HAR KHABAR

اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کی منظوری تشویشناک ہے۔ راجہ عدیل

لاہور (نیوز 6 رپورٹ ) تاجر رہنما و دیگر انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج بخش لنڈابازار لاہور کے سینئر نائب صدر وسابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس  راجہ عدیل نے آئل و گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کی منظوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمرشل صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت بڑھے گی اور قیمتوں میں اضافہ ہوگا جس کے باعث ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ دل نے مزید کہا کہ پاکستان قدرتی گیس کے ذخائر میں دنیا بھر میں پانچواں بڑا ملک ہے گیس پاکستان کے قدرتی وسائل سے حاصل ہو رہی ہے لیکن اس لئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز ہے  اور اس سے انڈسٹری پر بھی بوجھ پڑے گا جس کے نتائج صارفین تک منتقل ہوگئے جس کے باعث ملک بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوگا وفاقی حکومت کو چاہیے کے اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کی منظوری کو فی الفور واپس لیا جائے تاکہ انڈسٹری کا پہیہ چل سکے۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget