لاهور ( رفعت سلیم ) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون کا کہنا ہے کہ آج کراچی اور حیدر آباد میں جو ہوا، اس پر تحفظات ہیں اور ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضا ہارون کا کہنا تھا کہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن پرتصدیق شدہ رزلٹ کی کاپی نہیں مل رہی اور پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا ہے۔ پی ایس پی کے پولنگ ایجنٹس پر بار بار اعتراضات کئے گئے، ایجنٹس کو باہر نکال دیاگیا اور پھر اندر نہیں جانے دیا گیا جبکہ نتائج حاصل کرنا پولنگ ایجنٹ کا حق ہوتا ہے لیکن انہیں کہا جارہا ہے کہ نتائج ریٹرننگ افسران سے لے لیں۔ آج کراچی اور حیدر اآباد میں جو ہوا اس پر تحفظات ہیں اور جو ہو رہا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
Post a Comment