HAR KHABAR

لیگی قیادت پرانے ساتھی کو بھول گئی، شمولیت کے باوجود جاوید ہاشمی کو پارٹی ٹکٹ نہ مل سکا


ملتان(نیوز 6 رپورٹ)ن لیگی قیادت نے پرانے ساتھی کو ایک بار پھر نظر انداز کردیا،سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ سے محروم رہ گئے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے آئندہ ا نتخابات کے لیے امیدواروں کی جوفہرست ہفتے کے روز جاری کی گئی اس میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا نام شامل نہیں۔یاد رہے کہ جاوید ہاشمی نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ملتان سے کاغذات نامزدگی این اے 155اور این اے 158سے جمع کرائے تھے۔تاہم ان دونوں حلقوں میںمسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے جاوید ہاشمی کے بجائے بالترتیب شیخ طارق رشید اور سید جاوید علی شاہ کو ٹکٹ جاری کردیاگیا ہے۔۔جاوید ہاشمی نے گزشتہ ماہ دوبارہ مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کی تھی۔وہ اس سے پہلے ملتان سے مسلم لیگ(ن)کے امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیتے رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کے سپورٹرز کی طرف سے ن لیگی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ اس معاملے پر جاوید ہاشمی کا کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔ 

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget