HAR KHABAR

انتخابات میں امن وامان کا چیلنج درپیش ہے اور دھمکیاں مل رہی ہیں, بابر یعقوب


اسلام آباد( رفعت سلیم) سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہناہےکہ الیکشن میں امن و عامہ کا چیلنج موجود ہے اور ہمیں طرح طرح کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ کل ووٹر کا ٹرن آؤٹ پہلے سے زیادہ ہوگا، ملک میں عام انتخابات کے موقع پر اب بھی امن و عامہ کے چیلنجز ہیں، ہمیں طرح طرح کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں لیکن کل کا الیکشن پر امن دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نےبتایا کہ کل پولنگ کا وقت صبح 8 سے شام 6 بجے تک ہے اور 7 بجے سے پہلے نتیجے کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایاکہ لاہور میں ملنے والے شناختی کارڈ زائد المعیاد ہیں لیکن اس واقعے کی تفتیش ہوگی اور حقائق سامنے لائیں گے۔ الیکشن کا نتیجہ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت ہے اس لیے ریٹرننگ افسران اسی کے تحت نتیجہ ارسال کریں، بعض جگہ سے شکایت ہےکہ آر اوز کو ٹرانسمیشن سسٹم پر ابہام ہے لیکن ان سے گزارش ہے کہ آر ٹی ایس کو کامیاب کریں، اس سے نتیجہ فوری آنے سے شکوک دم توڑ جائیں گے۔


Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget