لاہور(نیوز6 رپورٹ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ انتخابی نظام کو صاف کرنے کی ضرورت ہے اور آرٹیکل 62،63 سے متعلق شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے تمام امیدواروں کو کاغذات واپس لینے کا حکم دیا۔ان کا کہنا تھاکہ جمہوریت کے نام پر جو جرم ہورہا ہے، اس کا حصہ نہیں بننا چاہتے، ہم سیاسی نظام کو کرپشن سے پاک کرنے کی جنگ لڑرہے ہیں لیکن بعض سیاسی جماعتیں اوررہنماوں نےدہرا معیار اپنا رکھا ہے۔پریس کانفرنس میں صحافی نے سوال کیا آپ انتخابات کا بائیکاٹ کررہے ہیں؟ جس کے جواب میں طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میں نے بائیکاٹ کا لفظ استعمال نہیں کیا، اسی لیے میں نے محتاط لفظ استعمال کیا ہے، ہم بطور جماعت انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے۔پریس کانفرنس کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر بھی پھٹ پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی بات کرنے والو سنو! اگر الیکٹیبلز ہی تمہاری مجبوری تھے تو 20 کروڑ عوام کو ذلیل کیوں کیا تماشا کیوں لگایا اور دھرنے کیوں دیئے؟ ہنگامے کیوں کیے؟دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری اور طاہر القادری کی سوچ میں فرق ہے کیوں ہم آئین کو مقدم مانتے ہیں جب کہ طاہر القادری کہتے ہیں کہ نظام ہی صحیح نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں بنیادی بات علاقے کے مسائل کو سامنے رکھنا ہوتا ہے۔یاد رہے کہ ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں پر انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے جس میں چھوٹی بڑی سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔
طاہر القادری پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر برس پڑے

Post a Comment