لاهور ( رفعت سلیم ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قوم کو نیا پاکستان مبارک ہو اور وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کے 98 حلقوں میں برتری حاصل ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) 62 اور پی پی پی 37 نشستوں پر اآگے ہے۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بھی اپنی ٹوئٹ میں قوم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ قوم کو نیا پاکستان مبارک ہو اور عمران خان وزیر اعظم ہوں گے۔پی ٹی آئی اپنی کامیابی پر جشن منارہی ہے جبکہ ن لیگ، ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور پی ایس پی نے انتخابی عملے کے رویے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
Post a Comment