HAR KHABAR

Articles by "national"
۔پاکستان میں پانی کا بحران آچکا !!! مانے یا نا مانے پانی پر جنگوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔۔۔!!! anjuman e tajran anp apc army BALOCHISTAN ASSEMBLY BIKE RACING bollywood Business COLUMNS CPEC cricket CRIME election FBR FIA FPCCI hockey imran khan international interpol ISPR judicial kashmir KPK KPK ASSEMBLY lahore latest news LCCI local local news mma mqm multan N.R.O NA124 NAB national NATIONAL ASSEMBLY NEPRA oil pakistan PIA PIAF pmln POLICE Political news ppp PRESIDENT PRIME MINISTER psp PTI punjab PUNJAB ASSEMBLY RAILWAY rangers rawalpindi showbiz SINDH SINDH ASSEMBLY social issues sports STOCK EXCHANGE SUPREME COURT TECNOLOGY thailand world آزاد امدوار محمد عظیم قصوری کے ساتھ گفتگو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل، سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد گرفتار احتساب عدالت فیصلے کی تفصیلات دیکھ رہے ہیں جلد واپسی کا فیصلہ کیا جائیگا، نواز شریف اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش دھماکا، 19 افراد ہلاک اُلتر پیک پر پھنسے 2 غیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا، ایک کی لاش گلگت منتقل الیکشن سے دستبردار ہونے کا وقت ختم، مخدوم جاوید ہاشمی سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں،انتخابی امیدواروں اور پولنگ ایجنٹوں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری الیکشن کمیشن کا اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگران وفاقی اور صوبائی وزرا کو کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے (ن) لیگی امیدوار رانا اقبال پر مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا امریکہ میں تارکین وطن کے حق میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید مظاہرہ بلاول بھٹو کو الیکشن ضابطہ کی خلاف ورزی پر نوٹس آگیا پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنا معیشت کے لئے بری خبر ہے ۔فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا گیا، پیاف پاکستان میں کان کنی و معدنیات کے بہت ذخائر موجود ہیں،ریجنل چئیرمین ایف پی سی سی آئی چوہدری عرفان یوسف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر لاہور چیمبر کی سخت تنقید، فوری واپسی کا مطالبہ تھائی لینڈ میں نئے امیگریشن قوانین کا اطلاق، پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 31 جولائی تک توسیع، صدر نے آرڈیننس پر دستخط کردیے ٹیکس ایمنسٹی کی تاریخ میں اضافہ خوش آئند۔ عوام بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ رحمت اللہ جاوید چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ کھلی عدالت میں ججز کی تضحیک کریں ‘ جسٹس شوکت صدیقی چین خواجہ خاور رشید زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے،راجہ وسیم حسن سنجے دت خود پر بننے والی فلم دیکھ کر رو پڑے سندھ حکومت جاتے جاتے شرجیل میمن کو نواز گئی سیاست میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوں، چوہدری نثار صنعتی شعبہ کو ریلیف دینے کے لئے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے: پیاف عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، پاکستانی نظام میں 10خامیوں کی نشاندہی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دو دن سے بجلی بند،لیسکوگھوڑے بیچ کر سو گیا۔ کچھ لوگ کالا باغ ڈیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں. اسفند یار ایک بار پھر کالا باغ ڈیم کے خلاف پھٹ پڑے گیلپ پاکستان، پلس کنسلٹنٹ اور آئی پی او آرکے الیکشن سروے کے نتائج جاری لیاری میں بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ، مظاہرین کی پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی. میاں محمد ادریس کو لائنز کلب انٹرنیشنل کا ڈائریکٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں نگران حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرول 7 روپے 54 پیسے اور ڈیزل 14 روپے مہنگا نگران وزیراعلی پنجاب کی قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف فتح پر مبارکباد نواز شریف اور مریم کا ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ، ذرائع وزیراعلیٰ سندھ سب سے امیر اوروزیراعلیٰ بلوچستان سب سے غریب نکلے

اسلام آباد(نیوز 6) پاک فضائیہ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے مقامی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ 


اسمارٹ ویپن جے ایف 17 تھنڈر ملٹی رول لڑاکا طیارے سے فائر کیا گیا، جے ایف 17 تھنڈر کو دن کے ساتھ رات میں بھی طویل فاصلے کے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کامیاب تجربے کے بعد جے ایف 17 تھنڈر کو طویل فاصلے کے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے اور مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کا کامیاب تجربہ ملکی دفاع میں سنگِ میل ہے۔

ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کو عظیم کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تجربہ قابلِ فخر پاکستانی سائنسدانوں اور انجیئنیرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن دشمن نے جارحیت مسلط کی تو بھر پور جواب دیں گے۔


لاہور (نیوز 6)پنجاب حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی غربت کے خاتمے کیلئے شروع کی گئی مرغی پال اسکیم موخر کردی۔


محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے مطابق مرغی پال اسکیم موخر کرنے کی وجہ درخواست گزاروں کا زیادہ ہونا اور مرغیاں کم پڑنا ہے۔ اب نئے مالی سال میں یہ اسکیم دوبارہ شروع کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نےاقتدار میں آنے کے بعد غربت کے خاتمے کے لیےمرغی پال اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ محکمہ لائیواسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ نے اس اسکیم کے تحت غریب افراد کو ایک مرغے اور 5 مرغیوں پر مشتمل سیٹ 12 سو روپے کے عوض دینا شروع کیا تھا۔ 

جہاں یہ اسکیم بہت زیادہ تنقید کی زد میں رہی وہیں ضرورت مند افراد نے اسے حوصلہ افزا بھی قرار دیا تھا۔

محکمہ لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے اسکیم کے آغاز پر دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس 15 لاکھ مرغیاں ہیں تاہم اب محکمے نے یہ اسکیم یہ کہتےہوئے موخر کر دی ہے کہ ان کے پاس مرغیاں کم پڑ گئی ہیں۔

وزیراعظم کے”مرغی پال پروگرام“ کے لیے محکمہ پولٹری ریسرچ کو 3 سال میں 25 لاکھ مرغیاں تیار کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا۔

وزیراعظم کی ”مرغی پال پروگرام“ اسکیم کا باقاعدہ غاز رواں سال کے شروع میں کیا گیا تھا۔ اسکیم کے تحت 5 مرغیوں اور 1 مرغے کا پیکیج طے کیا گیا۔ جس کی ابتدائی قیمت 1200 روپے طے پائی تھی جو بعد میں صرف 800 روپے کر دی گئی تھی۔

اس اسکیم کا مفت فارم محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ اور پولٹری ریسرچ انسٹیٹیویٹ سے مل رہا تھا۔ محکمہ کے پولٹری فارم نے چوزوں کی تیاری ہنگامی طور پر راولپنڈی، دینہ، اٹک، سرگودھا، ملتان، گجرات، ڈیرہ غازی خان میں شروع کر دی تھی۔

بیجینگ(مانیٹرنگ ڈیسک)ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کا بینکوں، فنانشل اداروں میں لین دین کا آسان اور مربوط نظام بنانے پر بھی اتفاق ہوا ہے جس کے لیے دونوں ممالک میں بینکوں کی مزید برانچیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان اور چین نے تجارتی سرگرمیوں کے لیے باہمی کرنسی کا حجم دوگنا کر دیا، چینی کرنسی میں تجارتی حجم 10 ارب سے بڑھا کر 20 ارب یوآن کر دیا گیا ہے جب کہ پاکستانی کرنسی میں تجارتی حجم 165 ارب سے بڑھا کر 351 ارب روپےکر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کے صنعتی سیکٹر کی بحالی کے لیے بھی چین مدد فراہم کرے گا اور اس مقصد کے لیے چین پاکستان میں اسمال انڈسٹری یونٹس لگانے میں مہارت بھی فراہم کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان میں غربت کے خاتمے کے ڈیمانسٹریشن پروجیکٹس فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی (س) کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس اکوڑہ خٹک میں ہوا جس میں مولانا سمیع الحق کے سیاسی جانشین کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔اس موقع پر شوریٰ نے مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے حامد الحق کو قائم مقام امیر بنانے کی منظوری دی۔مولانا حامد الحق کا کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق کے بغیر ہم یتیم ہوگئے ہیں، سب عہدیداران پرانے عہدوں پر بحال رہیں گے۔

لاہور(رپورٹ:منوربھٹی)تحریک جوانان پاکستان پنجاب کےآرگنائزرعابد زید نے میڈیا نمائیندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فخر پاکستان محسن نوجوانان اور قائد تحریک جوانان پاکستان و کشمیر محمد عبداللہ حمید گل صاحب پر قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ ملک میں پے در پے حملے دشمن کی جانب سے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیے جارہے ہیں۔فخر پاکستان عبداللہ گل پر حملہ پاکستان کی سالمیت اور دفاع پر حملہ تصور کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے فی الفور حملہ آوروں کو پکڑا جائے۔ ہم نے بارہا حکومت کو عبداللہ گل صاحب کو لاحق سیکورٹی خدشات سے تحریری طور پر آگاہ کیا ۔تحریک جوانان پاکستان کے کارکنان اس معاملے پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے استقبال کیا۔وزیراعظم ایک روزہ دورہ کراچی کے دوران سب سے پہلے مزار قائد پر حاضری دیں گے جس کے بعد محترمہ فاطمہ جناح اور لیاقت علی خان کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت روایت کے برعکس تمام اجلاس گورنر ہاؤس کے بجائے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ہوں گے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاق کے تعاون سے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس بھی ہوگا جس میں گرین لائن بس منصوبہ، فراہمی آب کے منصوبہ 'کے فور' اور کراچی پیکیج پر بریفنگ دی جائے گی وزیراعظم کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق بھی اجلاس ہوگا جس میں گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ شرکت کریں گے۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانی کی کمی سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت کاتعلق گلوبل وارمنگ سے بھی ہے تاہم جس طرح پاکستان میں پانی کا استعمال کی جاتا ہے وہ طریقہ درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ ذرعی شعبے میں جدید طریقوں سے پانی کا استعمال کی جائے تو پانی بچ سکتا ہے جبکہ انہوں نے شہروں میں رہنے والے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ ڈیم فنڈز کے قیام کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اس فنڈ میں پیسے جمع کروانے پر توجہ دیں۔صدر مملکت نے کہا کہ زندہ قومیں اس طرح کے کام اپنی ذمہ داری سمجھ کر کرتی ہیں، حکومت ساتھ ضرور دے گی لیکن عوام اس کام کو پائے تکمیل تک پہنچا سکتی ہے۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین اور ان کے اہل خانہ کی اسلام کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد میں یوم عاشورہ منایا جاتا ہے جس میں اہل بیت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جاتا ہے.ملک بھر میں ہر سال یوم عاشور کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے۔اس بار بھی حکومت کی جانب سے یوم عاشور پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے 9 محرم بروز جمعرات 20 ستمبر اور 10 محرم بروز جمعہ 21 ستمبر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور تمام صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گی اور ووٹنگ کے لیے اراکین کو قومی اسمبلی کا کارڈ ساتھ لانا لازمی ہوگا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کی پولنگ کے لیے بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان متعلقہ اسمبلیوں میں پہنچا دیا گیا۔صدارتی انتخاب کے لیے تین امیدوار میدان میں ہیں اور بیلٹ پیپر پر پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن کا نام پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی دوسرے اور 5 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان کا نام تیسرے نمبر پر درج ہے۔ 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مستقبل کی جانب پیش قدمی کیلئے ہندوستان اور پاکستان کو مذاکرات کرنا ہوں گے اور کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل نکالناہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’میری تقریب حلف برداری کیلئے پاکستان آنے پر میں سدھو کا مشکور ہوں، وہ امن کا پیامبر بن کرآیا جسے پاکستانی عوام نے بے پناہ محبت اور پیار دیا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’بھارت میں جو لوگ سدھو کے خلاف تلواریں سونتے ہوئے ہیں وہ حقیقت میں برصغیر کے امن پر حملہ آور ہیں جس کے بغیر ہمارے لوگوں کی ترقی ممکن نہیں‘۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’مستقبل کی جانب پیش قدمی کیلئے ہندوستان اور پاکستان کو مذاکرات کرنا ہوں گے اور کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل نکالناہوگا‘۔عمران خان نے مزید کہا کہ’ غربت مٹانے اور برصغیر کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کا آسان ترین نسخہ ہے کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کیے جائیں اور باہمی تجارت کا آغاز کیا جائے‘۔

August 20, 2018
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید نے ملک کے مختلف شہروں کے 32 ریلوے اسٹیشنز اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹریک کے دونوں اطراف درخت لگائیں گے، ریلوے اسٹیشنوں پر پلازے اور فوڈ اسٹریٹس بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قابضین ریلوے کی زمین چھوڑ دیں کیونکہ محکمہ ریلوے بڑے شہروں میں 5 ہزار کواٹرز بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے تمام اسپتالوں کو اپ گریڈ کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چکلالہ اور مارگلہ اسٹیشن کو فوری اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آن لائن بکنک کا نظام بھی بہترکریں گے،ای ٹکٹنگ کو متعارف کرائیں گے، معذور افراد کے مسائل حل کرنے کے خصوصی اقدامات کریں گے۔ریلوے میں ایک فیصد بھی کرپشن برداشت نہیں کریں گے، ہر پاکستانی ہمارا احستاب کرے، ہم کھلے دل سے ان کو خوش آمدید کہیں گے۔شیخ رشید نے 20 ہزار افراد کو نوکریاں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی گرمیوں سے پہلے اپنا نظام بہترین بنا دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت ریلوے ٹریک کو ڈبل کریں گے اور ایران جانے والے زائرین کو بھی ٹرین کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کا 37 ارب روپے خسارہ ہے جسے کم کریں گے، خسارے کی وجوہات بھی دیکھیں گے۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری میں خصوصی طور پر شرکت کے لیے آنے والے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو واپس روانہ ہوگئے جب کہ ان کے خلاف بھارت میں نفرت کی لہر برقرار ہے۔بھارتی کرکٹر نوجود سنگھ کو سینیٹر فیصل جاوید نے الوداع کیا اور وہ بذریعہ واہگہ بارڈر واپس روانہ ہوئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ یہاں سے پیار اور عزت لے کر جارہے ہیں، پاکستانیوں نے جو محبت دی وہ تا عمر یاد رہے گی۔ نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ ریگستان کی مٹی پر بارش پڑنے سے سوندھی خوشبو آنا اچھا شگن ہے، اچھی شروعات کرکے جارہے ہیں، فاﺅنڈیشن بنا کر اس امید سے جارہے ہیں کہ کوئی اس پر عمارت کھڑی کردے۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عثمان بزدار پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کی زیرصدارت اجلاس کے دوران نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے دوران تحریک انصاف کے عثمان بزدار نے 189 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 159 ووٹ حاصل کیے۔وزیراعلیٰ کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے بجائے اراکین کو اسپیکر کے دائیں اور بائیں جانب جمع ہو کر ان کی گنتی کے عمل سے کیا گیا تاہم پیپلز پارٹی نے قائد ایوان کے انتخاب کے عمل کے دوران کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دیا۔ اسپیکر اسمبلی نے عثمان بزدار کو ووٹ دینے والے اراکین کو اسمبلی ہال کے دائیں جانب اور حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے اراکین کو بائیں جانب لابی میں جمع ہونے کی ہدایت کی جس کے بعد ہال کے دروازے بند کرادیے گئے جب کہ اسپیکر نے ہدایت کی کہ جب تک اراکین کی گنتی مکمل نہیں ہوتی کوئی رکن باہر نہیں جائے گا۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کے ارکان کے نام اور ان کی وزارتوں کی منظوری دے دی۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دی ہے جس میں 15 وزراءاور 5 مشیر شامل ہیں جب کہ وزرا پیر کے روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔فواد چوہدری کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے جاری لسٹ کے مطابق ایم کیوایم کے سینیٹر فروغ نسیم کو قانون و انصاف اور خالد مقبول صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ چوہدری طارق بشیر چیمہ وزیر سیفران، نورالحق قادری وزیر مذہبی امور، شیریں مزاری وزیر انسانی حقوق، غلام سرور خان وزیر پیٹرولیم ڈویڑن، زبیدہ جلال وزیر دفاعی پیداوار اور فواد چوہدری وزیر اطلاعات ہوں گے۔شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک وزیر دفاع، اسد عمر وزیر خزانہ، ریونیو اوراقتصادی امور، وزیر خزانہ، شیخ رشید وزیر ریلوے، فہمیدہ مرزا وزیر بین الصوبائی رابطہ، عامر محمود کیانی وزیر قومی ہیلتھ سروس ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن اور شفقت محمود کو وزیر فیڈرل ایجوکیشن پروفیشنل ٹریننگ کی وزارت دی گئی۔اس کے علاوہ شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ، عبدالرزاق داﺅد کامرس اینڈ انڈسٹری ،ڈاکٹر عشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری، امین اسلم ماحولیات اور بابر اعوان کو پارلیمانی امور کا مشیر لگایا گیا ہے

August 18, 2018
مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 65 سالہ کشمیری شہری شہید ہو گیا۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈنہ سیکٹر کے گاﺅں موجی میں ایک 65 سالہ کشمیری شہری شہید ہوگیا۔تاہم پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے اشتعال انگیزی پر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج کیا گیا اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

اسلام آباد(منور بھٹی)عمران خان نے آج 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
ایوان صدر میں نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری ہوئی۔صدر پاکستان ممنون حسین نے عمران خان سے حلف لیا۔عمران خان نے سیاہ شیروانی پہن رکھی تھی۔تقریب میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے بھی شرکت کی۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان آج وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے لیے صبح ساڑھے 9 بجے کا وقت رکھا گیا ہے جو ایوان صدر میں ہوگا۔ایوان صدر میں حلف کی تقریب کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی جب کہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

August 17, 2018
اسلام آباد(منور بھٹی)عمران خان پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہو گے ہیں۔ عمران خان نے 176 ووٹ حاصل کیے جبکہ شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کیے۔عمران خان کے حامیوں نے لابی اے ووٹ دیا اور شہباز شریف کے حامیوں نے لابی بی میں ووٹ دیا۔پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ نہیں لیا۔

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی زیرصدارت اجلاس کے دوران نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔وزیراعلیٰ کا انتخاب اراکین کو 2 لابی میں تقسیم کر کے کیا گیا جس کے لیے محمود خان کے حامی اراکین لابی نمبر دو اور متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار میاں نثار گل کے حامی لابی نمبر ایک میں جمع ہوئے۔اراکین کے لابی میں جمع ہونے کے بعد اراکین کی گنتی کی گئی جس کے بعد اسپیکر نے محمود خان کی کامیابی کا اعلان کیا جنہوں نے 77 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل میاں نثار گل نے 33 ووٹ حاصل کیے۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ سندھ اور تحریک انصاف کے محمود خان نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہوگئے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت اجلاس کے دوران نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کے لیے سید مراد علی شاہ پیپلز پارٹی جب کہ متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار شہریار مہر کے درمیان مقابلہ تھا۔

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget