HAR KHABAR

دنیا دیکھ رہی ہے(ن)لیگ کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،مریم نواز


لندن(رپورٹ منور بھٹی،مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماءمریم نواز نے کہا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ مسلم لیگ(ن)کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،مخالفین کی چالوں سےمعلوم ہوتا ہے کہ مسلم لیگ(ن)جیت رہی ہے، نااہلیاں ن لیگ کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں،ہم انشائ اللہ جیتیں گے۔ انہوں نے آج لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ہی نااہل اور ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔دنیا دیکھ رہی ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہلیاںمسلم لیگ ن کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں۔ پارٹی امیدوار اپنی انتخابی مہم منظم انداز میں کریں۔ ہم انشائ اللہ جیتیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کی چالوں سےمعلوم ہوتا ہے کہ مسلم لیگ(ن) جیت رہی ہے۔واضح رہے الیکشن کیلئے انتخابی مہم شروع ہونے کے ساتھ ہی چوہدری نثار کے مقابلے میں ن لیگ کے امیدوار قمر السلام کونیب نے حراست میں لے لیا ہے۔نیب نے صاف پانی کمپنی کیس میں قمر اسلام کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب الیکشن ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی اور ڈانیال عزیز کونااہل قرار دے دیا۔ صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرنے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کواین اے 57سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔ اپیلٹ ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی کوتاحیات نااہل قرار دیا تھا۔ لاہورہائیکورٹ نےشاہد خاقان عباسی کیخلاف اپیلٹ ٹریبونل کافیصلہ معطل کردیا۔ لاہورہائیکورٹ کےجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے درخواست پر سماعت کی۔ شاہدخاقان عباسی نے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے اورنااہلی کے فیصلے کوچیلنج کیا تھا۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget