HAR KHABAR

فاٹا کے عوام مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، اسلام آباد میں شدید احتجاج، وزیراعظم ہاﺅس کے سامنے دھرنے کا عندیہ

 اسلام آباد (نیوز 6 رپورٹ ) تحریک جوانان پاکستان اور قبائلی شہریوں نے فاٹا میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی دن کروانے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ تحریک جوانان پاکستان اور قبائلی عمائدین اور عوام کی جانب سے اسلام آباد پریس کلب کے باہر دھرنا بھی دیا گیا چیئرمین تحریک جوانان پاکستان عبداللہ گل کی جانب سے گزشتہ روز کی جانے والی پریس کانفرنس کے بعد قبائلی عوام اور تحریک جوانان پاکستان کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کیا قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ انہیں ان کے حقوق دیئے جائیں فاٹا میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن سے ایک ہی دن کروائیں جائیں نگران حکومت کی نگرانی میں فاٹا میں انتخابات کروائے جائیںقبائلی عمائدین اور تحریک جوانان پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وزیراعظم ہاو ¿س کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جبکہ چیئرمین تحریک جوانان پاکستان عبداللہ گل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جیسے ثاقب نثار کو دھرنا کے شوریٰ کا سے ملاقات کی دعوت دیتے ہیں انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارا معاملہ دیکھیں جنوبی پنجاب کے لوگ شدید گرمی میں الیکشن کے حق میں نہیں ہے جنوبی پنجاب کے لوگ اپنے مطالبات کے لیے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں جنوبی پنجاب اور فاٹا کے لوگوں کے حقوق پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور ان کے حقوق پر کسی کو سمجھوتا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔اس موقع پر فاٹا کے عمائدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے فاٹا کے عوام کو ہمیشہ نظر انداز کر دیا جاتا ہے فاٹا کے عوام کو حقوق نہیں دیے جاتے جس کے باعث دھرنا دینے پر مجبور ہوچکے ہیں اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وزیراعظم ہاو ¿س کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget