لاهور ( رفعت سلیم ) ملک بھر میں عام انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو 75 اور مسلم لیگ (ن) کو 51 پر برتری حاصل ہے۔پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد انتخابی نتائج موصول ہورہے ہیں، اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 75 نشستوں پر تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے جب کہ (ن) لیگ کو 51 اور پیپلز پارٹی کو 27 نشستوں پر اب تک کی اطلاعات کے مطابق سبقت حاصل ہے۔قومی اسمبلی کی نشستوں پر اب تک کی اطلاعات کے مطابق 23 نشستوں پر آزاد امیدواروں اور 11 نشستوں پر متحدہ مجلس عمل برتری حاصل ہے۔اسی طرح متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو 5، جی ڈی اے 8، بی این پی 5، مسلم لیگ (ق) کو 3 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔آخری اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی کی 45، مسلم لیگ (ن) کو 42 اور 14 نشستوں پر آزاد امیدواروں پر برتری حاصل ہے۔پیپلز پارٹی کو 31، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو 8ور تحریک انصاف کو 6 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔
تحریک انصاف کو 13، متحدہ مجلس عمل کو 2، عوامی نیشنل پارٹی کو 2 اور 2 آزاد امیدواروں کو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کو 6 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جب کہ متحدہ مجلس عمل کو 4 اور تحریک انصاف کو بھی 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔
Post a Comment