HAR KHABAR

عمران خان سے ووٹ کی رازداری سے متعلق تحریری جواب طلب


اسلام آباد:( رفعت سلیم) الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ووٹ کی رازداری سے متعلق 16 اگست تک تحریری جواب طلب کرلیا۔ ووٹنگ کے دوران عمران خان نے اپنا ووٹ کیمروں کے سامنے کاسٹ کیا اور ووٹ کی رازداری کا خیال نہ رکھنے پر آج الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، اس موقع پر عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے۔وکیل عمران خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جن حالات میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کروائے وہ قابل فخر ہے،  انتخابات روکنے کی کوششیں ہوتی رہیں لیکن تمام حالات کے باوجود پورا پاکستان ووٹ ڈالنے نکلا۔اس موقع پر چیف الیکش کمشنر نے بابر اعوان کو کہا کہ آپ جو کہنا چاہتے ہیں وہ لکھ کر دیں جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ایک جملہ بولنے دیں، باقی لکھ دیتا ہوں، فخر ہے کہ ان حالات میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کروائے، میں باقی لکھ کر دے دیتا ہوں۔عمران خان کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ سماعت کے لیے 20 اگست کے بعد کی تاریخ رکھ دیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ایک بات ہماری مانیں اور 16 اگست کو پیش ہوجائیں۔الیکشن کمیشن نے عمران خان سے ووٹ کی رازداری نہ رکھنے پر تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔
Labels:

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget