لندن (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز 6رپورٹ) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان کے پاس لندن فلیٹ کے علاوہ بھی برطانیہ میں کئی جائیدادیں ہیں۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے لندن میں جائیدادوں سے متعلق رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق لندن میں ایون فیلڈ کے علاقے میں سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے 4لگڑری فلیٹس کو ملا کر ایک وسیع و عریض عمارت میں تبدیل کرلیا ہے جو 1993سے ان کے زیر استعمال ہے اور جن کی مالیت اس وقت 70لاکھ پاﺅنڈ ہے،نواز شریف کے ساتھ ساتھ لندن فلیٹس حسن، حسین، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے بھی زیر استعمال ہیں۔ نواز شریف پر لندن فلیٹس غیرقانونی پیسے سے خریدنے کا الزام ہے جب کہ یہ فلیٹس تو برطانیہ میں نواز شریف کی وسیع و عریض جائیداد کی سلطنت کا محض ایک حصہ ہیں۔ برطانوی اخبار نے ان فلیٹس کے اندرونی تصاویر بھی شائع کی ہیں جن کو دیکھ کر فلیٹس کی بجائے کسی محل کا گماں ہوتا ہے۔شریف خاندان پر لندن فلیٹس کے علاوہ غیر قانونی پیسے سے برطانیہ کے پوش علاقوں مے فیئر، چیلسی، بلگراویا میں 21 جائیدادیں خریدنے کاالزام ہے،تمام جائیدادوں کی مجموعی مالیت 3کروڑ 20 لاکھ پاو?نڈ بنتی ہے۔رپورٹ کے مطابق شریف فیملی نے دیگر جائیدادوں سے بھی بھاری منافع کمایا ہے جن میں ون ہائیڈ پارک کا گھر بھی شامل ہے جسے حسن نواز نے 4کروڑ 30لاکھ پاﺅنڈ میں فروخت کیا تھاتاہم ان کے خلاف جاری نیب ریفرنس میں اس گھر کا تذکرہ نہیں۔ برطانیہ میں شریف فیملی کی جائیدادوں کا سراغ لگانا ا?سان نہیں کیونکہ ان پراپرٹیز کو کمپنیوں، ٹرسٹس اور بینک اکاو?نٹس کے پیچیدہ جال کے ذریعے رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔
بیرون ملک شریف خاندان کی وسیع جائیداددیں ہیں، برطانوی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا

Post a Comment