ’ہچکی‘ میں میری اداکاری دیکھنے کے بعد انڈسٹری کے پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھی مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’میں فلم میں خوبصورت بڈھی لگ رہی ہوں کیوں کہ میں نے فلم کے اختتامی حصے میں بوڑھی عورت کا کردار ادا کیا تھا۔واضح رہے کہ 23 مارچ کو ریلیز ہونی والی فلم”ہچکی“ کو سماجی موضوع اور رانی مکھرجی کی خوبصورت اداکاری کی وجہ سے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جب کہ فلم اب تک دنیا بھر میں 76 کروڑ 54 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے۔

بالی ووڈ(شوبز رپورٹر )بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو باکس آفس کا سلطان کہا جاتا ہے کیوں کہ ان کی ناکام فلم بھی کم سے کم 100 کروڑ کا بزنس کرتی ہے جس کی تازہ مثال رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’ریس تھری‘ ہے جس نے باکس آفس پر تو کامیابی کے جھنڈے گاڑھے لیکن کمزور کہانی اور ایکشن کی وجہ سے مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی تاہم سلو میاں نے مداحوں کی پسندیدہ فلم ’ ایک تھا ٹائیگر‘ کے ایک اور سیکوئل کی حامی بھرلی بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سلطان سلمان خان ایک بار پھر یش راج فلم بینر تلے علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی کامیابی کے بعد ایک اور سیکوئل کے ساتھ تہلکہ مچانے آرہے ہیں اور اس حوالے سے ابتدائی بات چیت بھی شروع ہو چکی ہے.پچھلے دو سیکوئل میں ٹائیگر کا کردار ادا کرنے والے دبنگ اداکار سلمان خان نے بھی فلم کے تیسرے سیکوئل میں ٹائیگر کے کردار کے لئے حامی بھرلی ہے جب کہ فلم کا نام تاحال تجویز نہیں کیا گیا لیکن فلم کی کہانی اور دیگر کرداروں کے لئے کام جاری ہے اور فلم کا اسکرپٹ رواں سال کے اختتام تک مکمل کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ 2017 دنیا بھر میں 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے والی فلم ”ٹائیگرزندہ ہے“ سلمان اور کترینہ کی 2012 میں ریلیز کی گئی سپر ہٹ فلم ”ایک تھا ٹائیگر“کا سیکوئل ہے جس میں سلو میاں نے بھارتی اور کترینہ نے پاکستانی ایجنٹ کا کردارنبھایا تھا۔

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget