HAR KHABAR

بیرونی اثاثوں پر ٹیکس جمع کرنے کا طریقہ تبدیل کردیا گیا

لاہور(نیوز6 رپورٹ)
اسٹیٹ بینک نے بیرونی اثاثوں پر ٹیکس ادائیگی کے طریقہ کار میں ترامیم کردیں۔مرکزی بینک کے مطابق ایمنسٹی اسکیم میں بیرونی اثاثوں پر ٹیکسوں کی ادائیگی صرف بینکنگ چینل سے ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ادائیگی کے طریقہ کار کے پہلے جاری کئے گئے نوٹیفیکشن کو وسعت دی جس کے تحت بیرونی اثاثے ظاہر کرنے والے کو ٹیکسوں کی ادائیگی کے لئے اپنے والدین، شریک حیات، بچوں اور بہن بھائیوں کے بینک اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بیرونی اثاثے ظاہر کرنے والا اگر پاکستان میں رہائش پذیر ہے تو وہ اپنے بیرون ملک میں بینک اکائونٹس سے چیک کےذریعے ادائیگی کرسکے گا۔
اس کے علاوہ اثاثے ظاہر کرنے والے کو پاکستان میں اپنے یا اپنے رشتے دار کے فارن کرنسی اکاؤنٹ سے مشروط ادائیگی کی اجازت دی گئی ہےتاہم ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے ٹیکسوں کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget