HAR KHABAR

اہم حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔


لاهور ( رفعت سلیم) عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اہم حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔غیر حتمی پارٹی پوزیشناب تک کی اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کی 270 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف75 نشستوں، پاکستان مسلم لیگ ن 51، پیپلز پارٹی 27، آزاد امیدوار 25، ایم ایم اے 10، جی ڈی اے 8، بی این پی 5، ایم کیو ایم 5، ق لیگ 3، اے این پی 2 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔
این اے 35 بنوں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 35 بنوں اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان میدان میں ہیں۔433 میں سے 20پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق عمران خان 3285 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ اس حلقے سے ایم ایم اے کے اکرم خان درانی 3836 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
این اے 95 میانوالی370 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 12570 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے عبیداللہ 2044 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 124 لاہور415 میں سے 44 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے حمزہ شہباز شریف 13692 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور پی ٹی آئی کے نعمان قیصر 7519 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ این اے 131 لاہور242 میں سے 2 پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 726 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق 196 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ این اے 3 سوات269 میں سے 11 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سلیم رحمان 3326 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے عبدالکریم خان 1483 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ صدر ن لیگ شہباز شریف اس مقابلے میں خاصہ پیچھے ہیں۔حلقہ این اے 59 راولپنڈی299 میں سے ایک پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے غلام سرور خان 81 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے قمر الاسلام 18 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی اس حلقے سے میدان میں ہیں۔حلقہ این اے 200 لاڑکانہ336 میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو 420 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ایم ایم اے کے راشد سومرو 128 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ این اے 62 راولپنڈی353 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک کے نتائج کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 326 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے دانیال چوہدری 258 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ این اے 158 ملتان298 پولنگ اسٹیشنز میں 27 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 4950 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ابراہیم خان 3787 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔این اے 156 ملتان312 میں سے 40 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی 15113 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے عامر سعید انصاری 11288 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 213 شہید بے نظیر آباد387 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری 146 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سردار شیر محمد رند 60 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 78 نارووال377 میں سے 30 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے احسن اقبل 14764 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور پی ٹی آئی کے ابرار الحق 6434 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔این 246 لیاری، کراچی244 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کے نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 1155 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور پی ٹی آئی کے عبدالشکور 765 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 7 لوئر دیر262 پولنگ اسٹیشنز میں سے 40 کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے بشیر خان 9600 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ متحدہ مجلس عمل کے سراج الحق 5813 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 8 مالاکنڈ336 میں سے 7 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے جنید اکبر 2675 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ بلاول بھٹو 1158 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 244 کراچی210 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کے نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے علی زیدی 280 ووٹ کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 116 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 69 گجرات
381 پولنگ اسٹیشنز میں سے 69 کے نتائج کے مطابق ق لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی 18248 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے چوہدری مبشر حسین 11894 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget