HAR KHABAR

الیکشن 2018: پی ٹی آئی نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

لاہور (نیوز 6 رپورٹ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ چند حلقے رہ گئے ہیں جن پر امیدواروں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ امیدواروں کی حتمی فہرست چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے جاری کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کے 272 میں سے 229 حلقوں کیلئے امیدوار نامزد کردیے گئے ہیں. خیبرپختونخوا کے 99 میں سے 90 حلقوں میں امیدوار کھڑے کیےگئے ہیں جبکہ پنجاب کے 238 حلقوں کیلیے امیدواروں کا تعین کردیا گیا ہے۔سندھ کے 79 حلقوں، بلوچستان کے 36 ،فاٹا کے 11 اور اسلام آباد کی تینوں نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔این اے 163 ویہاڑی سے پی ٹی آئی نے فیورٹ امیدوار عائشہ نذیر کی جگہ خالد مقبول چوہان کو ٹکٹ دے دیا ہے۔اسی طرح عمران خان کے دیرینہ حمایتی علی محمد خان کا نام حتمی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے، ان کا نام پہلی فہرست میں شامل نہیں تھا۔سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے رہنما سکندر بوسن جن کا نام پہلی فہرست میں شامل تھا حتمی فہرست سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سکندر بوسن کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔تعلیمی مصروفیا کی وجہ سے الیکشن سے دستبردار ہونے والے جہانگیر ترین کے بیٹے علی خان ترین کا نام بھی حتمی فہرست میں شامل نہیں ہے۔فہرست کے مطابق شاہ محمود قریشی اور ان کے صاحبرادے زین حسین قریشی بالترتیب این اے 156 اور این اے 157 سے الیکشن لڑیں گے۔اسد عمر اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget