HAR KHABAR

Articles by "world"
۔پاکستان میں پانی کا بحران آچکا !!! مانے یا نا مانے پانی پر جنگوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔۔۔!!! anjuman e tajran anp apc army BALOCHISTAN ASSEMBLY BIKE RACING bollywood Business COLUMNS CPEC cricket CRIME election FBR FIA FPCCI hockey imran khan international interpol ISPR judicial kashmir KPK KPK ASSEMBLY lahore latest news LCCI local local news mma mqm multan N.R.O NA124 NAB national NATIONAL ASSEMBLY NEPRA oil pakistan PIA PIAF pmln POLICE Political news ppp PRESIDENT PRIME MINISTER psp PTI punjab PUNJAB ASSEMBLY RAILWAY rangers rawalpindi showbiz SINDH SINDH ASSEMBLY social issues sports STOCK EXCHANGE SUPREME COURT TECNOLOGY thailand world آزاد امدوار محمد عظیم قصوری کے ساتھ گفتگو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل، سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد گرفتار احتساب عدالت فیصلے کی تفصیلات دیکھ رہے ہیں جلد واپسی کا فیصلہ کیا جائیگا، نواز شریف اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش دھماکا، 19 افراد ہلاک اُلتر پیک پر پھنسے 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا، ایک کی لاش گلگت منتقل الیکشن سے دستبردار ہونے کا وقت ختم، مخدوم جاوید ہاشمی سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں،انتخابی امیدواروں اور پولنگ ایجنٹوں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری الیکشن کمیشن کا اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگران وفاقی اور صوبائی وزرا کو کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے (ن) لیگی امیدوار رانا اقبال پر مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا امریکہ میں تارکین وطن کے حق میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید مظاہرہ بلاول بھٹو کو الیکشن ضابطہ کی خلاف ورزی پر نوٹس آگیا پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنا معیشت کے لئے بری خبر ہے ۔فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا گیا، پیاف پاکستان میں کان کنی و معدنیات کے بہت ذخائر موجود ہیں،ریجنل چئیرمین ایف پی سی سی آئی چوہدری عرفان یوسف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر لاہور چیمبر کی سخت تنقید، فوری واپسی کا مطالبہ تھائی لینڈ میں نئے امیگریشن قوانین کا اطلاق، پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع، صدر نے آرڈیننس پر دستخط کردیے ٹیکس ایمنسٹی کی تاریخ میں اضافہ خوش آئند۔ عوام بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ رحمت اللہ جاوید چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ کھلی عدالت میں ججز کی تضحیک کریں ‘ جسٹس شوکت صدیقی چین خواجہ خاور رشید زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے،راجہ وسیم حسن سنجے دت خود پر بننے والی فلم دیکھ کر رو پڑے سندھ حکومت جاتے جاتے شرجیل میمن کو نواز گئی سیاست میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوں، چوہدری نثار صنعتی شعبہ کو ریلیف دینے کے لئے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے: پیاف عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، پاکستانی نظام میں 10خامیوں کی نشاندہی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دو دن سے بجلی بند،لیسکوگھوڑے بیچ کر سو گیا۔ کچھ لوگ کالا باغ ڈیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں. اسفند یار ایک بار پھر کالا باغ ڈیم کے خلاف پھٹ پڑے گیلپ پاکستان، پلس کنسلٹنٹ اور آئی پی او آرکے الیکشن سروے کے نتائج جاری لیاری میں بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ، مظاہرین کی پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی. میاں محمد ادریس کو لائنز کلب انٹرنیشنل کا ڈائریکٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں نگران حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرول 7 روپے 54 پیسے اور ڈیزل 14 روپے مہنگا نگران وزیراعلی پنجاب کی قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف فتح پر مبارکباد نواز شریف اور مریم کا ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ، ذرائع وزیراعلیٰ سندھ سب سے امیر اوروزیراعلیٰ بلوچستان سب سے غریب نکلے

دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو انتہا پسند ہندوو ¿ں کے احتجاج اور غداری کے مقدمے کی درخواست دائر ہونے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان امن کے لیے ڈٹ گئے۔نوجوت سنگھ سدھو کا عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنا اس وقت بھارت کی سیاست میں ہاٹ ایشو بن چکا ہے۔انتہا پسند ہندوو ¿ں کی جانب سے بھارت بھر میں سدھو کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ریاست بہار میں ان پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے لیکن سدھو نے اس ساری تنقید کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔نوجوت سندھ نے اپنے خلاف ہونے والے پراپیگنڈے کے خلاف پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے تنقید کو یکسر مسترد کرتے ہوئے پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے دی جانے والی محبت کو سرمایہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریب میں پہلی قطار میں بیٹھا تھا کہ مجھے دیکھ کر پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میرے پاس آئے اور گرمجوشی سے ملے، دو بار کہا کہ شاباش بہادر انسان ہو۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے ان سے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں اور بابا گرونانک کے 550 جنم دن پر کرتار پورہ کا راستہ کھول دیں گے۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ 2 دن میں جو محبت پاکستان اور پاکستانیوں نے دی ہے، وہ میرے لیے فخر اور سرمایہ ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان امن کے لیے امید بھی پیدا ہوچلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان گیا تھا اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں بہتری کے لیے ایسے پیغامات دیئے جاتے ہیں، اگر ایسا نہیں ہے تو بھارتی سفیر کی جانب سے کرکٹرز کا دستخط شدہ ’بلا‘ تحفے میں دیا گیا تو ہائی کمیشن بھی بند کردینا چاہئے؟

August 15, 2018
سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے اور کاروبار زندگی معطل ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاو ¿ن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا جب کہ بھارت مخالف احتجاج روکنے کے لیے قابض انتظامیہ نے وادی کو فوجی چھاو ¿نی میں تبدیل کردیا۔حریت رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد سری نگر سمیت وادی بھر میں تمام چھوٹی بڑی دکانیں، بازار اور اسکولز بند ہیں جب کہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔دوسری جانب وادی میں بھارتی فوج، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کردی گئی ہے اور بلند عمارتوں پر شارپ شوٹر بھی تعینات ہیں۔عوام کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں جب کہ حکام نے مقبوضہ وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔

August 15, 2018
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان دارالحکومت میں تعلیمی مرکز کے باہر خود کش حملے میں 60 افراد ہلاک ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔افغان وزارت صحت کی جانب سے دھماکے میں 25 افراد کی ہلاکت اور 35 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

August 15, 2018
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے صدر طیب اردگان نے ترکی پر عائد اقتصادی پابندیوں کے جواب میں امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی نے امریکا کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں کے خلاف کمرکس لی ہے ، اس حوالے سے ترکی کے صدر طیب اردگان نے امریکا کے تیار کردہ ان تمام چیزوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا جس پر میڈ ان امریکا تحریر ہو۔ترک صد ر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوگا کیوں کہ دنیا میں ہر چیز کا متبادل موجود ہے اگرامریکی موبائل آئی فون ہے تو مارکیٹ میں سام سنگ بھی موجود ہے اس لیے امریکی پروڈکٹ کو چھوڑ کر ہمیں دوسرے ممالک کی تیارکردہ متبادل مصنوعات کو اپنانا ہوگا۔طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ملکی کرنسی کی قدر کی بحالی اور معیشت کے فروغ کیلئے 4 ممالک سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کے ساتھ دیگر انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔ مغرور امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اب عوام کو بھی آگے آکر امریکی مصنوعات کو خیر باد کہنا ہو گا۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاکستان نے یوم آزادی پر 30 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کےمطابق یوم آزادی پر بھارتی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے جب کہ رہائی پانے والے قیدیوں میں 27 بھارتی ماہی گیر بھی شامل ہے۔ترجمان کا کہنا تھاکہ امید ہے کہ بھارت کی جانب سے بھی اس اقدام کے جواب میں مثبت رویہ دکھایا جائے گا۔


دبئی(کامرس ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ایمنسٹی اسکیم یکم اگست سے شروع کی گئی ایمنسٹی اسکیم کے سلسلے میں 700 پاکستانیوں نے امیگریشن سینٹر اور 400 نے قونصل خانے سے رابطہ کیا۔واضح رہے کہ اماراتی مشن کی جانب سے شروع کی گئی اس اسکیم کے تحت پاکستانیوں کو پیغام دیا گیا تھا کہ وہ اس سے فائدہ اٹھا کر اپنا تشخص ٹھیک کرکے اپنا دفاع کریں۔اماراتی حکومت ایمنسٹی لینے والوں کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کر رہی ہے، انہیں نجی ائیرلائن کے ذریعے فری ٹکٹ جاری کیے جارہے ہیں، کاغذات کی تیاری اور امیگریشن فیس کی مد میں مالی معاونت دی جارہی ہے۔
دوسری جانب ایمنسٹی لینے والوں کو آؤٹ پاسسز بھی جاری کیے جا رہے ہیں اور ان کے ویزے کی معیاد 7 ماہ تک بڑھائی جارہی ہے تاکہ لوگ روزگار تلاش کرسکیں۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایران پر پابندیوں کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے بعد پابندیوں کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا، جبکہ دوسرا مرحلہ نومبر میں شروع ہوگا۔اپنے بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا، ایران کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے کو تیار ہے جس میں تہران کی منفی سرگرمیوں جس میں بیلسٹک میزائل پروگرام اور دہشت گردی کی حمایت شامل ہیں، کا بھی احاطہ کیا گیا ہو۔یاد رہے کہ 2015 میں امریکی صدر بارک اوباما کے دور میں ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے مابین جوہری معاہدہ ہوا تھا جس کے باعث ایران نے اپنا ایٹمی پروگرام معطل کردیا تھا تاہم موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شروع سے ہی اس معاہدے کے خلاف تھے۔نئی امریکی پابندیوں کے باعث ایران پر امریکی ڈالر خریدنے اور ایرانی کرنسی میں تجارت پر پابندی عائد ہوگی جب کہ ان پابندیوں کا اطلاق کارسازی کی صنعت، سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کی تجارت پر بھی ہوگادوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی پابندیوں کے بعد سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہا کہ ایران ہمیشہ سےسفارتکاری کا حامی رہا ہے لیکن امریکا کی مذاکرات کے ساتھ پابندیاں سمجھ سے بالاتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا، ایرانی عوام کے خلاف نفسیاتی جنگ لڑ رہا ہے اور انہیں تقسیم کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن قوم معاشی مشکلات کا متحد ہو کر مقابلہ کرے گی۔

اسلام آباد (منور بھٹی)وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں کے غیرقانونی اثاثوں کی تحقیقات شروع کر دی ہے.ایف بی آر کی چیئرمین رخسانہ یاسمین نے اس بات کی تصدیق کی کہ برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں کے غیر قانونی اثاثوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور ان کی غیر معتبر اثاثوں کی تصدیق ہوئی ہے. انہوں نے کہا کہ یہ عمل ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی ختم ہونے کے بعد سے شروع ہو چکا ہے.انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر نے معلومات کے تبادلے کے معاہدے کے تحت برطانیہ کے ٹیکس حکام سے معلومات حاصل کرنا شروع کر دی ہے.

چین (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے شہر گوانگ زو میں پھنسے مسافروں کو لانے کے لیے پرواز ایک بار پھر منسوخ کر دی گئی جس کے بعد ان کو ہوٹل واپس جانے کی ہدایت کردی گئی۔ترجمان شاہین ایئرلائن نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارہ بھجوانے کے لیے انتظامات نہیں کیے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی مسافروں کو چارٹر فلائٹ سے واپس لانے کے اخراجات شاہین ایئرخود دے گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ سول ایوی ایشن نے عین وقت پر جہاز کی اہلیت پرسوال اٹھایا جو ان کے منفی ارادوں کو ظاہرکرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس بارے میں معزز عدالت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق شاہین ایئر کے طیارے کو ٹھیک نہ ہونے پر پرواز کی اجازت نہیں دی۔یاد رہے کہ شاہین ایئرلائنز نے 29 جولائی کو گوانگ زو سے وطن واپسی کی فلائٹ اچانک منسوخ کردی جس کے بعد ویزے کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے پولیس نے بعض افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔چیف جسٹس ا?ف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے معاملے پر ازخود نوٹس لیا تھا جس کی ا?ج سماعت بھی ہوئی۔

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صوبے پکتیا کے شہر گردیز کی ایک مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔افغان نیوز ویب سائٹ طلوع نیوز کے مطابق پکتیا کے پولیس چیف راز محمد مندوزئی کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق گردیز کی مسجد میں دھماکا ا ±س وقت ہوا، جب وہاں نماز جمعہ ادا کی جارہی تھی تاہم ابھی تک واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ 21 کشمیریوں کو شہید کیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے جو ہرگزرتے دن کے ساتھ زور پکڑتا جارہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ 21 کشمیریوں کو شہید کیا جب کہ بھارتی فوج کی بربریت میں 310 کشمیری زخمی بھی ہوئے۔میڈیا سروس کے مطابق زخمیوں پر پیلٹ،گولیاں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔بھارتی فوج نے جولائی میں حریت رہنماو ¿ں سمیت 169 افراد کو گرفتار کیا اور قابض فوج نے محاصروں کے دوران 46 گھروں کو تباہ کیا۔

حالیہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی واضح برتری کے بعد بظاہر پارٹی چیئرمین عمران خان ملک کے نئے وزیراعظم بنتے نظر آرہے ہیں۔ اب کپتان کی سیاسی کامیابیاں تو ایک طرف لیکن سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بھی بحث چھڑ چکی ہے کہ کیا وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان ہینڈسم ہونے کے معاملے میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو پیچھے چھوڑ دیں گے؟واضح رہے کہ دنیا بھر میں ملکی سربراہان کی شخصیت کی ریٹنگ کرنے والی ایک ویب سائٹ 'ہوٹسٹ ہیڈز آف اسٹیٹ'کے مطابق اس وقت جسٹن ٹروڈو سب سے زیادہ ہینڈسم وزیراعظم ہیں، ان کے بعد دوسرے نمبر پر اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیز جبکہ بھوٹان کے شہنشاہ جگمے کو وجیہہ ترین سربراہان مملکت کی فہرست میں تیسرے نمبر پر شامل کیا گیا ہے۔اگرچہ ابھی تک وزارت عظمیٰ کا فیصلہ نہیں ہوا، لیکن کپتان کے دیوانوں نے انتخابات کے اگلے ہی روز سوشل میڈیا پر یہ اعلان کردیا کہ 'اب ہمارا وزیراعظم بھی دنیا کا سب سے ہینڈسم وزیراعظم ہوگا'۔ایک صارف نے عمران خان کا کینیڈا کے وزیراعظم سے موازنہ کرتے ہوئے لکھا، 'جسٹن ٹروڈو کو بھول جائیں! پیش خدمت ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سب سے ہینڈسم وزیراعظم عمران خان‘۔ایک صارف نے جسٹن ٹروڈو کی ایک ٹوئیٹ کے جواب میں انہیں مخاطب کرکے لکھا، 'ڈیئر ٹروڈو میرے وزیراعظم عمران خان سے ملیں۔ شرمائیں مت لیکن یہ آپ سے زیادہ ہینڈسم ہیں‘۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کو الیکشن 2018 ءمیں کامےابی پر مختلف ممالک کے صدور اور وزراعظم کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے ۔مالدیپ کو صدر نے بھی عمران خان کو ٹیلی فون کر کے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی 17 سالہ بہادر فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو 8 ماہ قید کی سزا پوری ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا۔اسرائیلی فوجیوں کے مظالم پر مشتعل احد تمیمی نے گزشتہ برس دسمبر میں اپنے گھر کے باہر ایک صیہونی فوجی کو تھپڑ مارا تھاجسکی وجہ سے احد کو گرفتار کر کے اشتعال انگیزی سمیت 12 الزامات لگائے گئے تھے جن میں 4 الزامات ثابت ہونے پر احد کو جرمانے کے ساتھ 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق صیہونی افواج کی جارحیت کے خلاف مزاحمت کی علامت کے طور پر سامنے آنے والی احد تمیمی کو سزا مکمل ہونے پر آج احد تمیمی کو آج رہا کر دیا گیا ہے۔فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے گاو ¿ں پہنچنے پر احد تمیمی کا شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر احد تمیمی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے اختتام تک مزاحمت جاری رہے گی۔احد تمیمی کی رہائی سے ایک روز قبل یروشلم کو بیت اللحم سے جدا کرنے والی دیوار پر بہادر فلسطینی لڑکی کا 13 فٹ بڑا چہرے والا پوسٹر بنانے پر دو اطالوی باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

انڈونیشیا(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیا کے وسطی جزیرے لمبوک میں آنے والے زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لمبوک پر آنے والے 6.4 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔زلزلے کے نتیجے میں 160 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ ہزاروں کی تعداد میں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں لوگوں کو ملبے اور بلاک لگنے سے ہوئیں۔اس وقت سب سے زیادہ توجہ پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے اور انہیں بچانے میںدی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ انڈونیشیا میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں کیونکہ یہ زلزلوں کی فالٹ لائن ’ رنگ آف فائر‘ پر موجود ہے۔دو ہزار پندرہ میں بھی انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں آنے والے 6.5 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں بے گھر ہو گئے تھے۔



نئی دلی( رفعت سلیم) بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت خطے کو محفوظ اور پر امن بنانے کے لیے کام کرے گی۔ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت خوش حال اور ترقی پسند پاکستان کا خواہش مند ہے، امید کرتے ہیں نئی حکومت جنوبی ایشیا کو محفوظ، مستحکم پُرامن اور دہشت گردی و تشدد سے پاک خطہ بنانے کے لیے تعمیری کام کرے گی۔ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے انتخابات کے ذریعے جمہوریت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے، نئی حکومت سے دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی توقع ہے۔




جاپان ( رفعت سلیم ) اولمپکس 2020 کی میزبانی جاپان کرے گا اور ایسے میں جاپانی کمپنی نے مسلمانوں کے لیے ایک موبائل مسجد تعمیر کی ہے تاکہ اس دوران مسلم مذہبی عبادت سے محروم نہ رہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو اسپورٹس اور کلچرل ایونٹ کمپنی کی جانب سے یاسو پروجیکٹ کے تحت ویلز پر ایک مسجد بنائی گئی ہے جس میں مسلم کمیونیٹی اوقات کے مطابق عبادت کرسکے گی۔موبائل مسجد ہر اس جگہ جا سکے گی جہاں اولمپکس کھیلوں کے مقامات ہوں گے تاکہ اس دوران کوئی بھی مسلمان عبادت سے محروم نہ رہ سکے۔یاسو پروجیکٹ کے سی ای او کا کہنا تھا کہ جاپان میں تقریبا 1 لاکھ سے 2 لاکھ تک مسلم آبادی ہے اور موبائل مسجد کو بنانے کا مقصد مسلم افراد سے اپنی میزبانی شیئر کرنا ہےیہ مسجد ویلز پر مشتمل ایک ٹرک نما ہوگی جس کا سائز 48 اسکوائر میٹر ہے، جس میں بیک وقت 50 افراد نماز ادا کرسکتے ہیں یعنی یہ ایک بڑے کمرے جیسی ہوگی۔  اس میں وضو کرنے کا بھی خاص اہتمام کیا گیا ہے۔پروجیکٹ انتظامیہ کے مطابق فی الحال موبائل مسجد کو انٹرنیشنل اسپورٹس ایونٹس کے لیے استعمال کیا جائے گا۔جب کہ سی ای او نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں موبائل مسجد کو دیگر تقریبات کے دوران بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ مذہبی فاصلوں کو ختم کرنے میں مدد مل سکے۔ان کا  کہنا تھا کی مجھے خوشی ہوگی اگر انڈونیشا، ملائیشیا، افریقہ اور مشرقی وسطی جیسے ممالک کے پناہ گزین جو شام سے آتے ہیں وہ اس مسجد کو امن پھیلانے کے لیے استعمال

واشنگٹن(رفعت سلیم) امریکا نے پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی، استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے منتخب رہنماؤں سے مل کر کام کرنے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔اس سے قبل بھی ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد اور صاف شفاف الیکشن کی حمایت کرتے ہیں۔



تھائی لینڈ (محسن رضا )بنکاک کے علاقہ پراٹنم میں تھائی لینڈ کی دوسری بڑی بلڈنگ بائیوکے سوئٹ کی آٹھویں منزل سے 40 سالہ خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ۔خاتون کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔چھلانگ لگانے والی خاتون (pregnant) بھی تھی۔
تھائی لینڈکی پولیس اور ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے تاہم خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی ۔


غزه ( رفعت سلیم )غزہ کی پٹی پر ایک ہفتے کے دوران یہ صہیونی فوج کی یہ دوسری کارروائی ہےغزہ کی پٹی پراسرائیلی فضائیہ کی بمباری اور فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ کی پٹی پر ایک ہفتے کے دوران یہ صہیونی فوج کی یہ دوسری کارروائی ہے جس میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔خبر ایجنسی کےمطابق غزہ میں اسرائیلی فوجیوں نے متعدد ہوائی اور زمینی حملے کیے اور احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ حماس اوراسرائیل میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوگیا ہے

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget