HAR KHABAR

تحریک لبیک نے پی ٹی آئی کی وکٹ گرادی

لاہور(نیوز6 رپورٹ)تحریک لبیک نے پی ٹی آئی کی وکٹ گرادی تحریک لبیک نے تحریک انصاف کی جڑانوالہ سے وکٹ گرادی ،سابق ایم پی اے رائے اعجاز کھرل نے پی ٹی ا?ئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ سے رکن صوبائی اسمبلی رہنے والی اعجاز کھرل نے چند ماہ قبل ہی پی ٹی ا?ئی شمولیت اختیار کی تھی۔وہ حلقہ پی پی 103 سے پارٹی ٹکٹ کے امیدوار تھے ،اب انہوں نے آئندہ انتخاب ایک مذہبی جماعت تحریک لبیک سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے پر جڑانوالہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فیصل ا?باد میں ٹکٹوں کی تقسیم پر عمران خان کی ناانصافی عیاں ہوگئی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے چند دن پہلے شامل ہونے والے ساہی خاندان اور ظہیر الدین کو ٹکٹ دے دیئے،اس لیے وہ اب تحریک لیبک کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget