HAR KHABAR

بیماری کا بہانہ یا کچھ اور، سابق ورزیر خزانہ اسحاق ڈار کو میڈیا نے گھیر لیا، میڈیا نمائندوں کو کوئی جواب نہ دے سکے



لندن(ویب ڈیسک، نیوز 6رپورٹ) لندن میں پاکستانی میڈیا نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو گھیر لیا،جس پراسحاق ڈار نے میڈیا کر بتایا کہ پاکستان جانے کا فیصلہ ڈاکٹروں کی رائے کے بعد کروں گا، اپنی تمام میڈیکل رپورٹ عدالت کو بھیج دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیرخزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنمائ اسحاق ڈار نے آج سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت بھی کی۔اس موقع پرمیڈیا نے اسحاق ڈار کو گھیر لیا۔ اسحاق ڈار سے سوال کیا گیا کہ آپ بیماری کا بہانہ کرکے یہاں بیٹھے ہوئے ہیں آپ کوپاکستان جانا چاہیے۔ جس پرسابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے جواب دیا کہ میں ڈاکٹر کی ہدایت پرعمل کروں یا آپ لوگوں کی بات مانوں؟ انہوں نے کہا کہ میں نے آج صبح ہی اپنی تمام میڈیکل رپورٹس عدالت کو بھجوائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جانے کا فیصلہ ڈاکٹروں کی رائے کے بعد کروں گا۔واضح رہے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار لندن میں زیرعلاج ہیں۔ اسحاق ڈار لندن میں دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ جبکہ نواز شریف کی پاناما کیس میں نااہلی کے بعد احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس بھی دائر ہے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز اور ان کی بیٹی مریم نواز ،داما د کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف بھی احتساب عدالت میں مختلف ایون فیلڈ پراپرٹی میں تین ریفرنسز زیرسماعت ہیں۔تاہم نواز شریف بھی پچھلے ہفتے سے اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن میں مقیم ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کلثوم کی بیماری کے باعث فی الحال الیکشن مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں،،کلثوم نواز کوانفیکشن کے باعث بخارہوگیا ہے،کلثوم میری بیوی ہیں،کچھ میرے بھی فرائض ہیں اورادا بھی کر رہا ہوں۔ انہوں نے لندن ہارلے اسٹریٹ میں اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کو انفیکشن ہو گیا ہے۔کلثوم نواز کو انفیکشن کے باعث بخار بھی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کلثوم کی بیماری کے باعث فی الحال الیکشن مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم میری بیوی ہیں۔ کچھ میرے بھی فرائض ہیں اورادا بھی کر رہا ہوں۔ نوازشریف نے برطانوی خبرسے متعلق سوال پرجواب دیا کہ جو پروپیگنڈہ کررہے ہیں وہ کرتے رہیں۔ جو پروپیگنڈہ کررہے ہیں، وہ جانیں ان کا کام جانے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے اپنی والدہ کی عیادت کے موقع پرمیڈیا کو بتایا کہ ابھی والدہ ہوش میں نہیں ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ میں نے امی کو ا?واز دی تو انہوں نے کچھ ردعمل کا اظہار کیا، مجھے لگتا ہے والدہ ہماری باتیں سن رہی ہیں۔۔مریم نواز نے کہا کہ وینٹی لیشن کم کرنے پر والدہ ردعمل ظاہر کرتی ہیں اور پھر کچھ نہ کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ وینٹی لیشن کا لیول بڑھانا پڑتا ہے۔۔مریم نواز کے مطابق ایک دو مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ انہوں نے والدہ کو ا?واز دی تو انہوں نے کچھ حرکت کی تاہم ڈاکٹروں سے جب ان کی طبیعت کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو وہ واضح جواب نہیں دیتے۔

Post a Comment

[blogger]

MKRdezign

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget