لاہور(نیوز 6 رپورٹ)تاجر رہنما و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری خادم حسین نے چین کی پاکستان میں1.5ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے پاس وسیع تجربہ جبکہ پاکستان کے پاس وافر افرادی قوت موجود ہے دونوں ملکوں کے اشتراک سے ملک معاشی ترقی کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے صحافیوںکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خادم حسین نے کہا کہ چین کا کاروباری طبقہ بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے چین کے تاجروں اور صنعتکاروں نے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرماری کاری شروع کردی ہے چینی سرمایہ کار سمینٹ ،فولاد ،توانائی ، ٹیکسٹائل سیکٹر ،رئیل اسٹیٹ جیسے اہم شعبوں کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں یہ شعبے پاکستانی معیشت میں اہم ترین حصہ ہیں۔چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص اور کے الیکٹرک کی خریداری اس کی مثال ہے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لے آیا ہے جوخوشحالی کی طرف جاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک میں نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا او رملکی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھیں گے اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔
Post a Comment