HAR KHABAR

پشاور, بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

پشاور( رفعت سلیم) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے نواحی گاوں میرہ سوڑیزئی میں بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق محب اللہ اور نور اللہ نامی افراد کے بچوں میں کسی بات پر لڑائی ہوئی جس میں بڑے بھی کود پڑے۔نور اللہ اور اس کے ساتھیوں نے بچوں کی اس لڑائی میں محب اللہ کے گھر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں محب اللہ، راحت اللہ اور عنایت سمیت 6 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔ نور اللہ کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ان کا ایک اپنا ساتھی بھی مارا گیا۔واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا، جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی۔

Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget