ملک کے اگلے وزیراعظم عمران خان ہوں گے ،ذوالفقار مرزا
لاہور(نیوز6 رپورٹ)سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ ملک کے اگلے وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہناتھاکہ سندھ کے عوام اس بار ظالموں سے نجات حاصل کرکے رہیں گے۔انہوں نے اپنی سابقہ جماعت پیپلز پارٹی کے طرز حکمرانی کو ظلم قرار دیدیا اور کہا کہ صوبے کے عوام سب کچھ سمجھ چکے ہیں۔ذوالفقار مرزا نے یہ بھی کہا کہ ا?ئندہ الیکشن میں سندھ کے عوام ظالموں سے نجات حاصل کرکے رہیں گے جبکہ موجود صورتحال میں لگ رہا ہے ا?ئندہ وزیراعطم عمران خان ہی ہوں گے۔
Post a Comment