سکندرحیات بوسن کو حلقہ انتخاب میں جانا مہنگا پڑگیا.شہریوں نے ان کی گاڑیوں کو گھیرے میں لے لیا
لاہور(نیوز6 رپورٹ)مسلم لیگ ن کے سردار جمال لغاری کے بعد سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کو بھی اپنے حلقہ انتخاب میں جانا مہنگا پڑگیا۔سکندر حیات بوسن ن لیگ چھوڑنے کے بعد پہلی بار اپنے حلقے این اے 154 قاسم بیلہ ، ملتان پہنچے تھے کہ شہریوں نے ان کی گاڑیوں کو گھیرے میں لے لیا۔علاقہ مکینوں نے’ لوٹے۔۔ لوٹے‘ کے نعرے لگائے۔ا س موقع پر سکندر حیات بوسن علاقہ مکینوں کو وضاحتیں دیتے رہے۔چند روز قبل مسلم لیگ ن کے رہنما سردار جمال لغاری ڈیرہ غازی میں اپنے حلقے کے دورے پر پہنچے تو انہیں بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Post a Comment