HAR KHABAR

آخرکار علی محمد خان کو تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد ( نیوز 6 رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی حتمی فہرست عمران خان کی منظوری سے جاری کی گئی ہے۔قومی اسمبلی کے 272 میں سے 229 حلقوں میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی  کمیٹی کی جانب سے مکمل نظر ثانی کے بعد  قیادت کی جانب سے جامع فہرست جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی کے 272 حلقوں میں سے 229 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردی گئی ہیں جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے بعض حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے ٹکٹس جاری  نہیں کیے گئے علاوہ ازیں علی محمد خان جن کو ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنے رہے اور مختلف ٹاک شوز میں اینکرز کی جانب سے ان کی کارکردگی اور ٹکٹ نہ ملنے کی وجوہات پر پروگرام  کیے گئے علی محمد خان کو ٹکٹ نہ ملنے کا معاملہ متنازع بنا ہوا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کی قیادت میں نظر ثانی کے دوران حتمی  فہرست میں علی محمد خان کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا ہے اسی طرح خیبرپختونخواہ کے 99  میں سے 90 حلقوں میں امیدواروں کو تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں اسی طرح تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق 238 حلقوں کے لیے امیدواروں کا چناؤ کیا گیا ہے سندھ کے 79 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کی تینوں نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ فاٹا کے 11 حلقوں میں تحریک انصاف نے  اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں تحریک انصاف کی جانب سے تمام جانچ پڑتال کے بعد ٹکٹ جاری کئے گئے  ہیں لیکن ابھی تک کچھ ایسے حلقے باقی ہیں جن میں امیدواروں کی جان پڑتال کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد امیدواروں کو حتمی فہرست کے مطابق ٹکٹس جاری کر دی جائیگی تاہم تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کی حتمی  میٹنگ ہونا باقی ہے جس میں باقی رہ جانے والے امیدواروں کو ٹکٹ دیے جانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ یاد رہے کہ علی محمد خان کی عوامی پذیرائی اور کارکردگی کی بدولت مختلف ٹی وی شوز میں ان کو تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ ناجاری کیے جانے کے حوالے سے پروگرامز کیے گئے تھے جبکہ علی محمد خان نے تحریک انصاف اور عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پارلیمانی بورڈ نے مناسب سمجھا تو وہ انہیں ٹکٹ جاری کردیں گے اور اگر ٹکٹ نہیں  بھی ملتی تو تحریک انصاف کے ساتھ مخلص رہیں گے.

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget