HAR KHABAR

ترک انتخابات: طیب اردوغان ابتدائی نتائج میں اپنے حریفوں سے آگے.کامیابی کی امید بڑھ گئی

ترکی کے سرکاری میڈیا کے مطابق موجودہ صدر رجب طیب اردوغان 91 فیصد ووٹنگ کے گنتی پوری ہونے کے بعد صدارتی انتخاب میں اپنے حریفوں سے آگے ہیں۔طیب اردوغان کو 53 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ ان کے قریبی حریف محرم انسے کو 30 فیصد ووٹ ملے ہیں۔اس انتخاب میں صدر رجب طیب اردوغان کو دوسری مرتبہ پانچ سال کے لیے صدر بننے یا نہ بننے کا فیصلہ ہو گا۔صدارتی انتخابات کے علاوہ ترکی میں پارلیمانی انتخابات بھی ہوئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ابھی تک گنے گئے 88 فیصد ووٹوں میں صدر کی اے کے پارٹی 43 فیصد ووٹوں سے آگے ہے، جبکہ اہم حزبِ اختلاف کی پارٹی سی پی ایچ کے پاس 22فیصد ووٹ ہیں۔سرکاری براڈکاسٹر کے مطابق ووٹنگ کا تناسب 87 فیصد رہا ہے۔اتوار کی صبح صدر اردوغان نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ اس مرتبہ ووٹروں کا ٹرن آؤٹ زیادہ رہا۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget