کراچی ( رفعت سلیم )آج ہونے والے عام انتخابات میں ایک امیدوار ایسا بھی ہے جو انتخابات سے پہلے ہی کامیاب ہوچکا ہے۔سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 6 میر شبیر بجارانی پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ پورے پاکستان میں الیکشن سے قبل بلامقابلہ منتخب ہونے والے وہ واحد امیدوار ہیں۔پی ایس 6 کشمور سے پیپلزپارٹی کے امیدوار میر شبیر بجارانی بلامقابلہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں کیوں کہ اس حقلے میں ان کے مدمقابل صرف ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم ریٹرننگ آفیسر نے ان کے کاغذات مسترد کردیے تھے۔
Post a Comment