HAR KHABAR

الیکشن کمیشن کا اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگران وفاقی اور صوبائی وزرا کو کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ


اسلام آباد(رپورٹ۔۔۔ منور بھٹی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگران وفاقی اور صوبائی وزرا کو کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، خیبر پختو ا کے 10نگران صوبائی وزرا،،بلوچستان کی10نگران صوبائی وزرا،،سندھ کے 6اور پنجاب کے 4 نگران صوبائی وزرا ابھی تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرا سکے ہیں جبکہ نگران وفاقی اور صوبائی کابینہ میں شامل کئی وزرا حلف اٹھانے کے تین روز تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کر انے کے پابند ہیں الیکشن کمیشن نے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان کی جانب سے وفاقی کابینہ کے تین وزراپروفیسر محمد یوسف شیخ ،جنرل(ر) خالد نعیم اور میاں مبشر الرحمن سمیت سندھ ،،پنجاب ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی نگران حکومتوں میں شامل ایسے تمام وزرا جنہوںنے ابھی تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں کو کام سے روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے کمیشن کی جانب سے جاری ہونے تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم ناصر الملک سمیت چاروں صوبوں کے نگران وزرائ اعلیٰ اور نگران وفاقی وزرامسز شمشاراختر، محمد اعظم خان ،سید علی ظفر،مسز روشن خورشید بھروچا،محمد یوسف شیخ ،عبداللہ حسین ہارون ،،،پنجاب کے نگران صوبائی وزرا سید ضیائ حدیر رضوی ،احمد وقاض ریاض اور سندھ کے ایک نگران صوبائی وزیر سندجمیل یوسف نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں کمیشن کے مطابق خیبر پختوا کی 10رکنی نگران کابینہ میں شامل صوبائی وزرا اکبر جان مروت ،محمد رشید خان ،،ڈاکٹر سائرہ صفدر ،مقدس اللہ ،عبدالروف خان ،محمد ثنائ اللہ خان ،ظفر اقبال بنگش ،انوار الحق ،فضل الہیٰ اور جسٹس (ر) اسداللہ خان چمکنی نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں اسی طرح بلوچستان کی نگران صوبائی اسمبلی کے وزرا ا?غا عمر بنگلزئی،نوید کلمتی،حافظ جمیل احمد ،عنایت اللہ کاسی ایڈوکیٹ،خرم شہزاد،فرزانہ بلوچ،عبدالسلام خان ،منظور حسین ،نصراللہ خلجی،اور امام بخش بلوچ نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں ،،سندھ اسمبلی کی 7رکنی نگران کابینہ میں خیر محمد جونیجو،مشتاق احمد ،،ڈاکٹر جنید شاہ ،کرنل (ر) دوست محمد ،،ڈاکٹر سعدیہ ورک رضوی،اور سائمن جان ڈینئل نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کی 6رکنی نگران کابینہ میں 4صوبائی وزرا ظفر محمود ،شوکت جاوید ،انجم نثار اور جواد ساجد نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے تمام وفاقی اور صوبائی کابینہ کے نگران وزرا کو نوٹسز جاری کئے ہیں کہ انہوںنے قانون کے مطابق ابھی تک اپنے اثاثوںکی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں لہذا قانون پر عمل درا?مد کرتے ہوئے کیوں نہ انہیں کام کرنے سے روک دیا جائے۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget