اسلام آباد (رپورٹ۔منور بھٹی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات جو کہ بروز ۲۵ جولائی ۲۰۱۸ءکو منعقد ہونے ہیں کے حوالے سے عوام کی سہولت کے پیش نظر پولنگ کے اوقات کارتوسیع کر دی گئی ہے۔پولنگ کا وقت صبح آٹھ تا شام چھ تک مقرر کر دیا گیا ہے۔پولنگ کے اوقات کار میں اضافہ کا مقصد عوام کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تا کہ انتخابی عمل میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔
Post a Comment