لاہور (نیوز 6 رپورٹ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جو کراچی کا کچرانہ اٹھاسکے وہ ملک کوکیا دیں گے،دوسرا لوٹے اکھٹے کرکے کہتا ہےفرشتوں کی حکومت بناﺅں گا۔لاہور میں این اے 131 کے علاقے اٹاری سروبا میں کارنر میٹنگ سےخطاب کرتےہوئےسعد رفیق نےسیاسی مخالفین کو خوب ا?ڑے ہاتھوں لیا۔ان کاکہنا تھا کہ ہمارے سیاسی مخالفین میں سے ایک لٹیرا ہے اور دوسرا نالائق ، لاہور میں اورنج ٹرین کو صرف اس لیے نہیں بننے دیا گیا کہ اسکا کریڈٹ شہباز شریف کو جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اآصف زرادری کو سندھ اور عمران خان کو کےپی کے میں کسی نے کام کرنے سے نہیں روکا۔سعد رفیق نے کہا کہ ہم گالی کا جواب دلیل سے دیتے ہیں،25 جولائی کو مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
Post a Comment